عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَمْرٍو ، الْحَسَنِ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، قَالَ: كَانَ الرَّجُلُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ يُطَلِّقُ ثُمَّ يَرْجِعُ، يَقُولُ: كُنْتُ لَاعِبًا! وَيُعْتِقُ ثُمَّ يَرْجِعُ، يَقُولُ: كُنْتُ لَاعِبًا فَأَنْزَلَ اللَّهُ: وَلا تَتَّخِذُوا آيَاتِ اللَّهِ هُزُوًا سورة البقرة آية 231، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ طَلَّقَ , أَوْ حَرَّرَ , أَوْ أَنْكَحَ , أَوْ نَكَحَ، فَقَالَ: إنِّي كُنْتُ لَاعِبًا! فَهُوَ جَائِزٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو دردائ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ زمانہ جاہلیت میں آدمی اپنی بیوی کو طلاق دینے کے بعد رجوع کرلیتا تھا اور کہتا تھا کہ میں تو مزاح کررہا تھا، غلام کو آزاد کرتا تھا اور رجوع کرلیتا تھا اور کہتا تھا کہ میں تو مزاح کررہا تھا، پھر اللہ تعالیٰ نے اس آیت کو نازل فرمایا { وَلاَ تَتَّخِذُوا آیَاتِ اللہِ ہُزُوًا } اللہ کی آیات کو مذاق نہ بناؤ، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے طلاق دی، غلام کو آزاد کرایا، نکاح کرایا یا نکاح کیا اور پھر کہا کہ میں تو مزاح کررہا تھا یہ چیزیں پھر بھی نافذ ہوجائیں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19430]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19430، ترقيم محمد عوامة 18719)