☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر توحاملہ ہوئی تو تجھے طلاق ہے تو کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر توحاملہ ہوئی تو تجھے طلاق ہے تو کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 18707 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: " يَقَعُ عَلَيْهَا عِنْدَ كُلِّ طُهْرٍ مَرَّةً , ثُمَّ يُمْسِكُ حَتَّى تَطْهُرَ , فَإِذَا اسْتَبَانَ حَمْلُهَا بَانَتْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا جب تو حاملہ ہوئی تو تجھے طلاق ہے تو آدمی کو چاہئے کہ ہر طہر میں اس سے جماع کرنے کے بعد دوبارہ جماع نہ کرے یہاں تک کہ وہ دوبارہ حیض آنے کے بعد پاک ہوجائے، جب اس کا حمل ظاہر ہوجائے تو وہ بائنہ ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19417]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19417، ترقيم محمد عوامة 18707)
حدیث نمبر: 18708 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ قَالَ فِي رَجُلٍ قَالَ لِامْرَأَتِهِ: إذَا حَمَلْتِ فَأَنْتِ طَالِقٌ , قَالَ:" يَغْشَاهَا، إذَا تَطَهَّرَتْ مِنَ الْحَيْضِ، ثُمَّ يُمْسِكُ عَنْهَا إلَى مِثْلِ ذَلِكَ"،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ جب تو حاملہ ہوئی تجھے طلاق ہے، تو وہ عورت کے حیض سے پاک ہونے کے بعد اس سے جماع کرے اور پھر رک جائے۔ حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس کے حمل کے ظاہر ہونے تک اس سے جماع کرسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19418]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19418، ترقيم محمد عوامة 18708)