☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من قال: هي عنده على طلاق جديد
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الطلاق← من قال: هي عنده على طلاق جديد
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 10
حديث رقم: 18697 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، نَا إسْمَاعِيلُ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " هِيَ عِنْدَهُ عَلَى طَلَاقٍ مُسْتَقْبَلٍ".
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایسی صورت میں طلاق جدید کا حق ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19407]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19407، ترقيم محمد عوامة 18697)
حديث رقم: 18698 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنِ عَبَّاسٍ ، وَابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، وَسُفْيَانُ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، وَابْنِ عُمَرَ ، قَالَا:" هِيَ عِنْدَهُ عَلَى طَلَاقٍ جَدِيدٍ".
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایسی صورت میں طلاق جدید کا حق ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19408]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19408، ترقيم محمد عوامة 18698)
حديث رقم: 18699 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ:" هِيَ عِنْدَهُ عَلَى ثَلَاثٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نئے عقد کی صورت میں عورت تین طلاقوں کے ساتھ واپس آئے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19409]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19409، ترقيم محمد عوامة 18699)
حديث رقم: 18700 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: كَانَ أَصْحَابُ عَبْدِ اللَّهِ , يَقُولُونَ: " يَهْدِمُ الثَّلَاثَ وَلَا يَهْدِمُ الْوَاحِدَةَ وَالثِّنْتَيْنِ , يَعْنِي طَلَاقًا وَاحِدًا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے شاگرد فرمایا کرتے تھے کہ تین طلاقیں نئی طلاق کا حق دلوا سکتی ہیں تو ایک اور دو طلاقیں کیوں نہیں دلوا سکتیں؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19410]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19410، ترقيم محمد عوامة 18700)
حديث رقم: 18701 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: كَانَ أَصْحَابُ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُونَ: " يَهْدِمُ الثَّلَاثَ , وَلَا يَهْدِمُ الْوَاحِدَةَ وَالثِّنْتَيْنِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے شاگرد فرمایا کرتے تھے کہ تین طلاقیں نئی طلاق کا حق دلوا سکتی ہیں تو ایک اور دو طلاقیں کیوں نہیں دلوا سکتیں؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19411]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19411، ترقيم محمد عوامة 18701)
حديث رقم: 18702 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَفْصٌ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ طَلْحَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، أَنَّ أَصْحَابَ عَبْدِ اللَّهِ كَانُوا يَقُولُونَ: " يَهْدِمُ الْوَاحِدَةَ وَالثِّنْتَيْنِ كَمَا يَهْدِمُ الثَّلَاثَ" , إلَّا عُبَيْدَةَ فَإِنَّهُ قَالَ: هِيَ كَمَا بَقِيَ.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے شاگرد فرمایا کرتے تھے جبکہ حضرت عبیدہ فرماتے تھے کہ مرد کے پاس صرف باقی ماندہ طلاقوں کا حق ہوگا۔ ایک اور دو طلاقیں نئی طلاق کا حق دلوا سکتی ہیں جس طرح تین طلاقیں نئی طلاق کا حق دلواتی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19412]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19412، ترقيم محمد عوامة 18702)
حديث رقم: 18703 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ دَاوُدَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ شُرَيْحٍ، قَالَ:" عَلَى طَلَاقٍ جَدِيدٍ , وَعَلَى نِكَاحٍ جَدِيدٍ".
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شریح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ نئی طلاق اور نئے نکاح کے ساتھ واپس آئے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19413]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19413، ترقيم محمد عوامة 18703)
حديث رقم: 18704 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ، عَنْ جَعْفَرٍ، عَنْ مَيْمُونٍ، قَالَ:" هِيَ عِنْدَهُ عَلَى طَلَاقٍ جَدِيدٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت میمون رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ نئی طلاق کے ساتھ واپس آئے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19414]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19414، ترقيم محمد عوامة 18704)
حديث رقم: 18705 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ رَجَاءٍ، عَنْ قَبِيصَةَ، قُلْتُ: رَجُلٌ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ تَطْلِيقَةً، فَبَانَتْ مِنْهُ فَحَلَّتْ، فَتَزَوَّجَتْ زَوْجًا فَدَخَلَ بِهَا ثُمَّ مَاتَ عَنْهَا أَوْ طَلَّقَهَا فَرَجَعَتْ إلَى الْأَوَّلِ , عَلَى كَمْ هِيَ عِنْدَهُ؟ قَالَ:" عَلَى مَا بَقِيَ مِنَ الطَّلَاقِ، قَالَ: قُلْتُ: فَطَلَّقَهَا أُخْرَى فَبَانَتْ مِنْهُ فَتَزَوَّجَتْ زَوْجًا , فَدَخَلَ بِهَا، ثُمَّ مَاتَ عَنْهَا أَوْ طَلَّقَهَا فَرَجَعَتْ إلَى زَوْجِهَا الْأَوَّلِ , عَلَى كَمْ هِيَ عِنْدَهُ؟ قَالَ:" هِيَ عَلَى مَا بَقِيَ" , قُلْتُ: فَطَلَّقَهَا أُخْرَى فَحَلَّتْ فَتَزَوَّجَتْ زَوْجًا , ثُمَّ دَخَلَ بِهَا , ثُمَّ مَاتَ عَنْهَا فَرَجَعَتْ إلَى زَوْجِهَا الْأَوَّلِ , عَلَى كَمْ هِيَ عِنْدَهُ؟ قَالَ:" هِيَ عَلَى ثَلَاثٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت رجائ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قبیصہ رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی اور وہ بائنہ ہوگئی، اس نے عدت پوری کی اور کسی مرد سے شادی کرلی، اس نے اس سے دخول کیا پھر وہ مرگیا یا اس کو طلاق دے دی، یہ پھر پہلے خاوند کے پاس واپس آئی تو کتنی طلاقوں کے ساتھ واپس آئے گی؟ انہوں نے فرمایا کہ باقی ماندہ طلاقوں کے ساتھ، میں نے سوال کیا کہ اگر اس نے اسے دوسری مرتبہ طلاق دی، وہ بائنہ ہوگئی، پھر اس نے کسی آدمی سے نکاح کیا، اس نے اس سے دخول کیا اور پھر وہ مرگیا یا اسے طلاق دے دی، یہ پھر پہلے خاوند کے پاس واپس آئی تو کتنی طلاقوں کے ساتھ واپس آئے گی؟ انہوں نے فرمایا کہ باقی ماندہ طلاقوں کے ساتھ، میں نے کہا کہ اس نے پھر طلاق دے دی، اس نے عدت کے بعد کسی اور مرد سے شادی کرلی، اس نے اس سے دخول کیا اور پھر اسے طلاق دے دی یا مرگیا یہ عورت پھر پہلے خاوند کے پاس واپس آئی تو کتنی طلاقوں کے ساتھ واپس آئے گی؟ انہوں نے فرمایا کہ تین طلاقوں کے ساتھ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19415]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19415، ترقيم محمد عوامة 18705)
حديث رقم: 18706 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إنْ دَخَلَ بِهَا؛ فَإِنَّهَا عِنْدَهُ عَلَى ثَلَاثِ تَطْلِيقَاتٍ , وَإِنْ لَمْ يَدْخُلْ بِهَا ؛ فَإِنَّهَا عِنْدَهُ عَلَى بَقِيَّةِ الطَّلَاقِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر اس نے دخول کیا تو تین طلاقوں کے ساتھ واپس آئے گی اور اگر دخول نہ کیا تو باقی ماندہ طلاقوں کے ساتھ واپس آئے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19416]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19416، ترقيم محمد عوامة 18706)