☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کسی شخص سے سوال کیا جائے کہ کیا تو نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی؟ وہ جواب میں کہے ہاں حالانکہ اس نے طلاق نہ دی ہو تو کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← اگر کسی شخص سے سوال کیا جائے کہ کیا تو نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی؟ وہ جواب میں کہے ہاں حالانکہ اس نے طلاق نہ دی ہو تو کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 18676 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، فِي رَجُلٍ يُقَالُ لَهُ: طَلَّقْتَ امْرَأَتَكَ؟ وَلَمْ يَكُنْ فَعَلَ، فَقَالَ: نَعَمْ! فَقَالَ:" يَقَعُ عَلَيْهَا الطَّلَاقُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی شخص سے سوال کیا جائے کہ کیا تو نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی؟ وہ جواب میں کہے ہاں، حالانکہ اس نے طلاق نہ دی ہو تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ طلاق واقع ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19385]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19385، ترقيم محمد عوامة 18676)
حدیث نمبر: 18677 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو دَاوُدَ عَنْ أَبِي حُرَّةَ، عَنِ الْحَسَنِ فِي رَجُلٍ قِيلَ لَهُ: طَلَّقْتَ امْرَأَتَكَ؟ وَلَمْ يَكُنْ طَلَّقَهَا , فَقَالَ: نَعَمْ! فَقَالَ الْحَسَنُ:" فَقَدْ طَلُقَتْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی شخص سے سوال کیا جائے کہ کیا تو نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی؟ وہ جواب میں کہے ہاں، حالانکہ اس نے طلاق نہ دی ہو تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اس عورت کو طلاق ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19386]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19386، ترقيم محمد عوامة 18677)
حدیث نمبر: 18678 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ فِي الرَّجُلِ يُقَالُ لَهُ: طَلَّقْتَ؟ وَلَمْ يَكُنْ طَلَّقَ , فَيَقُولُ: نَعَمْ! فَقَالَ:" كِذْبَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی شخص سے سوال کیا جائے کہ کیا تو نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی؟ وہ جواب میں کہے ہاں، حالانکہ اس نے طلاق نہ دی ہو تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اس نے ایک جھوٹ بولا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19387]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19387، ترقيم محمد عوامة 18678)