☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے کہے کہ اگر تو چاہے تو تجھے طلاق ہے تو کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے کہے کہ اگر تو چاہے تو تجھے طلاق ہے تو کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 18663 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، فِي الرَّجُلِ يَقُولُ لِامْرَأَتِهِ: إنْ شِئْتِ فَأَنْتِ طَالِقٌ؟ قَالَ:" إنْ شَاءَتْ ؛ فَهِيَ طَالِقٌ , وَإِنْ لَمْ تَشَأْ ؛ فَلَا شَيْءَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے کہے کہ اگر تو چاہے تو تجھے طلاق ہے تو اگر وہ چاہے تو طلاق ہوگی اور اگر نہ چاہے تو طلاق نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19370]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19370، ترقيم محمد عوامة 18663)
حدیث نمبر: 18664 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ حَفْصِ بْنِ سُلَيْمَانَ، عَنْ حَسَنٍ فِي رَجُلٍ قَالَ لِامْرَأَتِهِ: أَنْتِ طَالِقٌ إنْ شِئْتِ, فَقَالَتْ: قَدْ شِئْتُ؟ فَقَالَ:" هِيَ طَالِقٌ , وَهُوَ أَحَقُّ بِالرَّجْعَةِ وَإِذَا قَالَ: إنْ شِئْتُ طَلَّقْتُكِ , فَقَالَتْ: قَدْ شِئْتُ؟ قَالَ: إنْ شَاءَ لَمْ يُطَلِّقْهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے کہے کہ اگر تو چاہے تو تجھے طلاق ہے تو اگر عورت نے کہا کہ میں نے طلاق کو چاہ لیا تو اسے ایک طلاق ہوجائے گی اور مرد کو رجوع کا حق ہوگا اور اگر کہا کہ اگر تو چاہے تو میں تجھے طلاق دے دوں اور اس نے کہا کہ میں نے چاہ لیا تو اگر مرد چاہے تو طلاق دے دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19371]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19371، ترقيم محمد عوامة 18664)