☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الرجل يأذن لعبده في النكاح، من قال: الطلاق بيد العبد
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الطلاق← في الرجل يأذن لعبده في النكاح، من قال: الطلاق بيد العبد
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 17
حديث رقم: 18586 مصنف ابن أبي شيبة
عُمَرُ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ الْمَكِّيِّ، عَنْ سَالِمٍ، وَالْقَاسِمِ، وَعُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، قَالُوا: قَالَ عُمَرُ :" إنَّمَا الطَّلَاقُ بِيَدِ مَنْ يَحِلُّ لَهُ الْفَرْجُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ طلاق کا حق اسے ہوتا ہے جس کے لئے شرمگاہ حلال ہوتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19287]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19287، ترقيم محمد عوامة 18586)
حديث رقم: 18587 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُبَارَكٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدِ بْنِ عَوْنٍ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ سَأَلَهُ رَجُلٌ , فَقَالَ: أَنْكَحْتُ عَبْدِي أَمَتِي , ثُمَّ أَرَدْتُ أَنْ أُفَرِّقَ بَيْنَهُمَا؟ قَالَ:" لَيْسَ لَكَ ذَلِكَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید بن عوذ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ میں نے اپنی باندی کا نکاح اپنے غلام سے کیا پھر میں نے سوچا کہ میں ان دونوں کے درمیان جدائی کرا دوں تو کیا میں ایسا کرسکتا ہوں؟ انہوں نے فرمایا کہ تم ایسا نہیں کرسکتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19288]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19288، ترقيم محمد عوامة 18587)
حديث رقم: 18588 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إذَا أَذِنَ السَّيِّدُ ؛ فَالطَّلَاقُ بِيَدِ الْعَبْدِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب آقا نے اجازت دی تو طلاق کا اختیار غلام کو ہی ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19289]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19289، ترقيم محمد عوامة 18588)
حديث رقم: 18589 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " إذَا تَزَوَّجَ بِإِذْنِ سَيِّدِهِ فَالطَّلَاقُ بِيَدِ الْعَبْدِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر غلام نے آقا کی اجازت سے شادی کی تو پھر بھی طلاق کا اختیار غلام کو ہی ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19290]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19290، ترقيم محمد عوامة 18589)
حديث رقم: 18590 مصنف ابن أبي شيبة
عَلِيٍّ ، وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، وَحُذَيْفَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، عَنْ مُبَارَكِ بْنِ فَضَالَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ أَبِي إسْمَاعِيلَ، عَنْ عَلِيٍّ ، وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، وَحُذَيْفَةَ قَالُوا فِي الْعَبْدِ يَتَزَوَّجُ بِإِذْنِ مَوَالِيهِ" فَالطَّلَاقُ بِيَدِ الْعَبْدِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی، حضرت عبد الرحمن بن عوف اور حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ م فرماتے ہیں کہ اگر غلام نے آقا کی اجازت سے شادی کی تو پھر بھی طلاق کا اختیار غلام کو ہی ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19291]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19291، ترقيم محمد عوامة 18590)
حديث رقم: 18591 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ، وَطَاوُسٍ، وَمُجَاهِدٍ، قَالُوا: " إذَا كَانَتِ الْمَمْلُوكَةُ لِغَيْرِهِ , أَوْ كَانَتْ عِنْدَهُ وَقَدْ أَذِنَ لَهُ أَنْ يَتَزَوَّجَهَا ؛ فَالطَّلَاقُ بِيَدِ الْمَمْلُوكِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عطاء، حضرت طاوس اور حضرت مجاہد s فرماتے ہیں کہ اگر باندی کسی دوسرے شخص کی ملکیت ہو اور کسی غلام کا مالک اسے اس باندی سے شادی کرنے کی اجازت دے دے تو طلاق کا حق غلام کو ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19292]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19292، ترقيم محمد عوامة 18591)
حديث رقم: 18592 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي: " الرَّجُلُ يُنْكِحُ مَمْلُوكَهُ مَمْلُوكَتَهُ هَلْ يَصِحُّ لَهُ أَنْ يَنْزِعَهَا مِنْهُ بِغَيْرِ طِيبِ نَفْسٍ مِنْهُ؟ قَالَ: بِئْسَ مَا صَنَعَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ہشام بن عروہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سے پوچھا کہ اگر کوئی شخص اپنی باندی کی اپنے غلام سے شادی کرا دے تو کیا اس کی رضامندی کے بغیر دونوں کو جدا کرسکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اگر ایسا کرے تو بہت برا کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19293]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19293، ترقيم محمد عوامة 18592)
حديث رقم: 18593 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " إذَا نَكَحَ الْعَبْدُ بِإِذْنِ سَيِّدِهِ ؛ فَإِنَّ الطَّلَاقَ بِيَدِ الْعَبْدِ إنْ شَاءَ طَلَّقَ , وَإِنْ شَاءَ أَمْسَكَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ غلام نے اپنے آقا کی اجازت سے شادی کی تو طلاق کا اختیار غلام کو ہوگا، اگر چاہے تو طلاق دے اور اگر چاہے تو روکے رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19294]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19294، ترقيم محمد عوامة 18593)
حديث رقم: 18594 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، قَالَ: قُلْتُ لِسَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ: إنَّ جَابِرَ بْنَ زَيْدٍ كَانَ يَقُولُ: " إذَا زَوَّجَ السَّيِّدُ فَإِنَّ الطَّلَاقَ بِيَدِهِ؟" , فَقَالَ: كَذَبَ جَابِرُ بْنُ زَيْدٍ!
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ایوب رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے کہا کہ حضرت جابر بن زید رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے کہ جب آقا نے غلام کی شادی کرائی تو طلاق کا حق اسی کو ہوگا، حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جابر بن زید نے غلط کہا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19295]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19295، ترقيم محمد عوامة 18594)
حديث رقم: 18595 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ: " الطَّلَاقُ بِيَدِ مَنْ يَمْلِكُ الْبُضْعَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ طلاق کا اختیار اسی کو ہوگا جو شرمگاہ کا حق رکھتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19296]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19296، ترقيم محمد عوامة 18595)
حديث رقم: 18596 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ، عَنْ بُرْدٍ، عَنْ مَكْحُولٍ، قَالَ: " إذَا تَزَوَّجَ الْعَبْدُ بِإِذْنِ مَوْلَاهُ ؛ فَطَلَاقُهُ بِيَدِ الْعَبْدِ , لَيْسَ لِلسَّيِّدِ أَنْ يُطَلِّقَ عَنْهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مکحول رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب غلام نے اپنے آقا کی اجازت سے شادی کی تو طلاق کا حق غلام کو ہوگا۔ آقا اس کی طرف سے طلاق نہیں دے سکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19297]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19297، ترقيم محمد عوامة 18596)
حديث رقم: 18597 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: " إذَا زَوَّجَ الرَّجُلُ عَبْدَهُ , أَوْ أَذِنَ لَهُ فِي التَّزَوُّجِ ؛ فَإِنَّ الطَّلَاقَ بِيَدِ الْعَبْدِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر آقا نے غلام کی شادی کرائی یا اسے شادی کی اجازت دی تو طلاق کا حق غلام کو ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19298]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19298، ترقيم محمد عوامة 18597)
حديث رقم: 18598 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ جُوَيْبِرٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ، قَالَ: " مَنْ زَوَّجَ عَبْدَهُ أَمَةً بِمَهْرٍ وَبَيِّنَةٍ لَا يَصْلُحُ لَهُ أَنْ يَنْزِعَهَا مِنْهُ , وَلَا يَحِلُّ لَهُ فَرْجُهَا حَتَّى يَمُوتَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جس شخص نے اپنے غلام کی اپنی باندی سے مہر کے ساتھ گواہوں کی موجودگی میں شادی کرادی تو وہ اس سے چھین نہیں سکتا، اور موت تک اب اس باندی کی شرمگاہ اس کے لئے حلال نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19299]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19299، ترقيم محمد عوامة 18598)
حديث رقم: 18599 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عُبَيْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " إذَا أَذِنَ السَّيِّدُ لِعَبْدِهِ أَنْ يَتَزَوَّجَ فَالطَّلَاقُ بِيَدِ الْعَبْدِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب آقا نے اپنے غلام کو شادی کی اجازت دی تو طلاق کا اختیار غلام کو ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19300]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19300، ترقيم محمد عوامة 18599)
حديث رقم: 18600 مصنف ابن أبي شيبة
أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، وَابْنِ عَبَّاسٍ ، وَجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، وَابْنِ عَبَّاسٍ ، وَجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ , أنهم قَالُوا: " الطَّلَاقُ بِيَدِ الْعَبْدِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما، حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ م فرماتے ہیں کہ طلاق کا اختیار آقا کو ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19301]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19301، ترقيم محمد عوامة 18600)
حديث رقم: 18601 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: " إذَا زَوَّجْتَ عَبْدَكَ أَمَتَكَ ثُمَّ بِعْتَهُ ؛ فَلَيْسَ لَكَ أَنْ تَمْنَعَهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب تم نے اپنے باندی کی اپنے غلام سے شادی کردی اور پھر غلام کو بیچ بھی دیا تو اسے اس کی بیوی کے پاس آنے سے منع نہیں کرسکتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19302]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19302، ترقيم محمد عوامة 18601)
حديث رقم: 18602 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، وَالْحَسَنِ، قَالَا: " إذَا تَزَوَّجَ الْعَبْدُ بِإِذْنِ سَيِّدِهِ ؛ فَالطَّلَاقُ بِيَدِ الْعَبْدِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ اور حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب غلام نے اپنے آقا کی اجازت سے شادی کی تو طلاق کا حق غلام کو ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19303]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19303، ترقيم محمد عوامة 18602)