☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من قال: الطلاق بالرجال والعدة بالنساء
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الطلاق← من قال: الطلاق بالرجال والعدة بالنساء
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 7
حديث رقم: 18557 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا إسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، أَنَّ نُفَيْعًا فَتَى أُمِّ سَلَمَةَ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حُرَّةٌ تَطْلِيقَتَيْنِ , فَحَرَصُوا عَلَى أَنْ يَرُدُّوهَا عَلَيْهِ , وَأَبَى عُثْمَانُ وَزَيْدٌ ,
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سلیمان بن یسار رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے ایک غلام نفیع نے اپنی آزاد بیوی کو دو طلاقیں دے دیں، لوگ چاہتے تھے کہ یہ خاتون واپس ان کے نکاح میں چلی جائیں۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ اور حضرت زید رضی اللہ عنہ نے اس کا انکار کیا، حضرت سلیمان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کیا کسی نے اس کے علاوہ کوئی بات کرنی ہے؟ جب میں مدینہ آیا تو میں نے حضرت ابوقلابہ رحمہ اللہ کو خط لکھا، انہوں نے مجھے جواب میں ایک حدیث لکھ بھیجی جس سے میرا دل مطمئن ہوگیا کہ زید بن ثابت رضی اللہ عنہ اور قبیصہ بن ذؤیب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی باندی کا خاوند آزاد ہو تو طلاق آزاد والی ہوگی اور عدت باندی والی اور اگر کسی آزاد عورت کا خاوند غلام ہو تو طلاق غلام والی ہوگی اور عدت آزاد والی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19252]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19252، ترقيم محمد عوامة 18557)
حديث رقم: 18558 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، قَالَ: " الطَّلَاقُ بِالرِّجَالِ وَالْعِدَّةُ بِالنِّسَاءِ".
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سلیمان بن یسار رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ طلاق کا تعلق مردوں سے اور عدت کا عورتوں سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19255]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19255، ترقيم محمد عوامة 18558)
حديث رقم: 18559 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عِكْرِمَةَ مِثْلَهُ
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ سے بھی یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19256]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19256، ترقيم محمد عوامة 18559)
حديث رقم: 18560 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،
الترجمة: اردو ترجمہ
بہت سے حضرات فرماتے ہیں کہ طلاق کا تعلق مردوں سے اور عدت کا عورتوں سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19257]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19257، ترقيم محمد عوامة 18560)
حديث رقم: 18561 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، قَالَ: نَا نُفَيْعٌ أَنَّهُ كَانَ مَمْلُوكًا وَتَحْتَهُ حُرَّةٌ فَطَلَّقَهَا تَطْلِيقَتَيْنِ , فَسَأَلَ عُثْمَانَ وَزَيْدًا؟ فَقَالَا:" طَلَاقُهَا طَلَاقُ عَبْدٍ , وَعِدَّتُهَا عِدَّةُ حُرَّةٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوسلمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نفیع ایک غلام تھے اور ان کے نکاح میں ایک آزاد خاتون تھیں، انہوں نے اپنی بیوی کو دو طلاقیں دے دیں، اس بارے میں انہوں نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ اور حضرت زید رضی اللہ عنہ سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ تمہاری طلاق غلام والی اور ان کی عدت آزاد عورتوں والی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19260]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19260، ترقيم محمد عوامة 18561)
حديث رقم: 18562 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " إذَا كَانَتِ الْحُرَّةُ تَحْتَ الْعَبْدِ فَقَدْ بَانَتْ بِتَطْلِيقَتَيْنِ , وَعِدَّتُهَا ثَلَاثُ حِيَضٍ , وَإِذَا كَانَتِ الْأَمَةُ تَحْتَ الْحُرِّ فَقَدْ بَانَتْ مِنْهُ بِثَلَاثٍ , وَعِدَّتُهَا حَيْضَتَانِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر کوئی آزاد عورت کسی غلام کے نکاح میں ہو تو دو طلاقوں سے بائنہ ہوجائے گی اور تین حیض عدت گزارے گی اور اگر کوئی باندی کسی آزاد کے نکاح میں ہو تو تین طلاقوں سے بائنہ ہوگی اور دو حیض عدت گزارے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19261]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19261، ترقيم محمد عوامة 18562)
حديث رقم: 18563 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: " الطَّلَاقُ لِلرِّجَالِ وَالْعِدَّةُ لِلنِّسَاءِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ طلاق کا تعلق مردوں سے اور عدت کا عورتوں سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19262]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19262، ترقيم محمد عوامة 18563)