☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عورت کو بریء الذمہ کہنے کاحکم
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← عورت کو بریء الذمہ کہنے کاحکم
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 13
حدیث نمبر: 18461 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ ، وَعَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنْ عُمَرَ ، وَعَبْدِ اللَّهِ في البَرِيَّةِ، قَالَا:" تَطْلِيقَةٌ وَهُوَ أَمْلَكُ بِهَا".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ ما فرماتے ہیں کہ اگر عورت کو بریء الذمہ کہا تو ایک طلاق ہوگی اور آدمی کو رجوع کا حق ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19151]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19151، ترقيم محمد عوامة 18461)
حدیث نمبر: 18462 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ:" هِيَ ثَلَاثٌ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر عورت کو بریء الذمہ کہا تو تین طلاقیں ہوجائیں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19152]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19152، ترقيم محمد عوامة 18462)
حدیث نمبر: 18463 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا هُشَيْمُ بْنُ بَشِيرٍ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ:" هِيَ ثَلَاثٌ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر عورت کو بریء الذمہ کہا تو تین طلاقیں ہوجائیں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19153]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19153، ترقيم محمد عوامة 18463)
حدیث نمبر: 18464 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: كَانَ يَقُولُ:" هِيَ وَاحِدَةٌ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر عورت کو بریء الذمہ کہا تو ایک طلاق ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19154]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19154، ترقيم محمد عوامة 18464)
حدیث نمبر: 18465 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ،، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ:" هُوَ كَمَا قَالَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جو کہا ہے وہی ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19155]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19155، ترقيم محمد عوامة 18465)
حدیث نمبر: 18466 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" إنْ نَوَى وَاحِدَةً ؛ فَوَاحِدَةٌ، وَإِنْ نَوَى ثِنْتَيْنِ ؛ فَثِنْتَانِ، وَإِنْ نَوًى ثَلَاثًا ؛ فَثَلَاثٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر عورت کو بریء الذمہ کہا تو اگر ایک کی نیت کی تو ایک، دو کی نیت کی تو دو اور تین کی نیت کی تو تین طلاقیں ہوجائیں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19156]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19156، ترقيم محمد عوامة 18466)
حدیث نمبر: 18467 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ، عَنْ بُرْدٍ، عَنْ مَكْحُولٍ فِي الْبَرِيَّةِ، قَالَ:" هِيَ ثَلَاثٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر عورت کو بریء الذمہ کہا تو تین طلاقیں ہوں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19157]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19157، ترقيم محمد عوامة 18467)
حدیث نمبر: 18468 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ:" نَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ، عَنْ وُهَيْبٍ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، فِي الْبَرِيَّةِ، قَالَ:" مَا نَوَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر عورت کو بریء الذمہ کہا تونیت کا اعتبار ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19158]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19158، ترقيم محمد عوامة 18468)
حدیث نمبر: 18469 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِي الْمِنْهَالِ الطَّائِيِّ، قَالَ: سَأَلْتُ الشَّعْبِيَّ عَنْ رَجُلٍ قَالَ لِامْرَأَتِهِ: بَرِئْتُ مِنْكِ؟ قَالَ:" نِيَّتُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر عورت کو بریء الذمہ کہا تونیت کا اعتبار ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19159]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19159، ترقيم محمد عوامة 18469)
حدیث نمبر: 18470 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ حَبِيبٍ، عَنْ عَمْرٍو، قَالَ: سُئِلَ جَابِرُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ رَجُلٍ لَزِمَتْهُ امْرَأَتُهُ تَسْأَلُهُ الطَّلَاقَ، فَقَالَ: اذْهَبِي فَأَنَا مِنْكِ بَرِيءٌ , وَأَنْتِ مِنِّي بَرِيئَةٌ، وَلَا يَنْوِي الطَّلَاقَ حِينَئِذٍ؟ قَالَ:" إنْ لَمْ يَكُنْ نَوَى الطَّلَاقَ ؛ فَلَيْسَ بِطَلَاقَ، وَإِنْ كَانَ نَوَى الطَّلَاقَ ؛ فَهِيَ وَاحِدَةٌ، وَلَهُ أَنْ يُرَاجِعَهَا فِي عِدَّتِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ حضرت جابر بن زید رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی آدمی کی بیوی اس سے طلاق پر اصرار کرے اور وہ اس سے کہے کہ جا تو میری طرف سے آزاد ہے اور میں تیری طرف سے آزاد ہوں اور وہ طلاق کی نیت نہ کرے تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اگر طلاق کی نیت نہ کی تو طلاق نہ ہوگی اور اگر طلاق کی نیت کی تو ایک طلاق ہوگی اور اسے عدت میں رجوع کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19160]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19160، ترقيم محمد عوامة 18470)
حدیث نمبر: 18471 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ فِي الْبَرِيَّةِ:" إنْ نَوَى الطَّلَاقَ فَأَدْنَى مَا يَكُونُ مِنْ نِيَّتِهِ فِي ذَلِكَ وَاحِدَةٌ بَائِنَةٌ، إنْ شَاءَتْ وَشَاءَ تَزَوَّجَهَا , وَإِنْ نَوَى ثَلَاثًا ؛ فَثَلَاثٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر عورت کو بریء الذمہ کہا تو طلاق کی نیت کرنے کی صورت میں کم از کم ایک طلاق بائنہ تو واقع ہوجائے گی اور اگر دونوں چاہیں تو آدمی اس سے شادی کرسکتا ہے اور اگر تین کی نیت کی تو تین طلاقیں ہوجائیں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19161]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19161، ترقيم محمد عوامة 18471)
حدیث نمبر: 18472 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " هِيَ ثَلَاثٌ، فَلَا تَحِلُّ لَهُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر عورت کو بریء الذمہ کہا تو یہ تین طلاقیں ہیں اور یہ عورت اس کے لئے اس وقت تک حلال نہیں جب تک کسی اور شخص سے نکاح نہ کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19162]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19162، ترقيم محمد عوامة 18472)
حدیث نمبر: 18473 مصنف ابن ابی شیبہ
زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " الْبَرِيَّةُ ثَلَاثٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زید بن ثابت رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عورت کو بری اور آزاد کہنا تین طلاقوں کے قائم مقام ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19163]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19163، ترقيم محمد عوامة 18473)