☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو تین طلاق کا اختیار دے اور وہ ایک کو استعمال کرلے تو کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو تین طلاق کا اختیار دے اور وہ ایک کو استعمال کرلے تو کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 18431 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: " إذَا خَيَّرَهَا ثَلَاثًا فَاخْتَارَتْ نَفْسَهَا مَرَّةً؛ فَهِيَ ثَلَاثٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو تین طلاق کا اختیار دے دیا اور عورت نے خود کو ایک مرتبہ اختیار کیا تو تین طلاقیں واقع ہوجائیں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19116]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19116، ترقيم محمد عوامة 18431)
حدیث نمبر: 18432 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، فِي رَجُلٍ خَيَّرَ امْرَأَتَهُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ , فَاخْتَارَتْ نَفْسَهَا مَرَّةً وَاحِدَةً، قَالَ:" بَانَتْ مِنْهُ بِثَلَاثٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو تین طلاق کا اختیار دیا اور عورت نے خود کو ایک مرتبہ اختیار کیا تو تین طلاقیں واقع ہوجائیں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19117]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19117، ترقيم محمد عوامة 18432)
حدیث نمبر: 18433 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ إسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ قَالَ لِامْرَأَتِهِ: اخْتَارِي نَفْسَكِ ؛ فَسَكَتَتْ , ثُمَّ قَالَ: اخْتَارِي ؛ فَسَكَتَتْ , ثُمَّ قَالَ: اخْتَارِي فَاخْتَارَتْ نَفْسَهَا عِنْدَ الثَّالِثَةِ؟" فَأَبَانَهَا مِنْهُ فَجَعَلَهَا ثَلَاثًا".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ ایک آدمی نے عورت سے کہا تجھے اختیار ہے، وہ خاموش رہی، پھر کہاتجھے اختیار ہے وہ پھر خاموش رہی، پھر کہا تجھے اختیار ہے، اب اس نے اپنے نفس کو اختیار کرلیا تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ عورت بائنہ ہوجائے گی اور یہ تین طلاقیں ہوں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19118]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19118، ترقيم محمد عوامة 18433)
حدیث نمبر: 18434 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حُدِّثْتُ عَنْ جَرِيرٍ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ:" إذَا خَيَّرَهَا ثَلَاثًا، فَاخْتَارَتْ مَرَّةً فَهِيَ ثَلَاثٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو تین طلاق کا اختیار دیا اور عورت نے خود کو ایک مرتبہ اختیار کیا تو تین طلاقیں واقع ہوجائیں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19119]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19119، ترقيم محمد عوامة 18434)