☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر مرد کے نکاح میں ایسی عورت ہو جسے عدمِ بلوغت یابڑھاپے کی وجہ سے حیض نہ آتا ہوتو آدمی اسے کیسے طلاق دے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← اگر مرد کے نکاح میں ایسی عورت ہو جسے عدمِ بلوغت یابڑھاپے کی وجہ سے حیض نہ آتا ہوتو آدمی اسے کیسے طلاق دے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 18308 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " إذَا كَانَتْ عِنْدَ الرَّجُلِ الْمَرْأَةُ قَدْ أَيَسَتْ عَنِ الْمَحِيضِ , أَوِ الْجَارِيَةُ الَّتِي لَمْ تَحِضْ فَمَتَى مَا شَاءَ طَلَّقَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر مرد کے نکاح میں ایسی عورت ہو جسے عدم بلوغت یا بڑھاپے کی وجہ سے حیض نہ آتا ہو تو آدمی اسے جب چاہے طلاق دے دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18978]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18978، ترقيم محمد عوامة 18308)
حدیث نمبر: 18309 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، قَالَ: " كَانَ يُعْجِبُهُ أَنْ يُطَلِّقَ الَّتِي لَمْ تَحِضْ عِنْدَ الْهِلَالِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کو یہ بات پسند تھی کہ ایسی عورت کو چاند نکلنے پر طلاق دی جائے جسے حیض نہ آتاہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18979]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18979، ترقيم محمد عوامة 18309)
حدیث نمبر: 18310 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ:" يُطَلِّقُهَا عِنْدَ الْأَهِلَّةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایسی عورت کو چاند کے حساب سے طلاق دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18980]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18980، ترقيم محمد عوامة 18310)
حدیث نمبر: 18311 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عُبَيْدَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إذَا كَانَتِ الْمَرْأَةُ قَدْ قَعَدَتْ مِنَ الْمَحِيضِ وَالْجَارِيَةُ الَّتِي لَمْ تَحِضْ فَأَرَادَ الرَّجُلُ أَنْ يُطَلِّقَ , فَلْيُطَلِّقْ عِنْدَ غُرَّةِ الْهِلَالِ , وَلَا يُطَلِّقُ غَيْرَهَا حَتَّى تَنْقَضِيَ عِدَّتُهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر مرد کے نکاح میں ایسی عورت ہو جسے عدم بلوغت یا بڑھاپے کی وجہ سے حیض نہ آتا ہو تو آدمی اسے طلاق دینا چاہے تو چاند کی پہلی کو اسے طلاق دے دے پھر عدت پوری ہونے تک طلا ق نہ دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18981]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18981، ترقيم محمد عوامة 18311)