☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الرجل يكتب طلاق امرأته بيده
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الطلاق← في الرجل يكتب طلاق امرأته بيده
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 5
Hadith No.: 18300 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إذَا كَتَبَ الطَّلَاقَ بِيَدِهِ وَجَبَ عَلَيْهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی نے اپنے ہاتھ سے اپنی بیوی کی طلاق لکھی تو یہ واقع ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18967]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18967، ترقيم محمد عوامة 18300)
Hadith No.: 18301 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا إسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحَكَمِ الْبُنَانِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنِي رَجُلٌ , أَنَّ رَجُلًا كَتَبَ طَلَاقَ امْرَأَتِهِ بِيَدِهِ عَلَى وِسَادَةٍ، فَسُئِلَ عَنْ ذَلِكَ الشَّعْبِيُّ؟" فَرَآهُ طَلَاقًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن حکم بنانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنے ہاتھ سے تکیے پر اپنی بیوی کے لئے طلاق لکھی۔ اس بارے میں حضرت شعبی رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا تو انہوں نے اسے طلاق قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18968]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18968، ترقيم محمد عوامة 18301)
Hadith No.: 18302 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ أَنَّهُ كَتَبَ طَلَاقَ امْرَأَتِهِ , ثُمَّ نَدِمَ، فَأَمْسَكَ الْكِتَابَ؟ قَالَ:" إنْ أَمْسَكَ ؛ فَلَيْسَ بِشَيْءٍ , وَإِنْ أَمْضَاهُ ؛ فَهُوَ طَلَاقٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی کو طلاق لکھی، پھر نادم ہوا اور خط کو روک لیا تو طلاق ہوگی یا نہیں؟ انہوں نے فرمایا کہ اگر روک لیا تو طلاق نہیں ہوگی اور اگر جانے دیا تو طلاق ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18969]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18969، ترقيم محمد عوامة 18302)
Hadith No.: 18303 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ فِي الرَّجُلِ يَكْتُبُ إلَى امْرَأَتِهِ بِطَلَاقِهَا , ثُمَّ يَبْدُو لَهُ أَنْ يُمْسِكَ الْكِتَابَ؟ قَالَ:" لَيْسَ بِشَيْءٍ مَا لَمْ يَتَكَلَّمْ , وَإِنْ بَعَثَ إلَيْهَا ؛ اعْتَدَّتْ مِنْ يَوْمِ يَأْتِيهَا الْكِتَابُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی کے نام طلاق لکھی، پھر اسے خیال آیا کہ اس خط کو روک دے، تو اگر وہ تکلم نہ کرے تو اس کی کوئی حیثیت نہیں، اگر خط بیوی کی طرح بھیج دیا تو جس دن سے خط اسے ملے اسی دن سے وہ عورت عدت شمار کرے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18970]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18970، ترقيم محمد عوامة 18303)
Hadith No.: 18304 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ عَبْدِ الْخَالِقِ، عَنْ حَمَّادٍ، قَالَ: " إذَا كَتَبَ الرَّجُلُ إلَى امْرَأَتِهِ: إذَا أَتَاكِ كِتَابِي هَذَا فَأَنْتِ طَالِقٌ , فَإِنْ لَمْ يَأْتِهَا الْكِتَابُ، فَلَيْسَ هِيَ بِطَالِقٍ , فَإِنْ كَتَبَ: أَمَّا بَعْدُ فَأَنْتِ طَالِقٌ فَهِيَ طَالِقٌ" , قَالَ ابْنُ شُبْرُمَةَ:" هِيَ طَالِقٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حماد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو خط لکھا اور اس میں تحریر کیا کہ جب میرا یہ خط تمہارے پاس آئے تو تمہیں طلاق ہے، اگر خط اس کے پاس نہ پہنچا توطلاق نہ ہوگی، اور اگر خط میں لکھا: اما بعد! تمہیں طلاق ہے۔ تو اگر خط نہ بھی پہنچے تو طلاق ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18971]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18971، ترقيم محمد عوامة 18304)