☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ میں نے تجھے اجازت دی، تو شادی کرلے تو کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ میں نے تجھے اجازت دی، تو شادی کرلے تو کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 18289 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، فِي رَجُلٍ قَالَ لِامْرَأَتِهِ: قَدْ أَذِنْتُ لَكِ فَتَزَوَّجِي؟ قَالَ:" إنْ لَمْ يَنْوِ طَلَاقًا ؛ فَلَيْسَ بِشَيْءٍ" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ میں نے تجھے اجازت دی، تو شادی کرلے تو اگر طلاق کی نیت نہیں تھی تو یہ کچھ نہیں، یہ بات حضرت شعبی رحمہ اللہ کے سامنے ذکر کی گئی تو انہوں نے فرمایا اس ذات کی قسم جس کے نام کی قسم کھائی جاتی ہے، اس سے بہتر یہ تھا کہ طلاق ہوجاتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18952]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18952، ترقيم محمد عوامة 18289)
حدیث نمبر: 18290 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو دَاوُدَ، عَنْ أَبِي حَرَّةَ، عَنِ الْحَسَنِ، فِي رَجُلٍ قَالَ لِامْرَأَتِهِ: اخْرُجِي مِنْ بَيْتِي؟ مَا يُجْلِسُكِ فِي بَيْتِي؟ لَسْتِ لِي بِامْرَأَةٍ , يَقُولُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ؟ قَالَ الْحَسَنُ:" هَذِهِ وَاحِدَةٌ وَيَنْظُرُ مَا نَوَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ میرے گھر سے نکل جا! تو میرے گھر میں کیوں بیٹھی ہے؟ تو میری بیو ی نہیں ہے! یہ تین مرتبہ کہا۔ حضرت حسن رحمہ اللہ نے فرمایا لیکن یہ ایک مرتبہ ہوگا اور اس کی نیت کا اعتبار ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18954]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18954، ترقيم محمد عوامة 18290)