☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کیا مجنون او رمعتوہ کا ولی ان کی طرف سے طلاق دے سکتا ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← کیا مجنون او رمعتوہ کا ولی ان کی طرف سے طلاق دے سکتا ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 18230 مصنف ابن ابی شیبہ
عَمْرٍو
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ حَبِيبٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، قَالَ: وَجَدْنَا فِي كِتَابِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ عَمْرٍو : " إذَا عَبِثَ الْمَجْنُونُ بِامْرَأَتِهِ ؛ طَلَّقَ عَلَيْهِ وَلِيُّهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ رضی اللہ عنہ کی کتاب میں تھا کہ جب مجنون اپنی بیوی کو پریشان کرتا ہو تو اس کا ولی عورت کو طلاق دے سکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18889]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18889، ترقيم محمد عوامة 18230)
حدیث نمبر: 18231 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " يُطَلِّقُ وَلِيُّ الْمُوَسْوِسِ، وَلْيَنْظُرْ عَسَى أَنْ يُفِيقَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجنون کا ولی اس کی طرف سے طلاق دے سکتا ہے لیکن وہ اس کے ٹھیک ہونے کا انتظار کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18890]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18890، ترقيم محمد عوامة 18231)
حدیث نمبر: 18232 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: " طَلَاقُ الْمَعْتُوهِ الْمَغْلُوبِ عَلَى عَقْلِهِ لَيْسَ بِشَيْءٍ ؛ طَلَاقُهُ إلَى وَلِيِّهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مغلوب العقل اور معتوہ کی طلاق درست نہیں، اس کی طرف سے اس کا ولی طلاق دے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18891]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18891، ترقيم محمد عوامة 18232)
حدیث نمبر: 18233 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ أَيُّوبَ، قَالَ: كَتَبْتُ إلَى أَبِي قِلَابَةَ فِي امْرَأَةٍ زَوْجُهَا مَجْنُونٌ لَا يَرْجُونَ أَنْ يَبْرَأَ، يُطَلِّقُ عَنْهُ وَلِيُّهُ؟ فَكَتَبَ إلَيَّ:" لا، أَنَّهَا امْرَأَةٌ ابْتَلَاهَا اللَّهُ بِالْبَلَاءِ ؛ فَلْتَصْبِرْ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ایوب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو قلابہ رحمہ اللہ کو خط لکھا کہ ایسے مجنون کی بیوی جس کے ٹھیک ہونے کی کوئی امید نہ ہو تو کیا اس کی طرف سے ولی عورت کو طلاق دے سکتا ہے؟ انہوں نے مجھے جواب میں لکھا کہ وہ طلاق نہیں دے سکتا، اس عورت کو اللہ نے آزمائش میں ڈالا ہے اسے چاہئے کہ صبر کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18892]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18892، ترقيم محمد عوامة 18233)
حدیث نمبر: 18234 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ عَنِ الزُّهَرِيِّ، قَالَ:" لَا يَجُوزُ عَلَيْهِ طَلَاقُ وَلِيِّهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجنون وغیرہ کے ولی کی طلاق درست نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18893]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18893، ترقيم محمد عوامة 18234)