☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جس شخص کو مُوتہ (بے ہوشی اور جنون کا دورہ) ہو اس کی طلاق کا حکم کیا ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← جس شخص کو مُوتہ (بے ہوشی اور جنون کا دورہ) ہو اس کی طلاق کا حکم کیا ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 18225 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، فِي الَّذِي بِهِ الْمُوْتَةُ؟ قَالَ:" إذَا طَلَّقَ عِنْدَ أَخْذَهَا إِيَّاهُ فَلَيْسَ بِشَيْءٍ , وَإِذَا أَفَاقَ ؛ فَطَلَاقُهُ جَائِزٌ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جس شخص کو موتہ (بےہوشی اور جنون کا دورہ) ہو اس کی طلاق کوئی چیز نہیں جب اسے افاقہ ہو تو اس کی طلاق جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18883]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18883، ترقيم محمد عوامة 18225)
حدیث نمبر: 18226 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ: مِثْلَهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ سے بھی یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18884]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18884، ترقيم محمد عوامة 18226)
حدیث نمبر: 18227 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ يَزِيدَ، بْنِ إبْرَاهِيمَ، عَنِ الْحَسَنِ، فِي " الَّذِي تُصِيبُهُ النَّظْرَةُ مِنَ الْجُنُونِ يُطَلِّقُ؟ قَالَ الْحَسَنُ: لَا يَلْزَمُهُ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جس شخص پر پاگل پن کا دورہ ہو اور وہ طلاق دے تو اس کی طلاق نہیں ہوتی۔ حضرت قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب اس نے خریدو فروخت کی تو اس کا اعتبا رہوگا لیکن اگر حالت جنون میں طلاق دی تو طلاق نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18885]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18885، ترقيم محمد عوامة 18227)
حدیث نمبر: 18228 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، فِي الْمُصَابِ الَّذِي يُصِيبُهُ فِي الْحِينِ، قَالَ:" طَلَاقُهُ وَعِتَاقُهُ جَائِزٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ اس شخص کے بارے میں جسے جنون وغیرہ کا دورہ پڑا ہو فرماتے ہیں کہ اس کا طلاق دینا اور آزاد کرنا درست ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18887]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18887، ترقيم محمد عوامة 18228)
حدیث نمبر: 18229 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِي الْمُعْتَمِرِ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: " الْجُنُونُ جُنُونَانِ فَإِنْ كَانَ لَا يُفِيقُ لَمْ يَجُزْ لَهُ طَلَاقٌ , وَإِنْ كَانَ يُفِيقُ فَطَلَّقَ فِي حَالِ إفَاقَتِه؛ لَزِمَهُ ذَلِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جنون کی دو قسمیں ہیں، اگر جنو ن سے افاقہ نہ ہوتا ہو تو طلاق جائز نہیں اور اگر افاقہ ہوجاتا ہے تو افاقہ کی حالت کی طلاق درست ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18888]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18888، ترقيم محمد عوامة 18229)