☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من كان يوقعه عليه ويلزمه الطلاق إذا وقت
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الطلاق← من كان يوقعه عليه ويلزمه الطلاق إذا وقت
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 13
Hadith No.: 18134 Musannaf Ibn Abi Shaibah
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سالم، حضرت قاسم اور حضرت عمر بن عبدالعزیز s اس طلاق کو جائز سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18787]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18787، ترقيم محمد عوامة 18134)
Hadith No.: 18135 Musannaf Ibn Abi Shaibah
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس عورت سے دور رہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18788]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18788، ترقيم محمد عوامة 18135)
Hadith No.: 18136 Musannaf Ibn Abi Shaibah
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ اور حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب طلاق کو کسی وقت کے ساتھ خاص کردیا توطلاق واقع ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18789]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18789، ترقيم محمد عوامة 18136)
Hadith No.: 18137 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ، قَالَ لِامْرَأَتِهِ:" كُلُّ امْرَأَةٍ تَزَوَّجْتهَا عَلَيْكِ فَهِيَ طَالِقٌ؟ قَالَ:" فَكُلُّ امْرَأَةٍ يَتَزَوَّجُهَا عَلَيْهَا , فَهِيَ طَالِقٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ میں تیرے ہوئے جس عورت سے بھی شادی کروں اسے طلاق ہے، تو اس کا کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ اس بیوی کے ہوتے ہوئے جس عورت سے بھی شادی کرے گا اسے طلاق ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18791]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18791، ترقيم محمد عوامة 18137)
Hadith No.: 18138 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي مَرْزُوقٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " إذَا الرَّجُلُ شَرَطَ لِلْمَرْأَةِ عِنْدَ عَقْدِ النِّكَاحِ أَنَّ كُلَّ امْرَأَةٍ يَتَزَوَّجُهَا عَلَيْهَا فَهِيَ طَالِقٌ , وَكُلَّ سُرِّيَّةٍ يَتَسَرَّى فَهِيَ حُرَّةٌ ؛جَازَ عَلَيْهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے کسی عورت سے نکاح کرتے ہوئے یہ شرط لگائی کہ آدمی نے اس عورت کے ہوتے ہوئے کسی عورت سے شادی کی تو اسے طلاق اور اگر کوئی باندی اس کے پاس آئی تو وہ آزاد تو یہ شرط درست ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18792]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18792، ترقيم محمد عوامة 18138)
Hadith No.: 18139 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: قَالَ الزُّهْرِيُّ: " إذَا وَقَعَ النِّكَاحُ ؛ وَقَعَ الطَّلَاقُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب نکاح واقع ہوگا تو طلاق بھی واقع ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18793]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18793، ترقيم محمد عوامة 18139)
Hadith No.: 18140 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، فِي رَجُلٍ قَالَ لِامْرَأَتِهِ: كُلُّ امْرَأَةٍ أَتَزَوَّجُهَا عَلَيْكِ فَهِيَ طَالِقٌ , قَالَ:" هَذَا وَقَّت هُوَ دَاخِلٌ عَلَيْهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حماد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ تیرے ہوتے ہوئے اگر میں نے کسی عورت سے شادی کی تو اسے طلاق ہے تو جب بھی یہ کسی سے نکاح کرے گا اسے طلاق ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18794]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18794، ترقيم محمد عوامة 18140)
Hadith No.: 18141 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَفْصٌ، عَنْ حَنْظَلَةَ، قَالَ: سُئِلَ الْقَاسِمُ , وَسَالِمٌ عن رَجُلٍ قَالَ: يَوْمَ أَتَزَوَّجُ فُلَانَةَ فَهِيَ طَالِقٌ؟ قَالَا:" هِيَ كَمَا قَالَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت قاسم رحمہ اللہ اور حضرت سالم رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا اگر کوئی آدمی یہ کہے کہ میں جس دن فلانی عورت سے شادی کروں اسے طلاق ہے تو اس کا کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ جو اس نے کہا ہے اسی طرح ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18795]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18795، ترقيم محمد عوامة 18141)
Hadith No.: 18142 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ: سَأَلْتُ الْقَاسِمَ عَنْ رَجُلٍ قَالَ: يَوْمَ أَتَزَوَّجُ فُلَانَةَ فَهِيَ طَالِقٌ؟ قَالَ:" طَالِقٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبید اللہ بن عمر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم رحمہ اللہ سے اس آدمی کے بارے میں سوال کیا جس نے کہا کہ جس دن میں فلانی عورت سے شادی کروں اسے طلاق ہے تو اس کا کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ جب وہ اس سے شادی کرے گا اسے طلاق ہوجائے گی۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی آدمی کسی عورت کے بارے میں یہ کہے کہ جس دن میں فلاں عورت سے شادی کروں اس دن وہ میرے لئے میری ماں کی پشت کی طرح ہے تو اس کا کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ کفارہ دینے سے پہلے اس سے نکاح نہیں کرسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18796]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18796، ترقيم محمد عوامة 18142)
Hadith No.: 18143 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ أَنَّهُ وَقَّتَ امْرَأَةً أَنْ يَتَزَوَّجَهَا، فَسَأَلَ ابْنَ مَسْعُودٍ فَقَالَ:" أَعْلَمَهَا بِالطَّلَاقِ , ثُمَّ تَزَوَّجْهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت اسود رحمہ اللہ نے ایک عورت کو کہا کہ اگر وہ اس سے شادی کریں تو اسے طلاق ہے پھر اس بارے میں انہوں نے حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اسے پہلے طلاق کا بتادو پھر اس سے شادی کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18798]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18798، ترقيم محمد عوامة 18143)
Hadith No.: 18144 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ حَمْزَةَ، أَنَّهُ سَأَلَ سَالِمًا , وَالْقَاسِمَ , وَأَبَا بَكْرِ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ , وَأَبَا بَكْرِ بْنَ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ , وَعَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ رَجُلٍ , قَالَ: يَوْمَ أَتَزَوَّجُ فُلَانَةَ فَهِيَ طَالِقٌ الْبَتَّةَ؟ فَقَالُوا كُلُّهُمْ:" لَا يَتَزَوَّجُهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن حمزہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ انہوں نے حضرت قاسم، حضرت ابوبکر بن عبد الرحمن اور حضرت ابوبکر بن عمرو s سے اس آدمی کے بارے میں سوال کیا جس نے کہا کہ میں جس دن فلاں عورت سے شادی کروں اسے طلاق ہے تو اس کا کیا حکم ہے؟ ان سب نے فرمایا کہ وہ اس سے شادی نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18799]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18799، ترقيم محمد عوامة 18144)
Hadith No.: 18145 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ شُرَيْحٍ , أَنَّ رَجُلًا سَأَلَهُ عَنْ رَجُلٍ , قَالَ: يَوْمَ أَتَزَوَّجُ فُلَانَةَ فَهِيَ طَالِقٌ؟ فَقَالَ شُرَيْحٌ:" إذَا سَمِعَتْ بَوَادِيَ النَّوْكَاءِ ؛ حُلَّ بِهِ!" يَعْنِي: أَنَّهَا طَالِقٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شریح رحمہ اللہ سے ایک آدمی نے سوال کیا کہ ایک آدمی نے کہا کہ میں جس دن فلاں عورت سے شادی کروں اسے طلاق ہے تو اس کا کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ جب وہ اس سے شادی کرے گا اسے طلاق ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18800]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18800، ترقيم محمد عوامة 18145)
Hadith No.: 18146 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ نَجِيحٍ الْكِنْدِيِّ، قَالَ: سَأَلْتُ الشَّعْبِيَّ عَنْ رَجُلٍ , قَالَ: إنْ تَزَوَّجْتُ فُلَانَةَ فَهِيَ طَالِقٌ , أَوْ يَوْمَ أَتَزَوَّجُ فُلَانَةَ فَهِيَ طَالِقٌ؟ قَالَ الشَّعْبِيُّ: هُوَ كَمَا قَالَ": فَقُلْتُ: إنَّ عِكْرِمَةَ يَزْعُمُ أَنَّ الطَّلَاقَ بَعْدَ النِّكَاحِ؟ فَقَالَ: حِرْمِزٌ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سوید بن نجیح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی رحمہ اللہ سے ایک آدمی کے بارے میں سوال کیا کہ اس نے کہا کہ اگر میں فلانی عورت سے شادی کروں تو اسے طلاق ہے، اس کا کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ جیسے اس نے کہا ہے ایسے ہی ہوگا۔ میں نے کہا کہ حضرت عکرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ طلاق نکاح کے بعد ہوتی ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ جرمز ابن عباس رضی اللہ عنہما کے مولیٰ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18801]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18801، ترقيم محمد عوامة 18146)