☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر ایک آدمی نے کہا کہ ’’میں جس دن فلاں عورت سے شادی کروں اسے تین طلاقیں‘‘تو اس کا کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← اگر ایک آدمی نے کہا کہ ’’میں جس دن فلاں عورت سے شادی کروں اسے تین طلاقیں‘‘تو اس کا کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 18130 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ مَعْرُوفٍ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ طَاوُسٍ، أَنَّهُ قَالَ: " لَا طَلَاقَ قَبْلَ نِكَاحٍ"،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاوس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نکاح سے پہلے طلاق نہیں ہوتی میں نے اس بارے میں قاسم بن عبدالرحمن سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ یہ کچھ نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18781]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18781، ترقيم محمد عوامة 18130)
حدیث نمبر: 18131 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ مُعَرِّفِ بْنِ وَاصِلٍ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ رَوَاحٍ الضَّبِّيِّ، قَالَ: سَأَلْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ , وَمُجَاهِدًا , وَعَطَاءً، عَنْ رَجُلٍ، قَالَ: يَوْمَ أَتَزَوَّجُ فُلَانَةَ فَهِيَ طَالِقٌ؟ فَقَالُوا:" لَيْسَ بِشَيْءٍ" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن بن رواح ضبی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب، حضرت مجاہد اور حضرت عطاء s سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص یہ کہے کہ میں جس دن فلاں عورت سے شادی کروں تو اسے طلاق ہے، اس بات کا کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ یہ کوئی چیز نہیں۔ حضرت سعید رحمہ اللہ نے مثال سے بات سمجھاتے ہوئے فرمایا کہ کیا سیلاب بارش سے پہلے آسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18783]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18783، ترقيم محمد عوامة 18131)
حدیث نمبر: 18132 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا قَبِيصَةُ، قَالَ: نَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ آدَمَ مَوْلَى خَالِدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : قَالَ اللَّهُ تَعَالَى: " يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نَكَحْتُمُ الْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ طَلَّقْتُمُوهُنَّ مِنْ قَبْلِ أَنْ تَمَسُّوهُنَّ سورة الأحزاب آية 49 فَلَا يَكُونُ الطَّلَاقُ حَتَّى يَكُونَ النِّكَاحُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما قرآن مجید کی آیت { یَا أَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا إذَا نَکَحْتُمُ الْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ طَلَّقْتُمُوہُنَّ مِنْ قَبْلِ أَنْ تَمَسُّوہُنَّ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ طلاق اس وقت تک نہیں ہوسکتی جب تک نکاح نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18785]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18785، ترقيم محمد عوامة 18132)
حدیث نمبر: 18133 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، عَنْ أُسَامَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ , وَنَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَا: " لَا طَلَاقَ إلَّا بَعْدَ نِكَاحٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن کعب اور حضرت نافع بن جبیر d فرماتے ہیں کہ طلاق نکاح کے بعد ہی ہوتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18786]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18786، ترقيم محمد عوامة 18133)