☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک ایک نشست میں تین طلاقیں دینا مکروہ ہے، لیکن یہ واقع ہوجائیں گی
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← جن حضرات کے نزدیک ایک نشست میں تین طلاقیں دینا مکروہ ہے، لیکن یہ واقع ہوجائیں گی
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 18087 مصنف ابن ابی شیبہ
عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ وَاقِعِ بْنِ سَحْبَانَ، قَالَ: سُئِلَ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلَاثًا فِي مَجْلِسٍ، قَالَ:" أَثِمَ بِرَبِّهِ , وَحُرِّمَتْ عَلَيْهِ امْرَأَتُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے ایک مجلس میں تین طلاقیں دینے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ ایسا کرنے سے انسان اللہ کی بارگاہ میں گناہ گار ہوتا ہے لیکن اس کی بیوی اس پر حرام ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18737]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18737، ترقيم محمد عوامة 18087)
حدیث نمبر: 18088 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَتَاهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: إنَّ عَمِّي طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلَاثًا؟ فَقَالَ:" إنَّ عَمَّكَ عَصَى اللَّهَ فَأَنْدَمَهُ , فَلَمْ يَجْعَلْ لَهُ مَخْرَجًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے کہا کہ میرے چچا نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دی ہیں۔ انہوں نے فرمایا کہ تیرے چچا نے اللہ کی نافرمانی کی ہے، اللہ اسے رسوا کرے، اب اس کے پاس کوئی چارا نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18738]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18738، ترقيم محمد عوامة 18088)
حدیث نمبر: 18089 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ شَقِيقِ بْنِ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: كَانَ عُمَرُ إذَا أُتِيَ بِرَجُلٍ قَدْ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلَاثًا فِي مَجْلِسٍ ؛ أَوْجَعَهُ ضَرْبًا , وَفَرَّقَ بَيْنَهُمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس ایک آدمی لایا گیا جس نے اپنی بیوی کو ایک مجلس میں تین طلاقیں دے دی تھیں، آپ نے اسے سزا دی اور دونوں کے درمیان جدائی کرادی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18739]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18739، ترقيم محمد عوامة 18089)
حدیث نمبر: 18090 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، قَالَ: قُلْتُ لِلْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ: الرَّجُلُ يُرِيدُ أَنْ يُطَلِّقَ امْرَأَتَهُ ثَلَاثًا؟ قَالَ:" يُطَلِّقُهَا فِي مَقَاعِدَ مُخْتَلِفَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن سعید رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم بن محمد رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ ایک آدمی اپنی بیوی کو تین طلاقیں دینا چاہے تو کیا یہ درست ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ مختلف نشستوں میں اسے طلاق دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18740]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18740، ترقيم محمد عوامة 18090)
حدیث نمبر: 18091 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: قَالَ ابْنُ عُمَرَ : " مَنْ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلَاثًا فَقَدْ عَصَى رَبَّهُ , وَبَانَتْ مِنْهُ امْرَأَتُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر کسی نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دیں تو اس نے اپنے رب کی نافرمانی کی اور اس کی بیوی اس سے جدا ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18741]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18741، ترقيم محمد عوامة 18091)
حدیث نمبر: 18092 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، فِي رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلَاثًا جَمِيعًا، قَالَ:" إنَّ فَعَلَ ؛ فَقَدْ عَصَى رَبَّهُ , وَبَانَتْ مِنْهُ امْرَأَتُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دیں تو اس نے اپنے رب کی نافرمانی کی اور اس کی بیوی اس سے جدا ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18742]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18742، ترقيم محمد عوامة 18092)
حدیث نمبر: 18093 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " كَانُوا يُنَكِّلُونَ مَنْ طَلَّقَ ثَلَاثًا فِي مَقْعَدٍ وَاحِدٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اسلاف ایک مجلس میں تین طلاقیں دینے والے کو سزا دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18743]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18743، ترقيم محمد عوامة 18093)