☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر ہر طہر میں ایک طلاق دی تو عدت کا شمار کب سے ہوگا؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← اگر ہر طہر میں ایک طلاق دی تو عدت کا شمار کب سے ہوگا؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 18064 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: " إذَا أَرَادَ الرَّجُلُ أَنْ يُطَلِّقَهَا ثَلَاثًا لِلسُّنَّةِ ؛ طَلَّقَهُمَا عِنْدَ كُلِّ طُهْرٍ وَاحِدَةً، وَتَعْتَدُّ بِحَيْضَةٍ أُخْرَى عِنْدَ آخِرِ طَلَاقِهَا".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی اپنی بیوی کو طلاق سنت دینا چاہے تو اسے ہر طہر میں ایک طلاق دے اور آخری طلاق کے بعد والے حیض سے عدت شمار کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18709]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18709، ترقيم محمد عوامة 18064)
حدیث نمبر: 18065 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ:" عَلَيْهَا حَيْضَةٌ أُخْرَى بَعْدَ آخِرِ تَطْلِيقَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ آخری طلاق کے بعد ایک اور حیض کی عدت عورت پر لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18710]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18710، ترقيم محمد عوامة 18065)
حدیث نمبر: 18066 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، أَنَّهُ كَانَ " يَكْرَهُ أَنْ يُطَلِّقَ امْرَأَتَهُ عِنْدَ كُلِّ حَيْضَةٍ , وَإِنَّمَا يَفْعَلُ ذَلِكَ لِيُطَوِّلَ عَلَيْهَا , فَإِذَا فَعَلَ ذَلِكَ فَعِدَّتُهَا مِنْ أَوَّلِ الْعِدَّةِ مَا لَمْ يُرَاجِعْهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو قلابہ رحمہ اللہ ہر حیض سے پہلے عورت کو طلاق دینے کو مکروہ خیال فرماتے تھے، ان کے مطابق یہ عمل عورت کی عدت کو بڑھا دیتا ہے، اس صورت میں ان کے نزدیک عدت پہلی طلاق سے شمار کی جائے گی اگر درمیان میں رجوع نہ کیا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18711]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18711، ترقيم محمد عوامة 18066)
حدیث نمبر: 18067 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " إذَا طَلَّقَ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ فَمَكَثَ شَهْرًا , ثُمَّ طَلَّقَهَا تَطْلِيقَةً أُخْرَى، فَإِنَّ عِدَّتَهَا مِنْ أَوَّلِ الطَّلَاقِ مَا لَمْ يُرَاجِعْهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے کہ اگر آدمی اپنی بیوی کو طلاق دے، ایک مہینے بعد پھر دوسری طلاق دے تو اس کی عدت پہلی طلاق سے ہوگی جب تک رجوع نہ کیا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18712]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18712، ترقيم محمد عوامة 18067)
حدیث نمبر: 18068 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، فِي الرَّجُلِ يُطَلِّقُ امْرَأَتَهُ عِنْدَ كُلِّ حَيْضَةٍ تَطْلِيقَةً، قَالَ:" تَعْتَدُّ مِنْ أَوَّلِ طَلَاقِهَا مَا لَمْ تَكُنْ مُرَاجَعَةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر آدمی نے اپنی بیوی کو ہر حیض پر ایک طلاق دی تو عدت پہلی طلاق سے شمار کی جائے اگر رجوع نہ کیا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18713]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18713، ترقيم محمد عوامة 18068)
حدیث نمبر: 18069 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، وَخَيْثَمَةَ، أنهما قَالَا: " كُلَّمَا حَاضَتْ ؛ وَقَعَتْ تَطْلِيقَةٌ، وَتَعْتَدُّ حَيْضَةً أُخْرَى بَعْدَ الثَّلَاثِ"،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ اور حضرت خیثمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب بھی حائضہ ہو اور ایک طلاق واقع ہو تو تین کے بعد ایک اور حیض عدت گزارے گی۔ حضرت وکیع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ لوگوں کا عمل بھی یہی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18714]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18714، ترقيم محمد عوامة 18069)
حدیث نمبر: 18070 مصنف ابن ابی شیبہ
جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، وَخِلَاسِ بْنِ عَمْرٍو، أنهما قَالَا: " تَعْتَدُّ مِنْ آخِرِ طَلَاقِهَا" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن عبداللہ رحمہ اللہ اور حضرت خلاس بن عمرو رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ آخری طلاق کے بعد سے عدت شروع کرے گی۔ حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں ہمیں یہ پسند نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18716]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18716، ترقيم محمد عوامة 18070)