☽ 14 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما قالوا في الرجل يدخل على (المغيبة)
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب النكاح← ما قالوا في الرجل يدخل على (المغيبة)
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 7
Hadith No.: 17950 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، مُجَالِدٍ ، الشَّعْبِيِّ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَدْخُلَ عَلَى الْمُغَيَّبَاتِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ ان عورتوں سے ملاقات کے لئے جایا جائے جن کے خاوند شہر میں نہیں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18591]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18591، ترقيم محمد عوامة 17950)
Hadith No.: 17951 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ لَيْثٍ، وَمِسْعَرٍ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إبْرَاهِيمَ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ : " أَلَا لَا يَلِجُ رَجُلٌ عَلَى امْرَأَةٍ إلَّا وَهِيَ ذَاتُ مَحْرَمٍ مِنْهُ" , وَإِنْ قِيلَ: حَمْوُهَا؟ قَالَ:" أَلَا إنَّ حَمْوَهَا الْمَوْتُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ خبردار! کوئی شخص غیر محرم عورت سے ملاقات نہ کرے، اور اگر دیور یا جیٹھ کے بارے میں پوچھو تو میں کہوں گا کہ وہ تو موت ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18592]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18592، ترقيم محمد عوامة 17951)
Hadith No.: 17952 Musannaf Ibn Abi Shaibah
سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَمْرٍو ، أَبِي مَعْبَدٍ ، ابْنَ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي مَعْبَدٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " أَلَا لَا يَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِامْرَأَةٍ إلَّا وَمَعَهَا ذُو مَحْرَمٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور 5 نے ارشاد فرمایا کہ خبردار! کوئی شخص کسی اجنبی عورت کے ساتھ تنہائی اختیار نہ کرے، الا یہ کہ اس عورت کے ساتھ کوئی محرم ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18593]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18593، ترقيم محمد عوامة 17952)
Hadith No.: 17953 Musannaf Ibn Abi Shaibah
هُشَيْمٌ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: " أَلَا لَا يَبِيتَنَّ رَجُلٌ عندَ امْرَأَةٍ إلَّا أَنْ يَكُونَ نَاكِحًا أَوْ ذَا مَحْرَمٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ کوئی مرد کسی عورت کے گھر میں رات نہ رہے الا یہ کہ وہ اس کا خاوند ہو یا محرم رشتہ دار۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18594]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18594، ترقيم محمد عوامة 17953)
Hadith No.: 17954 Musannaf Ibn Abi Shaibah
شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ ، لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، أَبِي الْخَيْرِ ، عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ
حَدَّثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ ، قَالَ: نَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: " إيَّاكُمْ وَالدُّخُولَ عَلَى النِّسَاءِ"، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , إلَّا الْحَمْوَ؟ فَقَالَ:" الْحَمْوُ الْمَوْتُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عقبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ عورتوں کے پاس جانے سے بچو۔ ایک انصاری نے سوال کیا کہ اے اللہ کے رسول! دیور یا جیٹھ کا کیا حکم ہے؟ آپ نے فرمایا کہ وہ تو موت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18595]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18595، ترقيم محمد عوامة 17954)
Hadith No.: 17955 Musannaf Ibn Abi Shaibah
غُنْدَرٌ ، شُعْبَةَ ، الْحَكَمِ ، ذَكْوَانَ ، مَوْلًى لِعَمْرِو ابْنِ الْعَاصِ ، عَمْرًا
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ ، قال: سَمِعْتُ ذَكْوَانَ ، يُحَدِّثُ عَنْ مَوْلًى لِعَمْرِو ابْنِ الْعَاصِ ، أَنَّهُ أَرْسَلَهُ إلَى عَلِيٍّ يَسْتَأْذِنُ عَلَى أَسْمَاءَ ابْنَةِ عُمَيْسٍ فَأَذِنَ لَهُ، حَتَّى إذَا فَرَغَ مِنْ حَاجَتِهِ سَأَلَ الْمَوْلَى عَمْرًا عَنْ ذَلِكَ؟ فَقَالَ:" إنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَانَا أَنْ نَدْخُلَ عَلَى النِّسَاءِ بِغَيْرِ إذْنِ أَزْوَاجِهِنَّ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ذکوان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ نے اپنے ایک خادم کو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا کہ ان سے حضرت اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا سے ملاقات کی اجازت طلب کریں جب اجازت مل گئی تو انہوں نے اپنی ضرورت کی بات کی تو خادم نے حضرت عمرو رضی اللہ عنہ سے اس کی وجہ پوچھی تو اس پر حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں اس بات سے منع کیا ہے کہ ہم عورتوں سے ان کے خاوندوں کی اجازت کے بغیر ملاقات کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18596]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18596، ترقيم محمد عوامة 17955)
Hadith No.: 17956 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ زِيَادِ بْنِ فَيَّاضٍ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ سَلَمَةَ، قَالَ: قَالَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ : " نُهِينَا أَنْ نَدْخُلَ عَلَى الْمُغَيَّبَاتِ إلَّا بِإِذْنِ أَزْوَاجِهِنَّ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہمیں اس بات سے منع کیا گیا ہے کہ ہم عورتوں سے ان کے خاوندوں کی اجازت کے بغیر ملاقات کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18597]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18597، ترقيم محمد عوامة 17956)