☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کیا آدمی اپنی باندی کے پاس آنے سے پہلے بھی اجازت طلب کرے گا؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← کیا آدمی اپنی باندی کے پاس آنے سے پہلے بھی اجازت طلب کرے گا؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 17904 مصنف ابن ابی شیبہ
سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ ، ابْنَ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ ، سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ: " إنَّهُ لَمْ يُؤْمَرْ بِهَا أَكْثَرُ النَّاسِ ؛ الْإِذْنَ، وَإِنِّي آمُرُ جَارِيَتِي أَنْ تَسْتَأْذِنَ عَلَيَّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ باندی کے پاس جانے سے پہلے اجازت طلب کرنے کا حکم نہیں دیا گیا، لوگوں نے تو بہت زیادہ اجازت مانگنا شروع کردی ہے، میں اپنی باندی کو حکم دیتا ہوں کہ وہ اجازت لے کر میرے پاس آئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18542]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18542، ترقيم محمد عوامة 17904)
حدیث نمبر: 17905 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: غَلَبَ الشَّيْطَانُ النَّاسَ عَلَى الاسْتَئْذَانِ فِي السَّاعَاتِ الَّذِينَ مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ وَالَّذِينَ لَمْ يَبْلُغُوا الْحُلُمَ مِنْكُمْ سورة النور آية 58،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اجازت طلب کرنے کے معاملے میں شیطان لوگوں پر غالب آگیا، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں { الَّذِینَ مَلَکَتْ أَیْمَانُکُمْ وَالَّذِینَ لَمْ یَبْلُغُوا الْحُلُمَ مِنْکُمْ } [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18543]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18543، ترقيم محمد عوامة 17905)
حدیث نمبر: 17906 مصنف ابن ابی شیبہ
قَالَ:" كَانَ أَهْلُهُ يُعَلِّمُونَا أَنْ نُسَلِّمَ، قَالَ: فَكَانَ أَحَدُنَا إذَا جَاءَ يَقُولُ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ أَيَدْخُلُ فُلَانٌ؟"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد رحمہ اللہ قرآن مجید کی آیت { وَالَّذِینَ لَمْ یَبْلُغُوا الْحُلُمَ مِنْکُمْ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ ہمارے گھر والے ہمیں سلام کرنا سکھایا کرتے تھے، ہم میں سے جب کوئی آتا تو السلام علیکم کہتا اور ساتھ کہتا کہ فلاں داخل ہوجائے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18544]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18544، ترقيم محمد عوامة 17906)
حدیث نمبر: 17907 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي حَصِينٍ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: " نزلت فِي النِّسَاءِ: لِيَسْتَأْذِنْكُمُ الَّذِينَ مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ سورة النور آية 58"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ قرآن مجید کی آیت { لِیَسْتَأْذِنْکُمُ الَّذِینَ مَلَکَتْ أَیْمَانُکُمْ } عورتوں کے بارے میں نازل ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18545]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18545، ترقيم محمد عوامة 17907)
حدیث نمبر: 17908 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي عَائِشَةَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ: لِيَسْتَأْذِنْكُمُ الَّذِينَ مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ سورة النور آية 58 قَالَ:" لَيْسَتْ بِمَنْسُوخَةٍ" قُلْتُ: فَإِنَّ النَّاسَ لَا يَعْمَلُونَ بِهَا؟ قَالَ:" اللَّهُ الْمُسْتَعَانُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ قرآن مجید کی آیت { لِیَسْتَأْذِنْکُمُ الَّذِینَ مَلَکَتْ أَیْمَانُکُمْ } منسوخ نہیں ہے، میں کہتا ہوں کہ لوگ اسے جانتے نہیں ہیں اور اللہ ہی سے مدد طلب کی جاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18546]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18546، ترقيم محمد عوامة 17908)
حدیث نمبر: 17909 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ حَنْظَلَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ الْقَاسِمَ، وَسُئِلَ عَنِ الْإِذْنِ؟ فَقَالَ:" اسْتَأْذِنْ عندَ كُلِّ عَوْرَةٍ، ثُمَّ هُوَ طَوَافٌ بَعْدَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم رحمہ اللہ سے اذن کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ ہر پردے والی چیز سے اجازت طلب کرو پھر اس کے بعد وہ چکرلگانے والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18547]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18547، ترقيم محمد عوامة 17909)