☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ایک مرتبہ بچے کا اقرار کرنے کے بعد اس کا انکار نہیں کرسکتا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← ایک مرتبہ بچے کا اقرار کرنے کے بعد اس کا انکار نہیں کرسکتا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 15
حدیث نمبر: 17854 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ: " إذَا أَقَرَّ بِوَلَدِهِ مَرَّةً وَاحِدَةً فَلَيْسَ لَهُ أَنْ يَنْفِيَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ بچے کا اقرار کرنے کے بعد اس کا انکار نہیں کرسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18486]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18486، ترقيم محمد عوامة 17854)
حدیث نمبر: 17855 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " إذَا أَقَرَّ بِهِ ؛ فَلَيْسَ لَهُ أَنْ يَنْفِيَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ بچے کا اقرار کرنے کے بعد اس کا انکار نہیں کرسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18487]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18487، ترقيم محمد عوامة 17855)
حدیث نمبر: 17856 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنْ شُرَيْحٍ، قَالَ: " إذَا أَقَرَّ بِهِ، أَوْ هُنِّئَ بِهِ، أَوْ أَوْلَمَ عَلَيْهِ فَلَيْسَ لَهُ أَنْ يَنْتَفِيَ مِنْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ بچے کا اقرار کرنے کے بعد اس کا انکار نہیں کرسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18488]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18488، ترقيم محمد عوامة 17856)
حدیث نمبر: 17857 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنِ الشَّعْبِيِّ، وَغَيْرِهِ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ: " إذَا أَقَرَّ بِالْوَلَدِ طَرْفَةَ عَيْنٍ فَلَيْسَ، لَهُ أَنْ يَنْفِيَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ پلک جھپکنے کے برابر بھی بچے کا اقرار کرنے کے بعد اس کا انکار نہیں کرسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18489]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18489، ترقيم محمد عوامة 17857)
حدیث نمبر: 17858 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " إِذَا جَاءَ رَجُلٌ بِابْنٍ لَهُ قَدْ أَقَرَّ بِهِ، ثُمَّ أَرَادَ أَنْ يَنْفِيَهُ فَشَهِدُوا أَنَّهُ وُلِدَ فِي بَيْتِهِ وَأَنَّهُمْ هَنَّؤُوهُ بِهِ وَأَقَرَّ بِهِ ؛ فَقَالَ شُرَيْحٌ: الْزَمْ وَلَدَكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجالد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی رحمہ اللہ کے پاس ایک آدمی ایک بچہ لے کر آیا جس کا پہلے اقرار کرچکا تھا اب انکار کرنا چاہتا تھا۔ لوگوں نے گواہی دی کہ یہ بچہ اس کے گھر میں پیدا ہوا ہے اور لوگوں نے اس کی مبارک باد بھی دی تھی، آدمی نے اس بات کا اقرار کیا تو حضرت شریح رحمہ اللہ نے فیصلہ فرمایا کہ اپنے بچے کو اپنے پاس رکھو۔ حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ بھی یہی فیصلہ فرمایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18490]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18490، ترقيم محمد عوامة 17858)
حدیث نمبر: 17859 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " إذَا أَقَرَّ الرَّجُلُ بِوَلَدِهِ ؛ فَلَيْسَ لَهُ أَنْ يَنْفِيَهُ عَلَى حَالٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ بچے کا اقرار کرنے کے بعد اس کا کسی حال میں انکار نہیں کرسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18492]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18492، ترقيم محمد عوامة 17859)
حدیث نمبر: 17860 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، وَعُبَيْدَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إذَا أَقَرَّ بِالْوَلَدِ ؛ فَلَيْسَ لَهُ أَنْ يَنْتَفِيَ مِنْهُ" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ بچے کا اقرار کرنے کے بعد اس کا انکار نہیں کرسکتا۔ حضرت حماد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر حمل کا اقرار کیا تو اس کے پاس انکار کی گنجائش نہیں ہے، وہ یہ کہہ سکتا ہے کہ مجھے عدت میں غلطی لگی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18493]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18493، ترقيم محمد عوامة 17860)
حدیث نمبر: 17861 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، قَالَ: " إذَا تَبَيَّنَ حَمْلُ سُرِّيَّتِهِ ؛ فَلَهُ إنْكَارُهُ مَا لَمْ يُقِرَّ بِهِ بَعْدَمَا تَضَعُ. وَإِنْ كَانَ قَدْ أَقَرَّ بِالْحَمْلِ ثُمَّ أَنْكَرَهُ بَعْدَمَا تَضَعُ ؛ فَلَهُ ذَلِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کسی آدمی کی بیوی یاباندی کا حمل ظاہر ہوا تو وہ وضع حمل کے بعد اقرار سے پہلے انکار کرسکتا ہے، اور اگر اس نے حمل کا اقرار کیا اور پھر وضع حمل کے بعد اس کا انکار کرنا چاہے تو کرسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18495]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18495، ترقيم محمد عوامة 17861)
حدیث نمبر: 17862 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، قَالَ: " إذَا أَقَرَّ بِوَلَدِهِ ثُمَّ نَفَاهُ ؛ لَزِمَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر اپنے بچے کا اقرار کیا پھر نفی کرے تو پھر بھی بچہ اسی کا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18496]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18496، ترقيم محمد عوامة 17862)
حدیث نمبر: 17863 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " إذَا انْتَفَى الرَّجُلُ مِنْ وَلَدِهِ ؛ لَاعَنَ أُمَّهُ إنْ كَانَتْ حَيَّةً، وَإِنْ كَانَتْ قَدْ مَاتَتْ ؛ جُلِدَ الْحَدَّ وَأُلْزِقَ بِهِ الْوَلَدُ. فَإِنْ كَانَ ابْنَ سُرِّيَّةٍ صَارَ عَبْدًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر آدمی نے اپنے بچے کا انکار کیا تو بیوی اگر زندہ ہو تو لعان کرے گا اور اگر مرچکی ہو تو اس پر حد جاری ہوگی اور بچہ اسی کا ہوگا، اگر وہ بچہ باندی کا بچہ ہو تو غلام ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18497]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18497، ترقيم محمد عوامة 17863)
حدیث نمبر: 17864 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ حَمَّادٍ، وَالْحَكَمِ , قَالَا: " إذَا أَقَرَّ بِوَلَدِهِ ثُمَّ نَفَاهُ قَالَ الْحَكَمُ:" يُضْرَبُ"،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد اور حضرت حکم d سے سوال کیا گیا کہ اگر آدمی بچے کا اقرار کرنے کے بعد پھر انکار کردے تو کیا حکم ہے؟ حضرت حکم رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اس پر حد جاری ہوگی۔ حضرت حماد رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اقرار سے بچہ لازم ہوگیا اور وہ لعان کرے گا، انہوں نے ذکر کیا کہ حضرت سفیان رحمہ اللہ بھی یہی فرمایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18498]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18498، ترقيم محمد عوامة 17864)
حدیث نمبر: 17865 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، فِي الرَّجُلِ يُقِرُّ بِوَلَدِهِ ثُمَّ يَنْتَفِي مِنْهُ؟ قَالَ:" يُلَاعِنُ بِكِتَابِ اللَّهِ وَيَلْزَمُ الْوَلَدُ بِقَضَاءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے بچے کا اقرار کیا پھر اس کا انکار کیا تو وہ اللہ کی کتاب کے مطابق لعان کرے گا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے فیصلے کے مطابق بچہ اسی کا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18501]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18501، ترقيم محمد عوامة 17865)
حدیث نمبر: 17866 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ حَمَّادٍ: فِي رَجُلٍ أَقَرَّ بِوَلَدِهِ مِنْ جَارِيَتِهِ حَتَّى صَارَ رَجُلًا وَزَوَّجَهُ ثُمَّ أَنْكَرَهُ قَالَ:" لَيْسَ إنْكَارُهُ بِشَيْءٍ , يُلْزَقُ بِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنی باندی سے اپنے کسی بچے کا اقرار کیا۔ پھر وہ مرد بن گیا اور اس نے اس کی شادی کرادی پھر اس نے انکار کردیا تو یہ انکار کوئی حیثیت نہیں رکھتا، اور وہ بچہ اسی کا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18502]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18502، ترقيم محمد عوامة 17866)
حدیث نمبر: 17867 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَمَانٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " لَهُ أَنْ يَنْفِيَهُ وَإِنْ كَانَ رَجُلًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ بچے کا انکار کرسکتا ہے خواہ وہ مرد بن چکاہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18503]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18503، ترقيم محمد عوامة 17867)
حدیث نمبر: 17868 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ عَاصِمٍ، قَالَ: " جَاءَتِ امْرَأَةٌ إلَى أَبِي مُوسَى وَأَبُوهَا وَزَوْجُهَا وَأُمُّهَا وَهِيَ حُبْلَى، يَقُولُ زَوْجُهَا: هِيَ جَارِيَةٌ، وَإِنَّمَا كُنْتُ أَلْعَبُ مَعَهَا، فَكَلَّمَ الْجَارِيَةَ، فَقَالَتْ: زَوَّجَنِيهِ أَبِي وَأُمِّي، وَكَانَ يَدْخُلُ عَلَيَّ فَيَصْنَعُ بِي مَا يَصْنَعُ الرَّجُلُ بِامْرَأَتِهِ، قَالَ: فَضَرَبَ رَأْسَهُ بِالدُّرَّةِ وَقَالَ: هِيَ امْرَأَتُكَ وَالْوَلَدُ وَلَدُكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عاصم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک عورت اپنے خاوند، اپنے باپ اور اپنی ماں کے ساتھ حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئی، وہ حاملہ تھی، اس کے خاوند نے کہا کہ یہ ایک باندی تھی، میں اس کے ساتھ دل لگی کرتا تھا، جب کہ عورت کا کہنا تھا کہ میرے ماں باپ نے اس سے میری شادی کی ہے اور یہ میرے پاس آتا تھا، اور وہ سب کرتا تھا جو ایک آدمی اپنی بیوی کے ساتھ کرتا ہے۔ حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے اپنا کوڑا اس آدمی کے سر پر مارا اور فرمایا کہ یہ تیری بیوی ہے اور بچہ تیرا ہی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18504]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18504، ترقيم محمد عوامة 17868)