☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
میاں بیوی کے لئے خلوت کی باتوں کوبیان کرنے کی ممانعت
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← میاں بیوی کے لئے خلوت کی باتوں کوبیان کرنے کی ممانعت
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 17848 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، عَنْ سَلْمَانَ، قَالَ: " مَا أُبَالِي إذَا خَلَوْتُ بِأَهْلِي وَأَغْلَقْتُ بَابِي وَأَرْخَيْتُ سِتْرِي حَدَّثْتُ بِهِ النَّاسَ، أَوْ صَنَعْتُ ذَلِكَ وَالنَّاسُ يَنْظُرُونَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلمان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں اپنی بیوی کے ساتھ خلوت اختیار کروں، دروازہ بند کروں، پردہ لٹکادوں اور پھر ان باتوں کو بیان کروں تو میرے لئے لوگوں سے ان باتوں کا بیان کرنا اور اس حالت میں لوگوں کا مجھے دیکھنا برابر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18480]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18480، ترقيم محمد عوامة 17848)
حدیث نمبر: 17849 مصنف ابن ابی شیبہ
مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عُمَرَ بْنِ حَمْزَةَ الْعُمَرِيِّ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعْدٍ مَوْلًى لِأَبِي سُفْيَانَ ، أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ حَمْزَةَ الْعُمَرِيِّ ، قَالَ: نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعْدٍ مَوْلًى لِأَبِي سُفْيَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إنَّ مِنْ شَرِّ النَّاسِ عندَ اللَّهِ مَنْزِلَةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ الرَّجُلَ يُفْضِي إلَى امْرَأَتِهِ وَتُفْضِي إلَيْهِ ثُمَّ يَنْشُرُ سِرَّهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک بدترین شخص قیامت کے دن وہ ہوگا جو اپنی بیوی سے ضرورت پوری کرے اور وہ اس سے ضرورت پوری کرے پھر وہ اس کے راز کو افشا کردے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18481]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18481، ترقيم محمد عوامة 17849)
حدیث نمبر: 17850 مصنف ابن ابی شیبہ
مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، الْجُرَيْرِيِّ ، أَبِي نَضْرَةَ ، الطُّفَاوِيِّ ، أَبِي هُرَيْرَة
حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنِ الطُّفَاوِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَة قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: عَسَى " أَحَدُكُمْ يُخْبِرُ بِمَا صَنَعَ بِأَهْلِهِ؟ وَعَسَى إحْدَاكُنَّ أَنْ تُخْبِرَ بِمَا صَنَعَ بِهَا زَوْجُهَا؟" , فَقَامَتِ امْرَأَةٌ سَوْدَاءُ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , إنَّهُمْ لَيَفْعَلُونَ ذَلِكَ وَإِنَّهُنَّ لَيَفْعَلْنَ , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِمَثَلِ ذَلِكَ؟ مثل ذَلِكَ كَمَثَلِ الشَّيْطَانِ لَقِيَ شَيْطَانَةً فَوَقَعَ عَلَيْهَا فِي الطَّرِيقِ وَالنَّاسُ يَنْظُرُونَ فَقَضَى حَاجَتَهُ مِنْهَا وَالنَّاسُ يَنْظُرُونَ!"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ یہ بات کیسے درست ہے کہ تم مردوں میں سے کوئی شخص اپنی بیوی سے ملاقات کی تفصیل لوگوں کو بتائے یا تم میں سے کوئی عورت اپنے خاوند سے ملاقات کی تفصیل لوگوں کو بتائے۔ اس پر ایک سیاہ فام عورت نے کہا کہ اے اللہ کے رسول! کہ جب مرد اور عورت یہ کرتے ہیں تو بتانے میں کیا حرج ہے؟ حضور 5 نے فرمایا کہ میں تمہیں یہ بات ایک مثال سے سمجھاتا ہوں، اس کی مثال ایسے ہے جیسے نر شیطان کسی مادہ شیطان سے ملتا ہے اور راستہ میں اس سے جماع کرتا ہے جبکہ لوگ دیکھ رہے ہوتے ہیں، وہ اس سے اپنی ضرورت پوری کرتا ہے جبکہ لوگ دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18482]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18482، ترقيم محمد عوامة 17850)
حدیث نمبر: 17851 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ عَوَّامٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ: وَإِذَا مَرُّوا بِاللَّغْوِ مَرُّوا كِرَامًا سورة الفرقان آية 72 قَالَ:" كَانُوا إذَا أَتَوْا عَلَى ذِكْرِ النِّكَاحِ كَنَّوْا عنهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد رحمہ اللہ قرآن مجید کی آیت { وَإِذَا مَرُّوا بِاللَّغْوِ مَرُّوا کِرَامًا } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ جب وہ نکاح کا تذکرہ کرتے ہیں تو کنایہ کے ساتھ کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18483]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18483، ترقيم محمد عوامة 17851)