☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ایک آدمی کواس کی بیوی پیش کی گئی، لیکن وہ کہتی ہے کہ اس نے مجھے نہیں چھوا، مرد بھی اس کی تصدیق کرتا ہے، کیا اس عورت کومہر ملے گا؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← ایک آدمی کواس کی بیوی پیش کی گئی، لیکن وہ کہتی ہے کہ اس نے مجھے نہیں چھوا، مرد بھی اس کی تصدیق کرتا ہے، کیا اس عورت کومہر ملے گا؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 17842 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ شُرَيْحٍ، أَنَّهُ قَالَ فِي رَجُلٍ أُهْدِيَتْ إلَيْهِ امْرَأَتُهُ، فَزَعَمَ أَنَّهُ لَمْ يَدْخُلْ بِهَا، وَأَقَرَّتْ هِيَ بِذَلِكَ،" فَقَضَى لَهَا بِنِصْفِ الصَّدَاقِ وَأَلْزَمَهَا الْعِدَّةَ"، وَقَالَ:" لَا أُصَدِّقُكِ عَلَى نَفْسِكِ وَلَا أُصَدِّقُكِ لِنَفْسِكِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی کو اس کی بیوی پیش کی گئی، لیکن اس کا دعویٰ ہے کہ اس نے بیوی سے دخول نہیں کیا، عورت بھی اس کا اقرار کرتی ہے، تو عورت کو نصف مہر ملے گا اور اس پر عدت بھی لازم ہوگی۔ نیز یہ فیصلہ کرنے کے بعد قاضی شریح رحمہ اللہ نے فرمایا کہ میں تیرے نفس پر تیری تصدیق نہیں کرتا اور عورت کے نفس پر اس کی تصدیق نہیں کرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18474]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18474، ترقيم محمد عوامة 17842)
حدیث نمبر: 17843 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " عَلَيْهِ كَامِلًا، إنْ شَاءَتْ أَخَذَتْهُ، وَإِنْ شَاءَتْ تَرَكَتْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ ایسی صورت میں فرماتے ہیں کہ مرد پر پورا مہر لازم ہوگا عورت چاہے تو لے لے اور اگر چاہے تو چھوڑ دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18475]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18475، ترقيم محمد عوامة 17843)