☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بیویوں کے درمیان عدل کرنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← بیویوں کے درمیان عدل کرنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 17830 مصنف ابن ابی شیبہ
إسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ ، أَيُّوبَ ، أَبِي قِلَابَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا إسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْسِمُ بَيْنَ نِسَائِهِ، فَيَعْدِلُ، ثُمَّ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ هَذِهِ قِسْمَتِي فِيمَا أَمْلِكُ فَلَا تَلُمْنِي فِيمَا تَمْلِكُ أَنْتَ وَلَا أَمْلِكُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو قلابہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنی ازواج کے مابین عدل سے تقسیم فرمایا کرتے تھے اور ارشاد فرماتے کہ اے اللہ! یہ میری وہ تقسیم ہے جو میرے اختیار میں تھی اور جو میرے اختیار میں نہیں تیرے اختیار میں ہے اس کے بارے میں مجھ سے مواخذہ نہ فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18462]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18462، ترقيم محمد عوامة 17830)
حدیث نمبر: 17831 مصنف ابن ابی شیبہ
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، أَيُّوبَ ، أَبِي قِلَابَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْسِمُ بَيْنَ نِسَائِهِ فَيَعْدِلُ، ثُمَّ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ هَذَا فِعْلِي فِيمَا أَمْلِكُ فَلَا تَلُمْنِي فِيمَا تَمْلِكُ وَلَا أَمْلِكُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنی ازواج کے مابین عدل سے تقسیم فرمایا کرتے تھے اور ارشاد فرماتے کہ اے اللہ! یہ میری وہ تقسیم ہے جو میرے اختیار میں تھی اور جو میرے اختیار میں نہیں تیرے اختیار میں ہے اس کے بارے میں مجھ سے مواخذہ نہ فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18463]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18463، ترقيم محمد عوامة 17831)
حدیث نمبر: 17832 مصنف ابن ابی شیبہ
مُعَاذًا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، أَنَّ مُعَاذًا كَانَتْ لَهُ امْرَأَتَانِ،" فَكَانَ يَكْرَهُ أَنْ يَتَوَضَّأَ فِي يَوْمِ هَذِهِ عندَ هَذِهِ، أَوْ يَكُونَ فِي يَوْمِ هَذِهِ عندَ هَذِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن سعید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کی دو بیویاں تھیں، وہ اس بات کو ناپسند کرتے کہ ایک کی باری والے دن دوسری کے یہاں سے وضو بھی کرلیں یا دوسری کے پاس رہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18464]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18464، ترقيم محمد عوامة 17832)
حدیث نمبر: 17833 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، عَنْ هَارُونَ بْنِ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدًا، يَقُولُ فِيمَنْ لَهُ امْرَأَتَانِ:" يُكْرَهُ أَنْ يَتَوَضَّأَ فِي بَيْتِ إحْدَاهُمَا دُونَ الْأُخْرَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص کی دو بیویاں ہوں تو ایک کی باری والے دن دوسرے کے یہاں وضو کرنا بھی مکروہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18465]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18465، ترقيم محمد عوامة 17833)
حدیث نمبر: 17834 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، عَنْ عُبَيْدٍ أَبِي الْحَزَمِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ: " كَانَتْ لِي امْرَأَتَانِ وَكُنْتُ أَعْدِلُ بَيْنَهُمَا حَتَّى فِي الْقُبَلِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن زید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میری دو بیویاں تھیں میں ان دونوں کے درمیان توجہ کرنے میں بھی عدل سے کام لیتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18466]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18466، ترقيم محمد عوامة 17834)
حدیث نمبر: 17835 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ:" كَانُوا يَسْتَحِبُّونَ أَنْ يَعْدِلُوا بَيْنَ النِّسَاءِ حَتَّى فِي الطِّيبِ , يَتَطَيَّبُ لِهَذِهِ كَمَا يَتَطَيَّبُ لِهَذِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اسلاف اس بات کو پسند فرماتے ہیں کہ خوشبو لگانے میں بھی بیویوں کے درمیان برابری سے کام لیں۔ ایک کے لئے بھی وہی خوشبو لگائیں جو دوسری کے لئے لگاتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18467]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18467، ترقيم محمد عوامة 17835)
حدیث نمبر: 17836 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، فِي الرَّجُلِ يَجْمَعُ بَيْنَ الضَّرَائِرِ، فَقَالَ:" إنَّهُمْ كَانُوا يُسَوُّونَ بَيْنَهُمْ حَتَّى تَبْقَى الْفَضْلَةُ مِمَّا يُكَالُ مِنَ السَّوِيقِ وَالطَّعَامِ فَيَقْسِمُونَهُ كَفًّا كَفًّا إذَا كَانَ يَبْقَى الشَّيْءُ مِمَّا لَا يَسْتَطِعْ كَيْلَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ ایک سے زیادہ شادیاں کرنے والے شخص سے فرمایا کرتے تھے کہ اسلاف بیویوں کے درمیان برابری کرنے میں اس قدر احتیاط سے کام لیتے تھے کہ ستو اور غلے وغیرہ میں سے وہ چیز جو بچ جاتی اور کیل میں نہ آسکتی تو اس کو ہتھیلیوں سے تقسیم کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18468]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18468، ترقيم محمد عوامة 17836)
حدیث نمبر: 17837 مصنف ابن ابی شیبہ
جَرِيرٌ ، مُغِيرَةَ ، أَبِي مَعْشَرٍ ، إبْرَاهِيمَ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مُغِيرَةَ ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاهِيمَ ، قَالَ: لَمَّا مَرِضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَحَلَّ نِسَاءَهُ أَنْ يُمَرَّضَ فِي بَيْتِ عَائِشَةَ، قَالَ:" فَأَحْلَلْنَ لَهُ، فَكَانَ فِي بَيْتِ عَائِشَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا مرض شدت اختیار کرگیا تو آپ نے دیکھ بھال کے لئے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر قیام کے لئے باقی ازواج سے اجازت طلب کی۔ سب نے اجازت دے دی اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے یہاں قیام پذیر ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18469]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18469، ترقيم محمد عوامة 17837)
حدیث نمبر: 17838 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، هَمَّامِ بْنِ يَحْيَى ، قَتَادَةَ ، النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ ، بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ كَانَ لَهُ امْرَأَتَانِ فَكَانَ يَمِيلُ مَعَ إحْدَاهُمَا عَلَى الْأُخْرَى ؛ بُعِثَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَأَحَدُ شِقَّيْهِ سَاقِطٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص کی دو بیویاں ہوں اور وہ ایک کی خاطر مدارت دوسری سے بڑھ کر کرتا ہو تو قیامت کے دن اسے اس حال میں اٹھایا جائے گا کہ اس کا ایک پہلوگرا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18470]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18470، ترقيم محمد عوامة 17838)