☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نکاح کے خطبو ں کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← نکاح کے خطبو ں کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 17798 مصنف ابن ابی شیبہ
حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، الْمَسْعُودِيِّ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ الْمَسْعُودِيِّ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" عَلَّمَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُطْبَةَ الصَّلَاةِ وَخُطْبَةَ الْحَاجَةِ، فَأَمَّا خُطْبَةُ الصَّلَاةِ ؛ فَالتَّشَهُّدُ، وَأَمَّا خُطْبَةُ الْحَاجَةِ ؛ فَإِنَّهُ: الْحَمْدُ لِلَّهِ نَسْتَعِينُهُ وَنَسْتَغْفِرُهُ وَنَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ شُرُورِ أَنْفُسِنَا. مَنْ يَهْدِ اللَّهُ فَلَا مُضِلَّ لَهُ، وَمَنْ يُضْلِلْ فَلَا هَادِيَ لَهُ، وَأَشْهَدُ أَنْ لَا إلَهَ إلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، ثُمَّ يَقْرَأُ ثَلَاثَ آيَاتٍ مِنْ كِتَابِ اللَّهِ اتَّقُوا اللَّهَ حَقَّ تُقَاتِهِ وَلا تَمُوتُنَّ إِلا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ سورة آل عمران آية 102 وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَالأَرْحَامَ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًا سورة النساء آية 1 اتَّقُوا اللَّهَ وَقُولُوا قَوْلا سَدِيدًا {70} يُصْلِحْ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ سورة الأحزاب آية 70-71 ثُمَّ تَعْمِدُ لِحَاجَتِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں نماز اور حاجت کا خطبہ سکھایا۔ نماز کا خطبہ تشہد ہے اور حاجت کا خطبہ یہ ہے:: تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں، ہم اس سے مدد مانگتے ہیں، ہم اس سے معافی چاہتے ہیں، ہم اپنے نفس کے شرور سے اللہ کی پناہ چاہتے ہیں، جسے اللہ ہدایت دے اسے کوئی گمراہ نہیں کرسکتا اور جسے وہ گمراہ کردے اسے کوئی ہدایت نہیں دے سکتا، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد 5 اللہ کے بندے اور رسول ہیں۔ پھر قرآن مجید کی تین آیات پڑھتے:: اللہ سے ڈرو جیسا کہ ڈرنے کا حق ہے، اور تم اسی حال میں مرنا کہ تم مسلمان ہو۔: اللہ سے ڈرو جس کے بارے میں اور صلہ رحمی کے بارے میں تم سے سوال کیا جائے گا، بیشک اللہ تم پر نگہبان ہے۔: اللہ سے ڈرو اور سیدھی بات کرو۔ اللہ تمہارے اعمال کی اصلاح فرمائے گا اور تمہارے گناہوں کو معاف فرمائے گا۔۔۔۔۔۔ یہ خطبہ پڑھنے کے بعد اپنی حاجت کا ارادہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18425]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18425، ترقيم محمد عوامة 17798)
حدیث نمبر: 17799 مصنف ابن ابی شیبہ
الْحُسَيْنَ بْنَ عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ الْحُسَيْنَ بْنَ عَلِيٍّ " كَانَ يُزَوِّجُ بَعْضَ بَنَاتِ الْحَسَنِ وَهُوَ يَتَعَرَّقُ الْعَرْقَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جعفر رحمہ اللہ کے والد فرماتے ہیں کہ حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ حضرت حسن رضی اللہ عنہ کی ایک لڑکی کا نکاح اس حال میں کروا رہے تھے کہ وہ ہڈی سے گوشت اتار کر کھا رہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18426]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18426، ترقيم محمد عوامة 17799)
حدیث نمبر: 17800 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ نَصْرٍ، عَنْ عَطَاءٍ، أَنَّهُ " قَرَأَ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ سورة الفاتحة آية 1 ثُمَّ زَوَّجَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نصر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء رحمہ اللہ سے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر نکاح کرادیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18427]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18427، ترقيم محمد عوامة 17800)
حدیث نمبر: 17801 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ إسْمَاعِيلَ، أَنّ" مَسْرُوقًا زَوَّجَ شُرَيْحًا وَلَمْ يَخْطُبْ، ثُمَّ قَالَ: قَدْ قَضَيْتُ تِلْكَ الْحَاجَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسماعیل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق رحمہ اللہ نے حضرت شریح رحمہ اللہ کی شادی کرائی لیکن خطبہ نہیں پڑھا اور فرمایا کہ یہ ضرورت پوری ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18428]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18428، ترقيم محمد عوامة 17801)
حدیث نمبر: 17802 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَفْصٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ، يَقُولُ: " خَطَبْتُ إلَى ابْنِ عُمَرَ ابْنَتَهُ، فَقَالَ:" إِنَّ ابْنَ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ لَأَهْلٌ أَنْ يُنْكَحَ، نَحْمَدُ اللَّهَ وَنُصَلِّي عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَدْ زَوَّجْنَاكَ عَلَى مَا أَمَرَ اللَّهُ بِهِ فَإِمْسَاكٌ بِمَعْرُوفٍ أَوْ تَسْرِيحٌ بِإِحْسَانٍ سورة البقرة آية 229"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ بن زبیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی بیٹی کے لئے نکاح کا پیغام بھجوایا تو انہوں نے فرمایا کہ ابو عبداللہ رحمہ اللہ کا بیٹا نکاح کا اہل ہے۔ ہم اللہ کی تعریف کرتے ہیں، نبی 5 پر درود بھیجتے ہیں۔ ہم نے اللہ کے امر {إمْسَاکٌ بِمَعْرُوفٍ، أَوْ تَسْرِیحٌ بِإِحْسَانٍ } پر عمل کرتے ہوئے تمہاری شادی کرادی۔ حضرت شعبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے چلتے ہوئے ایک آدمی کا نکاح کرادیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18429]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18429، ترقيم محمد عوامة 17802)