☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مرد کا بلا وجہ آلۂ تناسل کو ہاتھ میں لینا درست نہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← مرد کا بلا وجہ آلۂ تناسل کو ہاتھ میں لینا درست نہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 17787 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمَّارٍ، عَنْ أَبِي مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي عِمْرَانَ، عَنْ أَبِي يَحْيَى، قَالَ: رَأَيْتُ رَجُلًا سَأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ، فَقَالَ: يَا ابْنَ عَبَّاسٍ إنِّي رَجُلٌ أَعْبَثُ بِذَكَرِي حَتَّى أنزل , قَالَ: فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ:" أُفٍّ أُفٍّ! هُوَ خَيْرٌ مِنَ الزِّنَا، وَنِكَاحُ الْإِمَاءِ خَيْرٌ مِنْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو یحییٰ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا کہ اے ابن عباس رضی اللہ عنہما! میں اپنے آلۂ تناسل کو ہاتھ میں لیتا ہوں اور مجھے انزال ہوجاتا ہے اس کا کیا حکم ہے؟ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا ”اف، اف! یہ زنا جیسا تو نہیں لیکن اس سے بہتر ہے کہ تم باندیوں سے نکاح کرلو۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18413]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18413، ترقيم محمد عوامة 17787)
حدیث نمبر: 17788 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عِصَامِ بْنِ قُدَامَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " هُوَ الْفَاعِلُ بِنَفْسِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ مشت زنی کرنے والا اپنے ساتھ بدکاری کرنے والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18414]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18414، ترقيم محمد عوامة 17788)
حدیث نمبر: 17789 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُمَرَ؟
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ قَالَ: نَا وَكِيعٌ عَنِ ابْنِ أَبِي ذَئْبٍ عَنْ شَيْخٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ قَالَ: نَا وَكِيعٌ عَنِ ابْنِ أَبِي ذَئْبٍ عَنْ شَيْخٍ قَالَ: سُئِلَ ابْنُ عُمَرَ؟ عنهَا، يَعني الْخَضْخَضَةَ، فَقَالَ:" ذَلِكَ الْفَاعِلُ بِنَفْسِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مشت زنی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ وہ اپنے ساتھ بدکاری کرنے والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18415]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18415، ترقيم محمد عوامة 17789)
حدیث نمبر: 17790 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَفْلَحَ، عَنِ الْقَاسِمِ، قَالَ: سُئِلَ عَنْ وَالَّذِينَ هُمْ لِلزَّكَاةِ فَاعِلُونَ {4} وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ {5} إِلا عَلَى أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ {6} فَمَنِ ابْتَغَى وَرَاءَ ذَلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْعَادُونَ {7} سورة المؤمنون آية 4-7،"؟" فَمَنِ ابْتَغَى وَرَاءَ ذَلِكَ فَهُوَ عَادٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم رحمہ اللہ سے قرآن مجید کی اس آیت کے بارے میں سوال کیا گیا: ”جو لوگ اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں، سوائے اپنی باندیوں اور بیویوں کے کہیں شہوت پوری نہیں کرتے، اس بارے میں وہ قابل ملامت نہیں ہیں۔ جو لوگ اس حد سے تجاوز کریں تو وہ سرکشی کرنے والے ہیں“ اس پر حضرت قاسم رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جو باندیوں اور بیویوں کے علاوہ کہیں شہوت پوری کریں تو وہ سرکشی کرنے والے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18416]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18416، ترقيم محمد عوامة 17790)