☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر مرد وعورت میں عاجل مہر کے بارے میں اختلاف ہوجائے تو کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← اگر مرد وعورت میں عاجل مہر کے بارے میں اختلاف ہوجائے تو کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 17781 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْأَعْلَى، قَالَ: سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً عَلَى عَاجِلٍ وَآجِلٍ، فَدَخَلَ بِهَا فَادَّعَتْ أَنَّهُ لَمْ يَتَبَرَّأَ إلَيْهَا مِنَ الْعَاجِلِ؟ فَقَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ: أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ:" الْمَخْرَجُ عَلَيْهَا فِي الْعَاجِلِ، إنَّهُ بَقِيَ عَلَيْهِ كَذَا وَكَذَا وَدُخُولُهُ عَلَيْهَا بَرَّأَهُ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبدالاعلیٰ رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ ایک آدمی نے عورت سے عاجل اور آجل مہر کے عوض نکاح کیا، آدمی نے عورت سے شرعی ملاقات بھی کی لیکن عورت نے یہ دعویٰ کردیا کہ اس نے ابھی عاجل مہر ادا نہیں کیا۔ تو حضرت عبدالاعلیٰ رحمہ اللہ نے فرمایا کہ سعید رحمہ اللہ نے قتادہ رحمہ اللہ کے بارے میں بیان کیا ہے کہ وہ فرمایا کرتے تھے کہ عاجل میں عورت کے لئے مہر کے نکالے جانے کی صورت یہ ہے کہ مرد پر اتنا مہر باقی رہ گیا ہے اور مرد کا عورت سے دخول کرنا عاجل سے بری ہونا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18406]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18406، ترقيم محمد عوامة 17781)
حدیث نمبر: 17782 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، وَمَطَرٍ , عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ:" الْمَخْرَجُ عَلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے کہ مرد سے عاجل مہر وصول کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18407]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18407، ترقيم محمد عوامة 17782)