☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما قالوا في الرجل يشترى الجارية وهى حامل أو (يسبيها)، ما قالوا في ذلك؟
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب النكاح← ما قالوا في الرجل يشترى الجارية وهى حامل أو (يسبيها)، ما قالوا في ذلك؟
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 13
Hadith No.: 17745 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنَ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ، أَنَّهُ سَأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ ، عَنْ " رَجُلٍ اشْتَرَى جَارِيَةً وَهِيَ حَامِلٌ أَيَطَؤُهَا؟ قَالَ: لَا , وَقَرَأَ وَأُولاتُ الأَحْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَنْ يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ سورة الطلاق آية 4"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبید اللہ بن ابی زیاد رحمہ اللہ نے حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا کہ اگر کوئی آدمی باندی خریدے اور وہ حاملہ ہو تو کیا اس سے جماع کرسکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا نہیں۔ پھر قرآن مجید کی آیت پڑھی: حمل والی عورتوں کی عدت یہ ہے کہ وہ بچے کو جنم دے دیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18367]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18367، ترقيم محمد عوامة 17745)
Hadith No.: 17746 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، دَاوُدَ ، الشَّعْبِيِّ ، أَبَا مُوسَى
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ: قُلْتُ لَهُ: إنَّ أَبَا مُوسَى نَهَى حِينَ فَتَحَ تُسْتَرَ" لَا تُوطَأُ الْحُبَالَى , وَلَا يُشَارَكُ الْمُشْرِكُونَ فِي أَوْلَادِهِمْ ؛ فَإِنَّ الْمَاءَ يَزِيدُ فِي الْوَلَدِ" , أَشَيْءٌ قَالَهُ بِرَأْيِهِ؟ أَوْ شَيْءٌ رَوَاهُ عَنِ النَّبِيِّ؟ فَقَالَ: " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أَوْطَاسٍ أَنْ تُوطَأَ حَامِلٌ حَتَّى تَضَعَ أَوْ حَائِلٌ حَتَّى تُسْتَبْرَأَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت داود رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی رحمہ اللہ سے کہا کہ حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے تستر کی فتح کے دن فرمایا تھا کہ کسی حاملہ عورت سے جماع نہ کیا جائے اور مشرکین کی اولاد میں شراکت نہ کی جائے، کیونکہ پانی بچے میں اضافہ کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بات اپنی رائے سے کہی تھی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کی تھی۔ انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اوطاس کی فتح کے دن فرمایا تھا کہ کسی حاملہ سے بچے کی پیدائش سے پہلے جماع نہ کیا جائے اور دوسری خواتین سے اس وقت تک نہ کیا جائے جب تک ان کے رحم کا خالی ہونا معلوم نہ ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18368]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18368، ترقيم محمد عوامة 17746)
Hadith No.: 17747 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، حَجَّاجٍ ، قَتَادَةَ ، أَبِي قِلَابَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَيْسَ مِنَّا مَنْ وَطِئَ حُبْلَى".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوقلابہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس نے کسی حاملہ سے وطی کی وہ ہم میں سے نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18369]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18369، ترقيم محمد عوامة 17747)
Hadith No.: 17748 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، حَجَّاجٍ ، الْحَكَمِ ، مِقْسَمٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ، صَلَى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بھی یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18370]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18370، ترقيم محمد عوامة 17748)
Hadith No.: 17749 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، أَبِي مَرْزُوقٍ، مَوْلَى تُجِيبَ، ، رُوَيْفِعِ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيِّ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ أَبِي مَرْزُوقٍ، مَوْلَى تُجِيبَ، قَالَ: غَزَوْنَا مَعَ رُوَيْفِعِ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيِّ نَحْوَ الْمَغْرِبِ، فَفَتَحْنَا قَرْيَةً يُقَالُ لَهَا جَرْبَةُ قَالَ: فَقَامَ فِينَا خَطِيبًا، فَقَالَ: إنِّي لَا أَقُولُ فِيكُمْ إلَّا مَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِينَا يَوْمَ خَيْبَرَ: " مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ ؛ فَلَا يُسْقِيَنَّ مَاءَهُ زَرْعَ غَيْرِهِ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو مرزوق رحمہ اللہ مولیٰ تجیب کہتے ہیں کہ ہم نے حضرت رویفع بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ کے ساتھ مغرب کی طرف جنگ کی، ہم نے جربہ نامی ایک گاؤں کو فتح کیا تو حضرت رویفع رضی اللہ عنہ نے ہم میں بیان فرمایا کہ میں تمہیں ایک ایسی بات بتاتا ہوں جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سنی ہے۔ آپ نے فتحِ خیبر کے دن فرمایا تھا کہ جو شخص اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ اپنے پانی سے کسی دوسرے کی کھیتی سیراب نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18371]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18371، ترقيم محمد عوامة 17749)
Hadith No.: 17750 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، حَنَشٍ الصَّنْعَانِيِّ ، أَبِي مَرْزُوقٍ ، رُوَيْفِعِ بْنِ ثَابِتٍ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ حَنَشٍ الصَّنْعَانِيِّ ، عَنْ أَبِي مَرْزُوقٍ ، مَوْلَى تُجِيبَ، عَنْ رُوَيْفِعِ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنِ النَّبِيِّ، بِمِثْلِهِ
Translation: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18372]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18372، ترقيم محمد عوامة 17750)
Hadith No.: 17751 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، حَجَّاجٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَنْ تُوطَأَ الْحَامِلَةُ حَتَّى تَضَعَ، أَوِ الْحَائِضُ حَتَّى تُسْتَبْرَأَ بِحَيْضَةٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حاملہ سے وضع حمل سے پہلے اور غیر حاملہ سے حیض کے ذریعے رحم کے صاف ہونے کا یقین ہونے سے پہلے وطی کرنے سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18373]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18373، ترقيم محمد عوامة 17751)
Hadith No.: 17752 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ صِلَةَ، وَقُثَمٍ , وَنَاجِيَةَ بْنِ كَعْبٍ، قَالُوا: " أَيُّمَا رَجُلٍ اشْتَرَى جَارِيَةً حُبْلَى ؛ فَلَا يَطَأَهَا حَتَّى تَضَعَ حَمْلَهَا، وَأَيُّمَا رَجُلٍ اشْتَرَى جَارِيَةً ؛ فَلَا يَقْرَبْهَا حَتَّى تَحِيضَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت صلہ، حضرت قثم اور حضرت ناجیہ بن کعب s فرماتے ہیں کہ جب کوئی آدمی کوئی حاملہ باندی خریدے تو وضع حمل سے پہلے اس کے ساتھ جماع نہ کرے۔ اور اگر غیر حاملہ خریدے تو اس کو حیض آنے تک اس کے قریب نہ جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18374]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18374، ترقيم محمد عوامة 17752)
Hadith No.: 17753 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: " نُهِيَ أَنْ يَطَأَ الرَّجُلُ وَلِيدَةً أَوِ امْرَأَةً وَفِي بَطْنِهَا جَنِينٌ لِغَيْرِهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس بات سے منع کیا گیا ہے کہ آدمی کسی ایسی باندی یا عورت سے جماع کرے جس کے پیٹ میں کسی دوسرے کا بچہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18375]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18375، ترقيم محمد عوامة 17753)
Hadith No.: 17754 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: لَمَّا فُتِحَتْ تُسْتَرُ أَصَابَ أَبُو مُوسَى سَبَايَا، فَكَتَبَ إلَيْهِ عُمَرُ :" أَنْ لَا يَقَعَ أَحَدٌ عَلَى امْرَأَةٍ حَتَّى تَضَعَ، وَلَا يُشَارِكُوا الْمُسْلِمِينَ فِي أَوْلَادِهِمْ ؛ فَإِنَّ الْمَاءَ تَمَّامُ الْوَلَدِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب تستر فتح ہوا تو حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کے ہاتھ کچھ باندیاں لگیں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں خط میں یہ حکم لکھ بھیجا کہ وضع حمل سے پہلے کوئی شخص کسی عورت سے جماع نہ کرے، مشرکین کی اولاد میں حصہ دار نہ بنو کیونکہ پانی بچے کو پورا کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18376]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18376، ترقيم محمد عوامة 17754)
Hadith No.: 17755 Musannaf Ibn Abi Shaibah
مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، مَعْمَرٍ ، عَمْرِو بْنِ مُسْلِمٍ ، طَاوُسٍ
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ مُنَادِيًا فِي غَزْوَةٍ غَزَاهَا" أَنْ لَا يَطَأَ الرِّجَالُ حَامِلًا حَتَّى تَضَعَ، وَلَا حَائِلًا حَتَّى تَحِيضَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک غزوہ میں ایک منادی سے اعلان کرایا کہ حاملہ سے وضع حمل تک اور غیرحاملہ سے حیض کے آنے تک جماع نہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18377]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18377، ترقيم محمد عوامة 17755)
Hadith No.: 17756 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو أُسَامَةَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، الْقَاسِمُ ، وَمَكْحُولٌ ، أَبِي أُمَامَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، قَالَ: نَا الْقَاسِمُ ، وَمَكْحُولٌ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ : أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" نَهَى يَوْمَ خَيْبَرَ أَنْ تُوطَأَ الْحُبَالَى حَتَّى يَضَعْنَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے غزوۂ خیبر میں حاملہ عورت سے وضع حمل سے پہلے جماع سے منع فرمایا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18378]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18378، ترقيم محمد عوامة 17756)
Hadith No.: 17757 Musannaf Ibn Abi Shaibah
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، شُعْبَةُ ، يَزِيدَ بْنِ خُمَيْرٍ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ ، أَبِيهِ ، أَبِي الدَّرْدَاءِ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: نَا شُعْبَةُ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُمَيْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ عَلَى امْرَأَةٍ مُجِحٍ وَهِيَ عَلَى بَابِ خِبَاءٍ أَوْ فُسْطَاطٍ، فَقَالَ:" لِمَنْ هَذِهِ؟" فَقَالُوا: لِفُلَانٍ , قَالَ:" أَيُلِمُّ بِهَا؟" قَالُوا: نَعَمْ , قَالَ:" لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ أَلْعنهُ لَعنةً تَدْخُلُ مَعَهُ قَبْرَهُ، فَكَيْفَ يَسْتَخْدِمُهُ وَهُوَ يَغْزُوهُ فِي بَصَرِهِ وَسَمْعِهِ؟ كَيْفَ يَرِثُهُ وَهُوَ لَا يَحِلُّ لَهُ؟"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو دردائ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک غزوہ کے موقع پر حضور 5 ایک ایسی حاملہ عورت کے پاس سے گزرے جو قریب الولادت تھی (اور قیدی بنا کر لائی گئی تھی)، وہ خیمے کے دروازے پر کھڑی تھی۔ حضور 5 نے استفسار فرمایا کہ یہ کس کی ہے؟ لوگوں نے بتایا کہ فلاں کی ہے۔ حضور 5 نے فرمایا کیا وہ اس سے جماع کرتا ہے؟ لوگوں نے بتایا جی ہاں۔ حضور 5 نے فرمایا کہ مجھے خیال آتا ہے کہ میں اس پر ایسی لعنت کروں جو قبر میں اس کے ساتھ جائے۔ وہ اس (سے پیدا ہونے والے بچے) سے کیسے خدمت لے گا حالانکہ اس کی سماعت اور بصارت کو تقویت دے رہا ہے؟ وہ اس کا وارث کیسے ہوگا حالانکہ وہ اس کے لئے حلال نہیں ہے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18379]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18379، ترقيم محمد عوامة 17757)