☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر عورت نکاح کا مہر خود ادا کرنا چاہے تو کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← اگر عورت نکاح کا مہر خود ادا کرنا چاہے تو کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 17673 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، أَنَّ عَلِيًّا أُتِيَ فِي امْرَأَةٍ تَزَوَّجَتْ رَجُلًا عَلَى أَنَّ عَلَيْهَا الصَّدَاقَ وَبِيَدِهَا الْفُرْقَةُ وَالْجِمَاعُ، فقال علي:" خَالَفْتَ السُّنَّةَ، وَوَلَّيْتَ الْأَمْرَ غَيْرَ أَهْلِهِ , عَلَيْكَ الصَّدَاقُ وَبِيَدِكَ الْجِمَاعُ وَالْفُرْقَةُ" وَلَكَ السُّنَّةُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن ابی کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک مقدمہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس لایا گیا کہ ایک عورت نے کسی آدمی سے اس شرط پر شادی کی کہ مہر عورت کے ذمے ہوگا اور جدائی اور جماع کا اختیار بھی اسی کے پاس ہوگا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ تو نے سنت کی مخالفت کی اور معاملے کا ذمہ دار غیر اہل کو بنایا، مہر تجھ پر ہی ہوگا، جماع اور جدائی کا اختیار بھی تیرے پاس ہوگا، اور تیرے لئے ہی سنت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18289]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18289، ترقيم محمد عوامة 17673)
حدیث نمبر: 17674 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " لَيْسَ لِلنِّسَاءِ أَنْ يُصْدِقْنَ الرِّجَالَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عورتیں مردوں کو مہر نہیں دے سکتیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18290]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18290، ترقيم محمد عوامة 17674)