☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من كره الأعرابي أن يتزوج المهاجرة
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب النكاح← من كره الأعرابي أن يتزوج المهاجرة
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 4
حديث رقم: 17632 مصنف ابن أبي شيبة
عُمَرُ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، قَالَ: كَتَبَ إلَيْنَا عُمَرُ" أَنَّ الْأَعْرَابِيَّ لَا يَنْكِحُ الْمُهَاجِرَةَ حَتَّى يُخْرِجَهَا مِنْ دَارِ الْهِجْرَةِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زید بن وہب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ہماری طرف خط لکھا کہ کوئی دیہاتی کسی مہاجرہ عورت سے نکاح نہ کرے کہ اسے دار ہجرت سے نکال دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18239]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18239، ترقيم محمد عوامة 17632)
حديث رقم: 17633 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ " كَرِهَ أَنْ يَتَزَوَّجَ الْأَعْرَابِيُّ الْمُهَاجِرَةَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ دیہاتی کسی مہاجرہ سے نکاح کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18240]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18240، ترقيم محمد عوامة 17633)
حديث رقم: 17634 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَالِمٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، أَنَّهُ " كَرِهَ أَنْ يَتَزَوَّجَ الْأَعْرَابِيُّ الْمُهَاجِرَةَ لِيُخْرِجَهَا مِنَ الْمِصْرِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ اس بات کو مکروہ خیال فرماتے ہیں کہ کوئی دیہاتی کسی مہاجرہ سے نکاح کرے تاکہ اسے شہر سے لے جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18241]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18241، ترقيم محمد عوامة 17634)
حديث رقم: 17635 مصنف ابن أبي شيبة
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ، عَنِ الرُّكَيْنِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: خَطَبَ مَنْظُورُ بْنُ زَبَّانَ إلَى خَالِهِ، وَكَانَا حَاجَّيْنِ أَوْ مُعْتَمِرَيْنِ، فَقَالَ:" نَعَمْ، إذَا رَجَعْتُ أَنْكَحْتُكَ , فَخَرَجَ إلَيْهَا أَخُوهَا ابْنُ أُمِّهَا وَأَبِيهَا فَأَنْكَحَهَا ابْنَ خَالِهَا، فَقَدِمَ وَقَدْ أُنْكِحَتْ ؛ فَغَضِبَ أَبُوهَا غَضَبًا شَدِيدًا وَقَالَ: إنِّي أَفِرُّ إلَى اللَّهِ مِنْ هَذَا النِّكَاحِ , إنِّي سَمِعْتُ عُمَرَ يَقُولُ: " لَا يَنْكِحُ الْمُهَاجِرَاتِ الْأَعْرَابُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت رکین رحمہ اللہ کے والد فرماتے ہیں کہ منظور بن زبان نے اپنے ماموں سے رشتہ مانگا۔ (اس وقت وہ دونوں حج یاعمرے میں تھے) انہوں نے جواب میں کہا کہ ٹھیک ہے جب میں واپس لوٹوں گا تو تمہارا نکاح کرادوں گا، ادھر اس لڑکی کے سگے بھائی نے اپنے ماموں زاد سے اس لڑکی کا نکاح کرادیا جس کا رشتہ اس کے باپ نے وہاں طے کیا تھا، جب وہ واپس آئے تو لڑکی کا نکاح ہوچکا تھا، وہ اس صورت حال کو دیکھ کر بہت ناراض ہوئے اور کہا کہ میں اس نکاح سے بالکل بری ہوں۔ میں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ مہاجرات کا نکاح دیہاتیوں سے نہیں کرایا جاسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18242]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18242، ترقيم محمد عوامة 17635)