☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نابالغ بچی کی شادی کرانے اور اس سے شادی کرنے کا حکم
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← نابالغ بچی کی شادی کرانے اور اس سے شادی کرنے کا حکم
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 17626 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشِ ، إبْرَاهِيمَ ، الْأَسْوَدِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاهِيمَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ :" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَهَا وَهِيَ ابْنَةُ تِسْعٍ، وَمَاتَ عنهَا وَهِيَ ابْنَةُ ثَمَانِ عَشْرَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضور 5 نے ان سے نو سال کی عمر میں نکاح فرمایا اور جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا وصال ہوا تو ان کی عمر اٹھارہ سال تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18233]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18233، ترقيم محمد عوامة 17626)
حدیث نمبر: 17627 مصنف ابن ابی شیبہ
الزُّبَيْرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ،" أَنَّ الزُّبَيْرَ زَوَّجَ ابْنَةً لَهُ صَغِيرَةً حِينَ نُفِسَتْ"، يَعني حِينَ وُلِدَتْ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت زبیر رحمہ اللہ نے اپنی ایک بیٹی کی شادی اس وقت کرادی تھی جب وہ پیدا ہوئی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18234]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18234، ترقيم محمد عوامة 17627)
حدیث نمبر: 17628 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ " زَوَّجَ ابْنًا لَهُ ابْنَةً لِمُصْعَبٍ صَغِيرَةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد نے اپنے ایک بیٹے کی شادی حضرت مصعب رحمہ اللہ کی ایک نابالغ بیٹی سے کرائی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18235]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18235، ترقيم محمد عوامة 17628)
حدیث نمبر: 17629 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِيهِ،" أَنَّ عُمَرَ خَطَبَ إلَى عَلِيٍّ ابْنَتَهُ أُمَّ كُلْثُومٍ، فَقَالَ عَلِيٌّ: إنَّهَا صَغِيرَةٌ فَانْظُرْ إلَيْهَا , فَأَرْسَلَهَا إلَيْهِ بِرِسَالَةٍ فَمَازَحَهَا، فَقَالَتْ: لَوْلَا أَنَّكَ شَيْخٌ، أَوْ لَوْلَا أَنَّكَ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ فَأَعْجَبَ عُمَرَ مُصَاهَرَتُهُ فَخَطَبَهَا فَأَنْكَحَهَا إيَّاهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی حضرت ام کلثوم سے نکاح کی خواہش کا اظہار کیا تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ وہ تو چھوٹی ہے۔ پھر انہوں نے حضرت ام کلثوم کی طرف ایک پیغام بھیجا جن میں ان سے مزاح کیا، انہوں نے جواب میں کہا کہ اگر آپ بوڑھے نہ ہوتے یا اگر آپ امیر المؤمنین نہ ہوتے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مصاہرت کا رشتہ پسند تھا، چناچہ انہوں نے پھر نکاح کا پیغام بھیجا اور حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ان سے نکاح کرادیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18236]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18236، ترقيم محمد عوامة 17629)
حدیث نمبر: 17630 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ" كَانَ يَكْرَهُ نِكَاحَ الصَّغِيرَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاوس رحمہ اللہ دو نابالغ بچوں کے نکاح کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18237]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18237، ترقيم محمد عوامة 17630)
حدیث نمبر: 17631 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يُونُسَ، قَالَ:" كَانَ الْحَسَنُ لَا يُعْجِبُهُ نِكَاحُ الصِّغَارِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ کو نابالغ بچوں کا نکاح پسند نہیں تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18238]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18238، ترقيم محمد عوامة 17631)