☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما قالوا في الرجل تمر به المرأة فينظر إليها، من كره ذلك
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب النكاح← ما قالوا في الرجل تمر به المرأة فينظر إليها، من كره ذلك
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 18
حديث رقم: 17499 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنُ عُلَيَّةَ ، يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَمْرِو بْنِ سَعِيدٍ ، أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرٍو ، جَرِيرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ جَرِيرٍ ، قَالَ:" سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ نَظْرَةِ الْفُجَاءَةِ فَأَمَرَنِي أَنْ أَصْرِفَ بَصَرِي"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جریر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اچانک پڑجانے والی نظر کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے فرمایا کہ اپنی نگاہ کو پھیر لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18101]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18101، ترقيم محمد عوامة 17499)
حديث رقم: 17500 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ سُوَيْدٍ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ زِيَادٍ، قَالَ: كَانَ يُقَالُ: " لَا تُتْبِعَنَّ نَظَرَكَ حُسْنَ رِدَاءِ امْرَأَةٍ، فَإِنَّ النَّظَرَ يَجْعَلُ شَهْوَةً فِي الْقَلْبِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علاء بن زیاد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کہا جاتا تھا کہ اپنی نظر کو کسی عورت کی چادر کے حسن پر بھی مت ڈالو کیونکہ نظر دل میں خواہش کو بیدار کرتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18102]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18102، ترقيم محمد عوامة 17500)
حديث رقم: 17501 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: قُلْ لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ سورة النور آية 30 , قُلْتُ لِلشَّعْبِيِّ:" الرَّجُلُ يَنْظُرُ الْمَرْأَةَ لَا يَرَى مِنْهَا مُحَرَّمًا، قَالَ: مَا لَكَ أَنْ تَثْقُبَهَا بِعَيْنِكَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عاصم احول رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت شعبی رحمہ اللہ نے قرآن مجید کی آیت پڑھی: مومنین سے کہہ دو کہ اپنی نگاہوں کو جھکائیں۔ میں نے حضرت شعبی رحمہ اللہ سے کہا کہ آدمی کسی عورت کو دیکھتا ہے لیکن اس کی حرام کردہ چیزوں کو نہیں دیکھتا تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ کیا تم اپنی آنکھوں سے اس میں سوراخ کرنا چاہتے ہو؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18103]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18103، ترقيم محمد عوامة 17501)
حديث رقم: 17502 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " نَظْرَةٌ يَهْوَاهَا الْقَلْبُ فَلَا خَيْرَ فِيهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ نظر جو دل میں خواہش کو بیدار کرے اس میں کوئی خیر نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18104]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18104، ترقيم محمد عوامة 17502)
حديث رقم: 17503 مصنف ابن أبي شيبة
وَكِيعٌ ، شَرِيكٍ ، أَبِي رَبِيعَةَ الْإِيَادِيِّ ، ابْنِ بُرَيْدَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ شَرِيكٍ ، عَنْ أَبِي رَبِيعَةَ الْإِيَادِيِّ ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ : أَنّ النَّبِيَّ عَلَيْهِ السَّلامُ قَالَ لِعَلِيٍّ: " لَا تُتْبِعِ النَّظْرَةَ، فَإِنَّمَا لَكَ الْأُولَى وَلَيْسَ لَكَ الْآخِرَةُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور 5 نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو نصیحت فرمائی کہ ایک نظر پڑجائے تو دوسری نہ ڈالو، کیونکہ پہلی نظر میں تو گنجائش ہے لیکن دوسری میں تمہارے لئے گنجائش نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18105]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18105، ترقيم محمد عوامة 17503)
حديث رقم: 17504 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ مُوسَى الْجُهَنِيِّ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ فِي طَرِيقٍ فَاسْتَقْبَلَتْنَا امْرَأَةٌ، فَنَظَرْنَا إلَيْهَا جَمِيعًا، قَالَ: ثُمَّ إنَّ سَعِيدًا غَضَّ بَصَرَهُ، فَنَظَرْتُ إلَيْهَا قَالَ: فَقَالَ لِي سَعِيدٌ:" الْأُولَى لَكَ وَالثَّانِيَةُ عَلَيْكَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت موسیٰ جہنی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں ایک راستے میں حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ کے ساتھ تھا۔ ہمارے سامنے ایک عورت یا لڑکی آئی تو ہم سب کی نگاہ اس پر پڑگئی، پھر حضرت سعید نے نگاہ جھکا لی لیکن میں دیکھتا رہا، مجھ سے حضرت سعید نے فرمایا کہ پہلی نظر میں پکڑ نہیں لیکن دوسری میں پکڑ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18106]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18106، ترقيم محمد عوامة 17504)
حديث رقم: 17505 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ إسْمَاعِيلَ، عَنْ قَيْسٍ، قَالَ: كَانَ يُقَالُ: " النَّظْرَةُ الْأُولَى لَا يَمْلِكُهَا أَحَدٌ، وَلَكِنِ الَّذِي يَدُسُّ النَّظَرَ دَسًّا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت قیس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ پہلی نظر پر گرفت نہیں لیکن اگر کوئی دیکھتا ہی رہے تو قابل گرفت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18107]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18107، ترقيم محمد عوامة 17505)
حديث رقم: 17506 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي الْهَيْثَمِ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لِابْنِ سِيرِينَ: أَسْتَقْبِلُ الْقِبْلَةَ فِي الطَّرِيقِ أَلَيْسَ لِي النَّظْرَةُ الْأُولَى ثُمَّ أَصْرِفُ عنهَا بَصَرِي؟ قَالَ:" أَمَا تَقْرَأُ الْقُرْآنَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ سورة النور آية 30 يَعْلَمُ خَائِنَةَ الأَعْيُنِ وَمَا تُخْفِي الصُّدُورُ سورة غافر آية 19"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو ہیثم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ اگر میرے سامنے کوئی عورت راستے میں آجائے اور میں اس سے نگاہ پھیرلوں تو کیا مجھے گناہ ملے گا؟ انہوں نے فرمایا کہ کیا قرآن نہیں پڑھتے؟ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اہل ایمان سے کہو کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں، اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اللہ آنکھوں کی خیانت کو جانتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18108]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18108، ترقيم محمد عوامة 17506)
حديث رقم: 17507 مصنف ابن أبي شيبة
أَنَسًا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَحْدُوجٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسًا ، يَقُولُ: " إذَا لَقِيتَ الْمَرْأَةَ فَغُضَّ عَيْنَكَ حَتَّى تَمْضِيَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب تمہارا کسی عورت سے سامنا ہو تو اس کے گذرنے تک اپنی نگاہ کو جھکا کررکھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18109]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18109، ترقيم محمد عوامة 17507)
حديث رقم: 17508 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، قَالَ: " لَا يَضُرُّكَ حُسْنُ امْرَأَةٍ مَا لَمْ تَعْرِفْهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو قلابہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ تمہیں عورت کا حسن کوئی نقصان نہ دے گا جب تک تم اسے پہچان نہ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18110]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18110، ترقيم محمد عوامة 17508)
حديث رقم: 17509 مصنف ابن أبي شيبة
سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يُونُسَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِيدٍ، قَالَ: قَالَ سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ : " بَيْنَمَا أَنَا أَطُوفُ بِالْبَيْتِ إذْ رَأَيْتُ امْرَأَةً فَأَعْجَبَنِي دَلُّهَا، فَأَرَدْتُ أَنْ أَسْأَلَ عنهَا فَوَجَدْتُهَا مَشْغُولَةً، وَلَا يَضُرُّكَ حُسْنُ امْرَأَةٍ مَا لَمْ تَعْرِفْهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ دورانِ طواف ایک عورت پر میری نگاہ پڑی، وہ مجھے بھلی محسوس ہوئی، میں نے اس کے بارے میں سوال کرنا چاہا لیکن وہ مصروف تھی۔ تمہیں عورت کا حسن اس وقت تک نقصان نہیں دیتا جب تک تم اسے جان نہ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18111]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18111، ترقيم محمد عوامة 17509)
حديث رقم: 17510 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا إسْمَاعِيلُ بْنُ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ طَاوُسٍ، أَنَّهُ " كَرِهَ أَنْ يَنْظُرَ الرَّجُلُ إلَى الْمَرْأَةِ إلَّا أَنْ يَكُونَ زَوْجًا أَوْ ذَا مَحْرَمٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مرد کے لئے بیوی یا محرم رشتہ دار کے علاوہ کسی عورت کو دیکھنا درست نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18112]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18112، ترقيم محمد عوامة 17510)
حديث رقم: 17511 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، قال: أَخْبَرَنِي أَبُو عُمَيْرٍ، عَنْ أَيُّوبَ، قَالَ:" كَانَ طَاوُسٌ لَا يَصْحَبُ رُفْقَةً فِيهَا امْرَأَةٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ایوب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس رحمہ اللہ کسی ایسے قافلے میں نہ جاتے جس میں عورتیں ہوتیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18113]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18113، ترقيم محمد عوامة 17511)
حديث رقم: 17512 مصنف ابن أبي شيبة
عَفَّانُ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، مُحَمَّدِ بْنِ إبْرَاهِيمَ ، سَلَمَةَ بْنِ أَبِي طُفَيْلٍ ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ: نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إبْرَاهِيمَ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ أَبِي طُفَيْلٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ:" يَا عَلِيُّ , إنَّ لَكَ كَنْزًا فِي الْجَنَّةِ وَإِنَّكَ ذُو قَرْنَيْهَا فَلَا تُتْبِعَ النَّظْرَةَ النَّظْرَةَ فَإِنَّمَا لَكَ الْأُولَى وَلَيْسَتْ لَكَ الْآخِرَةُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اے علی رضی اللہ عنہ! تمہارے لئے جنت میں ایک خزانہ ہے اور تم جنت کے دونوں کناروں کو پانے والے ہو، ایک نظر پڑجائے تو دوسری مت ڈالو کیونکہ پہلی نظر کی گنجائش ہے لیکن دوسری کی اجازت نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18114]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18114، ترقيم محمد عوامة 17512)
حديث رقم: 17513 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنُ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : يَعْلَمُ خَائِنَةَ الأَعْيُنِ وَمَا تُخْفِي الصُّدُورُ سورة غافر آية 19 قَالَ:" الرَّجُلُ يَكُونُ فِي الْقَوْمِ فَتَمُرُّ بِهِمُ الْمَرْأَةُ فَيُرِيهِمْ أَنَّهُ يَغُضُّ بَصَرَهُ عنهَا، فَإِنْ رَأَى مِنْهُمْ غَفْلَةً نَظَرَ إلَيْهَا، فَإِنْ خَافَ أَنْ يَفْطِنُوا بِهِ غَضَّ بَصَرَهُ عنهَا وَقَدِ اطَّلَعَ اللَّهُ مِنْ قَلْبِهِ أَنَّهُ وَدَّ أَنَّهُ نَظَرَ إلَى عَوْرَتِهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما قرآن مجید کی آیت: اللہ آنکھوں کی خیانت اور دل میں چھپے خیالات کو جانتا ہے۔ کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ بعض اوقات ایک آدمی کچھ لوگوں میں بیٹھا ہوتا ہے اور وہاں سے ایک عورت گذرتی ہے، وہ لوگوں کو یہ باور کراتا ہے کہ اس نے اپنی نگاہ جھکا لی ہے، پھر اگر وہ لوگوں کو خود سے غافل پاتا ہے تو عورت کو دیکھنے لگتا ہے اور اگر اسے اندیشہ ہو کہ لوگ اسے دیکھ لیں گے تو نظر کو جھکا لیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کے دل کے خیالات سے بھی واقف ہے کہ وہ آدمی عورت کے چھپے ہوئے حصے کو بھی دیکھنا چاہتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18115]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18115، ترقيم محمد عوامة 17513)
حديث رقم: 17514 مصنف ابن أبي شيبة
أَبُو مُوسَى
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ، قَالَ: قَالَ أَبُو مُوسَى : " لَأَنْ يَمْتَلِئَ مَنْخِرَيَّ مِنْ رِيحِ جِيفَةٍ أَحَبُّ إلَيَّ مِنْ أَنْ تَمْتَلآنِ مِنْ رِيحِ امْرَأَةٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوموسیٰ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرے ناک میں کسی مردار کی بو آئے یہ مجھے اس سے زیادہ پسند ہے کہ اس میں کسی عورت کی خوشبو آئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18116]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18116، ترقيم محمد عوامة 17514)
حديث رقم: 17515 مصنف ابن أبي شيبة
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : " لَأَنْ أُزَاحِمَ بَعِيرًا مَطْلِيًّا بِقَطِرَانٍ أَحَبُّ إلَيَّ مِنْ أَنْ أُزَاحِمَ امْرَأَةً"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں تارکول سے لیپ کئے اونٹ سے ٹکراؤں یہ مجھے اس بات سے زیادہ پسند ہے کسی عورت سے ٹکراؤں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18117]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18117، ترقيم محمد عوامة 17515)
حديث رقم: 17516 مصنف ابن أبي شيبة
وَكِيعٌ ، ثَابِتِ بْنِ عُمَارَةَ ، غُنَيْمِ بْنِ قَيْسٍ ، أَبِي مُوسَى
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُمَارَةَ ، عَنْ غُنَيْمِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، قَالَ: " كُلُّ عَيْنٍ فَاعِلَةٌ"، يَعني زَانِيَةً
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو موسیٰ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہر بد نظر آنکھ زنا کرنے والی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18118]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18118، ترقيم محمد عوامة 17516)