☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما قالوا في (الرجل) يتزوج المرأة على حكمها
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب النكاح← ما قالوا في (الرجل) يتزوج المرأة على حكمها
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 6
حديث رقم: 17491 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُدْرِكٍ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّخَعِيّ، قَالَ: " تَزَوَّجَ الْأَشْعَثُ امْرَأَةً عَلَى حُكْمِهَا، فَرُفِعَ إلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَقَالَ: أَرْضِهَا أَرْضِهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت نخعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اشعث نے ایک عورت سے منہ مانگے مہر پر شادی کی، پھر یہ مقدمہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس لایا گیا تو آپ نے فرمایا کہ اسے راضی کرو، اسے راضی کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18093]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18093، ترقيم محمد عوامة 17491)
حديث رقم: 17492 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ إسْمَاعِيلَ بْنِ سَالِمٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " تَزَوُّجُ الرَّجُلِ الْمَرْأَةَ عَلَى حُكْمِهَا أَوْ حُكْمِهِ فَجَارٍ فِي الصَّدَاقِ أَوْ جَارُوا رُدَّ ذَاكَ إلَى صَدَاقِ مِثْلِهَا لَا وَكْسَ وَلَا شَطَطَ، وَالنِّكَاحُ جَائِزٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شادی اس بات پر ہوئی کہ مہر کے معاملے میں عورت یا مرد کے حکم کا اعتبار ہوگا اور بعد میں جھگڑا ہوگیا تو بغیر کمی زیادتی کے مہر مثلی ملے گا اور نکاح جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18094]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18094، ترقيم محمد عوامة 17492)
حديث رقم: 17493 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِي هِلَالٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، قَالَ:" خَطَبَ عَمْرُو بْنُ حُرَيْثٍ إلَى عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ ابْنَتَهُ فَأَبَى إلَّا عَلَى حُكْمِهِ، فَرَجَعَ عَمْرٌو فَاسْتَشَارَ أَصْحَابَهُ، فَقَالُوا لَهُ: أَتُرِيدُ أَنْ تُحَكِّمَ رَجُلًا مِنْ طَيِّئٍ فِي عَقْدِكَ؟ فَأَبَتْ نَفْسُهُ فَتَزَوَّجَهَا عَلَى حُكْمِهِ، ثُمَّ انْصَرَفَ فَحَكَّمَ عَدِيٌّ سُنَّةَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَمَانِينَ وَأَرْبَعِ مِائَةٍ، فَبَعَثَ إلَيْهِ عَمْرٌو بِعَشَرَةِ آلَافٍ وَقَالَ: جَهِّزْهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عمرو بن حریث رحمہ اللہ نے عدی بن حاتم رحمہ اللہ کی بیٹی کے لئے نکاح کا پیغام بھجوایا۔ عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ مہر میرے حکم کے مطابق طے ہوگا۔ عمرو بن حریث نے اپنے دوستوں سے مشورہ کیا تو انہوں نے کہا کہ کیا تم طی کے ایک آدمی کو اپنے نکاح کے معاملے کا حاکم بناؤ گے۔ عمرو بن حریث نے پھر بھی انہیں ہی حکم سونپ دیا تو حضرت عدی نے فیصلہ کیا کہ حضور 5 کی سنت چارسو اسی ہے۔ عمرو نے انہیں دس ہزار بھیجے اور کہا کہ اپنی بیٹی کی رخصتی فرمادیجئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18095]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18095، ترقيم محمد عوامة 17493)
حديث رقم: 17494 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، أَنَّ الْأَشْعَثَ تَزَوَّجَ امْرَأَةً عَلَى حُكْمِهَا فَسَأَلَهُ عُمَرُ، عنهَا؟ فَقَالَ: بِتُّ لَيْلَةً لَا يَعْلَمُهَا إلَّا اللَّهُ مَخَافَةَ أَنْ تَحْكُمَ عَلَيَّ فِي مَالِ قَيْسٍ، فَقَالَ:" لَيْسَ ذَلِكَ لَهَا إنَّمَا لَهَا مَهْرُ نِسَائِهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت اشعث رحمہ اللہ نے ایک عورت سے اس کے منہ مانگے مہر پر شادی کی اور پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے اس بارے میں سوال کیا کہ میں نے اس کے ساتھ ایک رات گزاری ہے جس کا علم صرف اللہ کو ہے، اس خوف کے ساتھ کہ کہیں وہ مجھ پر قیس کے مال کی فرمائش نہ کردے۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ اسے یہ نہیں ملے گا اسے مہر مثلی ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18096]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18096، ترقيم محمد عوامة 17494)
حديث رقم: 17495 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ: فِي " رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً عَلَى حُكْمِهِ، فَمَاتَتِ الْمَرْأَةُ قَبْلَ أَنْ يَحْكُمَ الرَّجُلُ قَالَ: لَهَا صَدَاقُ نِسَائِهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی عورت سے اپنی مرضی کے مہر پر شادی کرے اور مہر کی تقرری سے پہلے آدمی کا انتقال ہوجائے تو عورت کو مہر مثلی ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18097]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18097، ترقيم محمد عوامة 17495)
حديث رقم: 17496 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا يَعْلَى، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ: فِي " رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً عَلَى حُكْمِهِ فَحَكَمَ عَشَرَةَ دَرَاهِمَ، قَالَ: يَجُوزُ , قَدْ كَانَ الْمُسْلِمُونَ يَتَزَوَّجُونَ عَلَى أَقَلَّ مِنْ ذَلِكَ وَأَكْثَرَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبدالملک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے کسی عورت سے اپنی مرضی کا مہر دینے پر شادی کی، پھر اس نے دس درہم مہر دیے تو حضرت عطاء رحمہ اللہ نے اسے جائز قرار دیا اور فرمایا کہ مسلمان اس سے کم اور زیادہ مہر پر نکاح کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18098]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18098، ترقيم محمد عوامة 17496)