☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ایک آدمی اسلام قبول کرے اور اس کے نکاح میں دس عورتیں ہوں تو کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← ایک آدمی اسلام قبول کرے اور اس کے نکاح میں دس عورتیں ہوں تو کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 17467 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُلَيَّةَ ، وَمَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، مَعْمَرٍ ، الزُّهْرِيِّ ، سَالِمٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، وَمَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: أَسْلَمَ غَيْلَانُ بْنُ سَلَمَةَ الثَّقَفِيُّ وَتَحْتَهُ عَشْرُ نِسْوَةٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" خُذْ مِنْهُنَّ أَرْبَعًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ غیلان بن سلمہ ثقفی رحمہ اللہ نے اسلام قبول کیا تو ان کے نکاح میں دس عورتیں تھیں۔ حضور 5 نے ان سے فرمایا کہ ان میں سے چار رکھ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18066]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18066، ترقيم محمد عوامة 17467)
حدیث نمبر: 17468 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ: فِي الرَّجُلِ يُسْلِمُ وَعندَهُ عَشْرُ نِسْوَةٍ أَوْ سِتٌّ، قَالَ:" يُمْسِكُ مِنْهُنَّ أَرْبَعًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی اسلام قبول کرے اور اس کے نکاح میں دس یا چھ عورتیں ہوں تو وہ ان میں سے چار رکھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18067]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18067، ترقيم محمد عوامة 17468)
حدیث نمبر: 17469 مصنف ابن ابی شیبہ
بَكْرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عِيسَى بْنُ الْمُخْتَارِ ، ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، حُمَيْضَةَ بْنِ الشَّمَرْدَلِ ، قَيْسِ بْنِ الْحَارِثِ الْأَسَدِيِّ
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: نَا عِيسَى بْنُ الْمُخْتَارِ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ حُمَيْضَةَ بْنِ الشَّمَرْدَلِ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ الْحَارِثِ الْأَسَدِيِّ : أَنَّهُ أَسْلَمَ وَعندَهُ ثَمَانِ نِسْوَةٍ" فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَخْتَارَ مِنْهُنَّ أَرْبَعًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حمیضہ بن شمردل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت قیس بن حارث رحمہ اللہ نے اسلام قبول کیا تو ان کے نکاح میں آٹھ عورتیں تھیں حضور 5 نے انہیں چار کو اختیار کرنے کا حکم دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18068]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18068، ترقيم محمد عوامة 17469)