☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الرجل (يتزوج) المرأة فيموت عنها ولم (يفرض) لها
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب النكاح← في الرجل (يتزوج) المرأة فيموت عنها ولم (يفرض) لها
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 14
حديث رقم: 17393 مصنف ابن أبي شيبة
عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، سُفْيَانَ ، فِرَاسٍ ، الشَّعْبِيِّ ، مَسْرُوقٍ ، عَبْدِ اللَّهِ ، مَعْقِلُ بْنُ يَسَارٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ فِرَاسٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً فَمَاتَ عنهَا وَلَمْ يَدْخُلْ بِهَا وَلَمْ يَفْرِضْ لَهَا صَدَاقًا، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ:" لَهَا الصَّدَاقُ وَلَهَا الْمِيرَاثُ وَعَلَيْهَا الْعِدَّةُ"، فَقَالَ مَعْقِلُ بْنُ يَسَارٍ :" شَهِدْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى فِي بِرْوَعَ بِنْتِ وَاشِقٍ مثل ذَلِكَ".
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک آدمی عورت سے شادی کرے، نہ اسے مہر دے اور نہ اس سے دخول کرے تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ عورت کو پورا مہر ملے گا، اسے میراث ملے گی اور اس پر پوری عدت واجب ہوگی۔ حضرت معقل بن سنان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر تھا آپ نے بروع بنت واشق کے بارے میں یہی فیصلہ فرمایا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17992]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17992، ترقيم محمد عوامة 17393)
حديث رقم: 17394 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنُ مَهْدِيٍّ ، سُفْيَانَ ، مَنْصُورٍ ، إبْرَاهِيمَ ، عَلْقَمَةَ ، عَبْدِ اللَّه
حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّه : مِثْلَهُ
الترجمة: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17993]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17993، ترقيم محمد عوامة 17394)
حديث رقم: 17395 مصنف ابن أبي شيبة
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، سُفْيَانُ ، مَنْصُورٍ ، إِبْرَاهِيمَ ، عَلْقَمَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ قَالَ: أَنا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، بِنَحْوٍ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ مَهْدِيٍّ عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ فِرَاسٍ
الترجمة: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17994]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17994، ترقيم محمد عوامة 17395)
حديث رقم: 17396 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ أَنَّ، ابْنَ عُمَرَ : " زَوَّجَ ابْنًا لَهُ امْرَأَةً مِنْ أَهْلِهِ فَتُوُفِّيَ قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا وَلَمْ يُسَمِّ لَهَا صَدَاقًا، فَطَلَبُوا إلَى ابْنِ عُمَرَ الصَّدَاقَ، فَقَالَ: لَيْسَ لَهَا صَدَاقٌ , فَأَبَوْا أَنْ يَرْضَوْا بِذَلِكَ فَجَعَلُوا بَيْنَهُمْ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ فَأَتَوْهُ فَقَالَ:" لَيْسَ لَهَا صَدَاقٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنے ایک بیٹے کی شادی کرائی۔ ان کا انتقال مہر کے مقرر کرنے سے پہلے اور دخول کرنے سے پہلے ہوگیا، لڑکی والوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مہر کا مطالبہ کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس کے لئے کوئی مہر نہیں ہے، انہوں نے اس بات کو ماننے سے انکار کیا اور حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کو ثالث بنایا تو انہوں نے فیصلہ کیا کہ اس عورت کو مہر نہیں ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17995]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17995، ترقيم محمد عوامة 17396)
حديث رقم: 17397 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ عَنِ ابْنِ عَونٍ عَنِ ابْنِ سِيرِينَ قَالَ: قَالَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ:" تَرِثُ وَتَعْتَدُّ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وہ وارث بھی ہوگی اور عدت بھی گزارے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17996]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17996، ترقيم محمد عوامة 17397)
حديث رقم: 17398 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي الشَّعْثَاءِ، وَعَطَاءٍ، فِي الَّذِي يُفَوّضُ إِلَيْهِ فَيَمُوتُ قَبْلَ أَنْ يَفْرِضَ قَالَا:" لَهَا الْمِيرَاثُ وَلَيْسَ لَهَا صَدَاقٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوشعثائ رحمہ اللہ اور حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر نکاح کے بعد مہر کی ادائیگی سے پہلے کسی کا انتقال ہوجائے تو عورت کو میراث ملے گی مہر نہیں ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17997]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17997، ترقيم محمد عوامة 17398)
حديث رقم: 17399 مصنف ابن أبي شيبة
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ، عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ , عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ، يُرَى أَنَّهُ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " لَهَا الْمِيرَاثُ وَلَا صَدَاقَ لَهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اسے میراث ملے گی مہر نہیں ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17998]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17998، ترقيم محمد عوامة 17399)
حديث رقم: 17400 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ دَاوُدَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، أَنَّ رَجُلًا بِالْمَدِينَةِ تَزَوَّجَ امْرَأَةً فَلَمْ يَفْرِضْ لَهَا وَلَمْ يَدْخُلْ بِهَا، قَالُوا:" لَهَا الْمِيرَاثُ وَلَا مَهْرَ لَهَا" وَقَالَ مَسْرُوقٌ:" لَا يَكُونُ مِيرَاثٌ حَتَّى يَكُونَ قَبْلَهُ مَهْرٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مدینہ میں ایک آدمی نے ایک عورت سے شادی کی اور اس کے لئے مہر مقرر کرنے اور دخول سے پہلے اس کا انتقال ہوگیا۔ تو لوگوں نے کہا کہ اسے میراث ملے گی مہر نہیں ملے گا۔ حضرت مسروق رحمہ اللہ نے فرمایا کہ میراث اس وقت تک نہیں ملتی جب تک اس سے پہلے مہر نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17999]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17999، ترقيم محمد عوامة 17400)
حديث رقم: 17401 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " لَهَا نِصْفُ الصَّدَاقِ أَوِ الصَّدَاقُ"، شَكَّ أَبُو بَكْرٍ
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اسے آدھا مہر ملے گا۔ یا فرمایا کہ اسے پورا مہر ملے گا۔ (راوی ابوبکر کو شک ہے) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18000]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18000، ترقيم محمد عوامة 17401)
حديث رقم: 17402 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، دَاوُدَ ، الشَّعْبِيِّ ، عَلْقَمَةَ ، ابْنِ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إلَى ابْنِ مَسْعُودٍ ، فَقَالَ: إنَّ رَجُلًا مِنَّا تَزَوَّجَ امْرَأَةً وَلَمْ يَفْرِضْ لَهَا وَلَمْ يُجَامِعْهَا حَتَّى مَاتَ، فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: مَا سُئِلْتُ عَنْ شَيْءٍ مُنْذُ فَارَقْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَشَدَّ عَلَيَّ مِنْ هَذَا , سَلُوا غَيْرِي، فَتَرَدَّدُوا فِيهَا شَهْرًا، قَالَ: فَقَالَ: مَنْ أَسْأَلُ، وَأَنْتُمْ أَجِلَّةُ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ بِهَذَا الْبَلَدِ؟ فَقَالَ: سَأَقُولُ فِيهَا بِرَأْيِي، فَإِنْ يَكُنْ صَوَابًا فَمِنَ اللَّهِ وَإِنْ يَكُنْ خَطَأً فَمِنِّي وَمِنَ الشَّيْطَانِ، أَرَى" أَنَّ لَهَا مَهْرَ نِسَائِهَا لَا وَكْسَ وَلَا شَطَطَ وَلَهَا الْمِيرَاثُ وَعَلَيْهَا عِدَّةُ الْمُتَوَفَّى عنهَا زَوْجُهَا"، فَقَالَ نَاسٌ مِنْ أَشْجَعَ:" نَشْهَدُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى مثل الَّذِي قَضَيْتَ فِي امْرَأَةٍ مِنَّا يُقَالُ لَهَا بِرْوَعُ ابْنَةُ وَاشِقٍ، قَالَ: قَالَ: فَمَا رَأَيْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ فَرِحَ بِشَيْءٍ مَا فَرِحَ يَوْمَئِذٍ بِهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور اس نے عرض کی کہ ایک آدمی نے ایک عورت سے شادی کی اور اس کا مہر مقرر کرنے سے پہلے اور اس سے جماع کرنے سے پہلے انتقال کرگیا۔ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ حضور 5 کے وصال کے بعد اب تک مجھ سے اتنا مشکل سوال نہیں کیا گیا، تم کسی اور سے پوچھ لو، لوگ ایک ماہ ادھر ادھر سوال کرتے پھرتے رہے لیکن کسی نتیجہ پر نہ پہنچے۔ چناچہ وہ آدمی پھر حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا کہ آپ اس شہر میں محمد 5 کے صحابہ میں ممتاز مقام رکھتے ہیں، آپ ہی بتا دیجئے۔ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں اپنی رائے سے بات کروں گا، اگر ٹھیک ہو تو اللہ کی طرف سے ہے اور اگر غلط ہو تو میری طرف سے اور شیطان کی طرف سے ہے۔ میری رائے یہ ہے کہ اسے اس کے خاندان کی عورت کے برابر مہر ملے گا نہ کم نہ زیادہ، اور اسے میراث بھی ملے گی اور اس پر اس عورت کی عدت لازم ہوگی جس کا خاوند فوت ہوگیا ہو۔ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا یہ فتویٰ سن کر بنو اشجع کے لوگ کہنے لگے کہ ہم گواہی دیتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہماری ایک عورت بروع بنت واشق کے بارے میں یہی فیصلہ فرمایا تھا۔ راوی کہتے ہیں کہ یہ سن کر میں نے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو جتنا خوش دیکھا اتنا خوش میں نے انہیں کبھی نہیں دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18001]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18001، ترقيم محمد عوامة 17402)
حديث رقم: 17403 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: تَزَوَّجَ ابْنٌ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بِنْتًا لِعُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ كَانَتْ أُمُّهَا أَسْمَاءَ بِنْتَ زَيْدِ بْنِ الْخَطَّابِ، فَتُوُفِّيَ وَلَمْ يَكُنْ فَرَضَ لَهَا صَدَاقًا فَطَلَبُوا مِنْهُ الصَّدَاقَ وَالْمِيرَاثَ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ:" لَهَا الْمِيرَاثُ وَلَا صَدَاقَ لَهَا"، فَأَبَوْا ذَلِكَ عَلَى ابْنِ عُمَرَ، فَجَعَلُوا بَيْنَهُمْ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ، فَقَالَ زَيْدٌ:" لَهَا الْمِيرَاثُ وَلَا صَدَاقَ لَهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت نافع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ایک بیٹے نے حضرت عبید اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کی ایک بیٹی سے شادی کی۔ اس لڑکی کی والدہ کا نام اسماء بنت زید بن خطاب تھا۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے اس بیٹے کا مہر مقرر کرنے سے پہلے ہی انتقال ہوگیا۔ لڑکی والوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مہر اور میراث کا مطالبہ کیا۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ اسے میراث ملے گی لیکن مہر نہیں ملے گا۔ لوگوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی اس بات کا انکار کیا تو انہوں نے حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کو ثالث بنایا تو حضرت زید نے فرمایا کہ اسے میراث ملے گی لیکن مہر نہیں ملے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18002]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18002، ترقيم محمد عوامة 17403)
حديث رقم: 17405 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنُ عُلَيَّةَ ، يُونُسَ ، الْحَسَنِ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، فِي الَّتِي يُتَوَفَّى عنهَا زَوْجُهَا قَبْلَ أَنْ يَفْرِضَ لَهَا وَقَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا" إنَّ لَهَا صَدَاقَ نِسَائِهَا"، وَيُحَدِّثُ بِذَلِكَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" وَعِدَّةَ الْمُتَوَفَّى وَلَهَا الْمِيرَاثُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ عورت جس کا خاوند مہر کی تقرری اور شرعی ملاقات سے پہلے انتقال کرجائے اسے اپنے خاندان کی دوسری عورتوں کے برابر مہر ملے گا۔ وہ اس بات کو حضور 5 کے حوالے سے بیان کیا کرتے تھے۔ وہ عورت اس عورت کی طرح عدت گزارے گی جس کا خاوند فوت ہوجائے اور اسے میراث بھی ملے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18003]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18003، ترقيم محمد عوامة 17405)
حديث رقم: 17406 مصنف ابن أبي شيبة
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَمَّنْ أَخْبَرَهُ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " لَهَا الْمِيرَاثُ وَلَا صَدَاقَ لَهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اسے میراث ملے گی لیکن مہر نہیں ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18004]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18004، ترقيم محمد عوامة 17406)
حديث رقم: 17404 مصنف ابن أبي شيبة
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " لَهَا الْمِيرَاثُ وَلَا صَدَاقَ لَهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اس لڑکی کو میراث ملے گی لیکن مہر نہیں ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18005]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18005، ترقيم محمد عوامة 17404)