☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في المرأة يتوفى عنها زوجها فتضع بعد وفاته (بيسير)
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب النكاح← في المرأة يتوفى عنها زوجها فتضع بعد وفاته (بيسير)
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 17
Hadith No.: 17376 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو الْأَحْوَصِ ، مَنْصُورٍ ، إبْرَاهِيمَ ، الْأَسْوَدِ ، أَبِي السَّنَابِلِ
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاهِيمَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِي السَّنَابِلِ ، قَالَ: " وَضَعَتْ سُبَيْعَةُ بِنْتُ الْحَارِثِ حَمْلَهَا بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا بِبِضْعٍ وَعِشْرِينَ لَيْلَةً، فَلَمَّا تَعَلَّتْ مِنْ نِفَاسِهَا تَشَوَّفَتْ فَعِيبَ ذَلِكَ عَلَيْهَا، وَذُكِرَ أَمْرُهَا لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" إنْ تَفْعَلْ فَقَدْ مَضَى أَجَلُهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو سنابل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سبیعہ بنت حارث نے اپنے خاوند کی وفات کے بیس اور کچھ دن بعد بچے کو جنم دیا۔ جب وہ نفاس سے پاک ہوئیں تو انہوں نے زیب وزینت اختیار کرلی۔ انہیں اس بات پر برا بھلا کہا گیا، جب اس بات کا حضور 5 کو علم ہوا تو آپ نے فرمایا کہ اگر وہ ایسا کرتی ہیں تو ٹھیک ہے، کیونکہ ان کی عدت گزر چکی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17974]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17974، ترقيم محمد عوامة 17376)
Hadith No.: 17377 Musannaf Ibn Abi Shaibah
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، أَبِي سَلَمَةَ ، أُمِّ سَلَمَةَ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، قَالَ: كُنْتُ أَنَا، وَابْنُ عَبَّاسٍ، وَأَبُو هُرَيْرَةَ فَتَذَاكَرْنَا: الرَّجُلَ يَمُوتُ عَنِ الْمَرْأَةِ فَتَضَعُ بَعْدَ وَفَاتِهِ بِيَسِيرٍ، فَقُلْتُ: إذَا وَضَعَتْ ؛ فَقَدْ حَلَّتْ، وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ:" أَجَلُهَا آخِرُ الْأَجَلَيْنِ" فَتَرَاجَعَا بِذَلِكَ فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ أَنَا مَعَ ابْنِ أَخِي، يَعني أَبَا سَلَمَةَ، فَبَعَثُوا كُرَيْبًا مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ إلَى أُمِّ سَلَمَةَ ، فَقَالَتْ: إنَّ سُبَيْعَةَ الْأَسْلَمِيَّةَ وَضَعَتْ بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا بِأَرْبَعِينَ لَيْلَةً، وَإِنَّ رَجُلًا مِنْ بَنِي عَبْدِ الدَّارِ يُكَنَّى أَبَا السَّنَابِلِ خَطَبَهَا وَأَخْبَرَهَا أَنَّهَا قَدْ حَلَّتْ، فَأَرَادَتْ أَنْ تَتَزَوَّجَ غَيْرَهُ، فَقَالَ لَهَا أَبُو السَّنَابِلِ: إنَّكَ لَمْ تَحِلِّينَ، فَذَكَرَتْ ذَلِكَ سُبَيْعَةُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" فَأَمَرَهَا أَنْ تَتَزَوَّجَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو سلمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ما ایک مجلس میں تھے۔ ہمارے درمیان مذاکرہ ہوا کہ اگر ایک عورت کا خاوند مرجائے اور وہ عورت خاوند کی وفات کے تھوڑے عرصے بعد بچے کو جنم دے تو اس کی عدت کا کیا حکم ہوگا؟ میں نے کہا کہ اس کی عدت مکمل ہوجائے گی۔ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ وضع حمل اور چار مہینے دس دن میں سے جو زیادہ ہو وہ اس کی عدت ہوگی۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں تو اپنے بھائی ابو سلمہ کے ساتھ ہوں۔ پھر انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے غلام کریب کو حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس بھیجا۔ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے اس مسئلے کا فیصلہ کرتے ہوئے فرمایا کہ سبیعہ اسلمی رضی اللہ عنہ نے اپنے خاوند کی وفات کے چالیس دن بعد بچے کو جنم دیا۔ بچے کی پیدائش کے بعد بنو عبد الدار کے ایک آدمی جن کی کنیت ابو سنابل تھی انہوں نے سبیعہ اسلمی رضی اللہ عنہ کو نکاح کا پیغام دیا اور ان سے کہا کہ آپ کی عدت مکمل ہوچکی ہے۔ سبیعہ نے کسی اور سے نکاح کا ارادہ کیا تو ابوسنابل نے کہا کہ تمہاری عدت مکمل نہیں ہوئی۔ سبیعہ نے اس بات کا حضور 5 سے تذکرہ کیا تو آپ نے انہیں شادی کرنے کی اجازت دے دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17975]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17975، ترقيم محمد عوامة 17377)
Hadith No.: 17378 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدَةُ ، هِشَامٍ ، أَبِيهِ ، الْمِسْوَرِ
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ الْمِسْوَرِ ، أَنَّ سُبَيْعَةَ وَضَعَتْ بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا بِشَهْرٍ، فَأَتَتِ النَّبِيَّ، صَلَى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" فَأَمَرَهَا النَّبِيُّ، صَلَى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تَزَوَّجَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مسور رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سبیعہ نے اپنے خاوند کی وفات کے ایک مہینے بعد بچے کو جنم دیا تو حضور 5 نے انہیں شادی کی اجازت دے دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17976]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17976، ترقيم محمد عوامة 17378)
Hadith No.: 17379 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبَاكَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، قَالَ: قَالَ سَمِعْتُ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ، يُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَاكَ ، يَقُولُ: " لَوْ وَضَعَتِ الْمُتَوَفَّى عنهَا زَوْجُهَا ذَا بَطْنِهَا وَهُوَ عَلَى السَّرِيرِ فَقَدْ حَلَّتْ"
Translation: اردو ترجمہ
ایک انصاری نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے بیان کیا کہ میں نے آپ کے والد کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اگر حاملہ عورت کا خاوند مرنے کے بعد جنازے کی چارپائی پر ہو اور عورت بچے کو جنم دے دے تو اس عورت کی عدت مکمل ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17977]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17977، ترقيم محمد عوامة 17379)
Hadith No.: 17380 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُمَرَ ، وَعُثْمَانَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَوْهَبٍ، عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ، عَنْ عُمَرَ ، وَعُثْمَانَ ، قَالَا: " إذَا وَضَعَتْ وَهُوَ فِي جَانِبِ الْبَيْتِ فِي أَكْفَانِهِ فَقَدْ حَلَّتْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمر اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ ما فرماتے ہیں کہ جب خاوند کفن میں ملبوس گھر میں پڑا ہو اور اس کی بیوی بچے کو جنم دے دے تو عدت مکمل ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17978]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17978، ترقيم محمد عوامة 17380)
Hadith No.: 17381 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا، حَدَّثَنَا، عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، أَنَّ عُمَرَ اسْتَشَارَ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، وَزَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ، قَالَ زَيْدٌ:" قَدْ حَلَّتْ، وَقَالَ عَلِيٌّ: أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا، قَالَ زَيْدٌ: أَرَأَيْتَ إنْ كَانَتْ نَسْيًا، قَالَ عَلِيُّ: فَآخِرُ الْأَجَلَيْنِ، قَالَ عُمَرُ: لَوْ وَضَعَتْ ذَا بَطْنِهَا وَزَوْجُهَا عَلَى نَعْشِهِ لَمْ يَدْخُلْ حُفْرَتَهُ لَكَانَتْ قَدْ حَلَّتْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس بارے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب رضی اللہ عنہ اور حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے مشورہ کیا تو حضرت زید رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ بچے کو جنم دیتے ہی عورت کی عدت مکمل ہوگئی۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اس کی عدت چار مہینے دس دن ہے۔ حضرت زید نے فرمایا کہ اگر عورت ایسی عمر کو پہنچ چکی ہو جس میں حمل اور ولادت کا تصور نہیں ہوتا تو اس کی عدت کیا ہوگی؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ دونوں میں سے زیادہ طویل مدت عدت کی مدت ہوگی۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اگر حاملہ کے خاوند کی نعش کو قبر میں نہ اتارا گیا ہو اور وہ بچے کو جنم دے دے تو اس عورت کی عدت مکمل ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17979]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17979، ترقيم محمد عوامة 17381)
Hadith No.: 17382 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُسْلِمٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ :" وَاللَّهِ، لَمَنْ شَاءَ لَقَاسَمْتُهُ لَنَزَلَتْ سُورَةُ النِّسَاءِ الْقُصْرَى بَعْدَ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص چاہے تو میں قسم کھا کر کہہ سکتا ہوں کہ چھوٹی سورة النسائ (سورۃ الطلاق) (جس میں عدت کے وضع حمل ہونے کا تذکرہ ہے) قرآن مجید کی آیت { أَرْبَعَۃ أَشْھُر وَّعَشْرًا } کے بعد نازل ہوئی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17980]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17980، ترقيم محمد عوامة 17382)
Hadith No.: 17383 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا الثَّقَفِيُّ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ: أَنَّهُ قَالَ فِي الْمُتَوَفَّى عنهَا زَوْجُهَا وَهِيَ حَامِلٌ:" إذَا وَضَعَتْ حَلَّتْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو قلابہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی حاملہ کا خاوند فوت ہوجائے تو بچہ جنتے ہی اس کی عدت مکمل ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17981]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17981، ترقيم محمد عوامة 17383)
Hadith No.: 17384 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ: أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " إذَا طَلَّقَ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَامِلٌ أَوْ تُوُفِّيَ عنهَا، فَإِنَّ أَجَلَهَا أَنْ تَضَعَ حَمْلَهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص حاملہ کو طلاق دے دے یا اس کا خاوند فوت ہوجائے تو اس کی عدت وضع حمل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17982]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17982، ترقيم محمد عوامة 17384)
Hadith No.: 17385 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، إسْمَاعِيلَ ، الشَّعْبِيِّ ، عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ إسْمَاعِيلَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : " أَجَلُ كُلِّ حَامِلٍ أَنْ تَضَعَ حَمْلَهَا" ,
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حاملہ کی عدت وضع حمل ہے اور حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ دونوں میں سے زیادہ مدت اس کی عدت ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17983]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17983، ترقيم محمد عوامة 17385)
Hadith No.: 17386 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُسْلِمٍ، وَلَمْ يُذْكَرْ فِيهِ مَسْرُوقٌ، عَنْ عَلِيٍّ : أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ:" آخِرُ الْأَجَلَيْنِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ دونوں میں سے زیادہ مدت اس کی عدت ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17985]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17985، ترقيم محمد عوامة 17386)
Hadith No.: 17387 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَالِمٍ، قَالَ: قَالَ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , إنَّ عِدَدًا مِنْ عِدَدِ النِّسَاءِ لَمْ تُذْكَرْ فِي كِتَابِ اللَّهِ , الصِّغَارُ وَالْكِبَارُ وَأُولَاتُ الْأَحْمَالِ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى: وَاللَّائِي يَئِسْنَ مِنَ الْمَحِيضِ مِنْ نِسَائِكُمْ إِنِ ارْتَبْتُمْ فَعِدَّتُهُنَّ ثَلاثَةُ أَشْهُرٍ وَاللَّائِي لَمْ يَحِضْنَ وَأُولاتُ الأَحْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَنْ يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ سورة الطلاق آية 4.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن سالم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے حضور 5 سے عرض کیا کہ کچھ عورتوں کی عدت قرآن مجید میں بیان نہیں کی گئی۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کی یہ آیت نازل فرمائی { وَاللاَّئِی یَئِسْنَ مِنَ الْمَحِیضِ مِنْ نِسَائِکُمْ إنِ ارْتَبْتُمْ فَعِدَّتُہُنَّ ثَلاَثَۃُ أَشْہُرٍ وَاللاَّئِی لَمْ یَحِضْنَ وَأُولاَتُ الأَحْمَالِ أَجَلُہُنَّ أَنْ یَضَعْنَ حَمْلَہُنَّ }(الطلاق: ٤) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17986]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17986، ترقيم محمد عوامة 17387)
Hadith No.: 17388 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: كُنْتُ فِي حَلْقَةٍ فِيهَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي لَيْلَى، قَالَ: فَقَالَ" آخِرُ الْأَجَلَيْنِ" قَالَ: فَذَكَرْتُ حَدِيثَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ سُبَيْعَةَ، قَالَ: فَضَمَزَ إلَيَّ أَصْحَابُهُ، قَالَ: فَقُلْتُ: إنِّي لَجَرِيءٌ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ إنْ كَذَبْتُ عَلَيْهِ، وَهُوَ فِي نَاحِيَةِ الْمَسْجِدِ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ کے حلقے میں تھا۔ انہوں نے فرمایا کہ حاملہ کی عدت دونوں میں سے زیادہ طویل مدت ہے۔ اس پر میں نے حضرت سبیعہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں حضرت عبد اللہ بن عتبہ رضی اللہ عنہ کی روایت بیان کی تو ان کے شاگرد مجھے گھورنے لگے۔ میں نے کہا کہ میں حضرت عبد اللہ بن عتبہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں جھوٹ نہیں بول سکتا۔ جب کہ انہوں نے مسجد کے ایک گوشے میں اس کو بیان کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17987]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17987، ترقيم محمد عوامة 17388)
Hadith No.: 17389 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فِي الْحَامِلِ الْمُتَوَفَّى عنهَا زَوْجُهَا" عِدَّتُهَا آخِرُ الْأَجَلَيْنِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جس حاملہ عورت کا خاوند فوت ہوجائے اس کی عدت دونوں مدتوں میں سے زیادہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17988]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17988، ترقيم محمد عوامة 17389)
Hadith No.: 17390 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عُيَيْنَةَ ، الزُّهْرِيِّ ، عُبَيْدِ اللَّهِ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: وَضَعَتْ سُبَيْعَةُ بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا بِعِشْرِينَ أَوْ بِشَهْرٍ أَوْ نَحْوِ ذَلِكَ، فَمَرَّ بِهَا أَبُو السَّنَابِلِ بْنُ بَعْكَكٍ، فَقَالَ: قَدْ تَصَنَّعْتِ لِلْأَزْوَاجِ؟ لَا! حَتَّى يَأْتِيَ عَلَيْكَ أَرْبَعَة أَشْهُرٍ وَعَشْرٌ، فَأَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ:" قَدْ حَلَلْتِ لِلْأَزْوَاجِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبیداللہ رحمہ اللہ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت سبیعہ رضی اللہ عنہ نے اپنے خاوند کی وفات کے بیس دن یا ایک مہینہ بعد بچے کو جنم دیا۔ ان کے یہاں ابو سنابل بن بعکک رضی اللہ عنہ کا گزر ہوا تو انہوں نے کہا کہ کیا تم شادی کے لئے تیار ہو؟ چار مہینے دس دن تک شادی نہ کرنا۔ وہ حضور 5 کے پاس حاضر ہوئی اور ساری بات بیان کی تو آپ نے فرمایا کہ تم شوہروں کے لئے حلال ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17989]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17989، ترقيم محمد عوامة 17390)
Hadith No.: 17391 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، دَاوُدَ ، الشَّعْبِيِّ ، مَسْرُوقٍ ، وَعَمْرِو بْنِ عُتْبَةَ ، سُبَيْعَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، وَعَمْرِو بْنِ عُتْبَةَ ، أنهما كتبا إلى سُبَيْعَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ يَسْأَلَانَهَا عَنْ أَمْرِهَا، فَكَتَبَتْ إلَيْهِمَا أَنَّهَا وَضَعَتْ بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا بِخَمْسَةٍ وَعِشْرِينَ لَيْلَةً، فَتَهَيَّأَتْ تَطْلُبُ الْخَيْرَ، فَمَرَّ بِهَا أَبُو السَّنَابِلِ بْنُ بَعْكَكٍ، فَقَالَ: قَدْ أَسْرَعْتِ , اعْتَدِّي آخِرَ الْأَجَلَيْنِ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا , فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , اسْتَغْفِرْ لِي، فَقَالَ:" وَمَا ذَلِكَ؟" فَأَخْبَرَتْهُ الْخَبَرَ، فَقَالَ:" إنْ وَجَدْتِ زَوْجًا صَالِحًا فَتَزَوَّجِي"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مسروق رحمہ اللہ اور حضرت عمرو بن عتبہ رحمہ اللہ نے حضرت سبیعہ بنت حارث رحمہ اللہ کو خط لکھا اور ان کے واقعے کے بارے میں پوچھا۔ انہوں نے جواب میں لکھا کہ انہوں نے اپنے خاوند کی وفات کے پچیس دن بعد بچے کو جنم دیا تھا۔ پھر وہ خیر کی تلاش میں تیار ہوگئیں۔ ابو سنابل بن بعکک رضی اللہ عنہ کا ان کے پاس سے گزر ہوا تو انہوں نے کہا کہ تم نے بہت جلدی کی، دونوں عدتوں میں سے زیادہ طویل مدت کو گزارو یعنی چار مہینے دس دن۔ پھر وہ حضور 5 کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول! میرے لئے دعاء مغفرت فرمادیجئے۔ حضور 5 نے فرمایا کہ کیا بات پیش آئی؟ انہوں نے سارا قصہ سنایا تو حضور 5 نے فرمایا کہ اگر تمہیں اچھا خاوند ملے تو اس سے شادی کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17990]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17990، ترقيم محمد عوامة 17391)
Hadith No.: 17392 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيًّا ، رَجُلٌ: إِنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا شَبَابَةُ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ الْحَسَنِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَعْقِلٍ، قَالَ: شَهِدْتُ عَلِيًّا وَسَأَلَهُ رَجُلٌ عَنِ امْرَأَةٍ تُوُفِّيَ عنهَا زَوْجُهَا وَهِيَ حَامِلٌ؟ قَالَ:" تَتَرَبَّصُ أَبْعَدَ الْأَجَلَيْنِ"، فَقَالَ رَجُلٌ: إِنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ يَقُولُ:" لتَبْغِي نَفْسَهَا؟ فَقَالَ عَلِيٌّ:" إنَّ فَرُّوخَ لَا يَعْلَمُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن معقل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کی مجلس میں حاضر تھا، ان سے ایک آدمی نے سوال کیا کہ جس حاملہ عورت کا خاوند فوت ہوجائے اس کی عدت کیا ہوگی؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ دونوں میں سے زیادہ لمبی مدت کو عدت بنائے گی۔ ایک آدمی نے کہا کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ تو وضع حمل پر عدت کے مکمل ہونے کا فتوی دیتے ہیں؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ وہ نہیں جانتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17991]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17991، ترقيم محمد عوامة 17392)