أَبُو الْأَحْوَصِ ، مَنْصُورٍ ، إبْرَاهِيمَ ، الْأَسْوَدِ ، أَبِي السَّنَابِلِ
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاهِيمَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِي السَّنَابِلِ ، قَالَ: " وَضَعَتْ سُبَيْعَةُ بِنْتُ الْحَارِثِ حَمْلَهَا بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا بِبِضْعٍ وَعِشْرِينَ لَيْلَةً، فَلَمَّا تَعَلَّتْ مِنْ نِفَاسِهَا تَشَوَّفَتْ فَعِيبَ ذَلِكَ عَلَيْهَا، وَذُكِرَ أَمْرُهَا لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" إنْ تَفْعَلْ فَقَدْ مَضَى أَجَلُهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو سنابل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سبیعہ بنت حارث نے اپنے خاوند کی وفات کے بیس اور کچھ دن بعد بچے کو جنم دیا۔ جب وہ نفاس سے پاک ہوئیں تو انہوں نے زیب وزینت اختیار کرلی۔ انہیں اس بات پر برا بھلا کہا گیا، جب اس بات کا حضور 5 کو علم ہوا تو آپ نے فرمایا کہ اگر وہ ایسا کرتی ہیں تو ٹھیک ہے، کیونکہ ان کی عدت گزر چکی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17974]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17974، ترقيم محمد عوامة 17376)