☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو رشتے نسب سے حرام ہوتے ہیں وہ رضاعت سے بھی حرام ہوجاتے ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← جو رشتے نسب سے حرام ہوتے ہیں وہ رضاعت سے بھی حرام ہوجاتے ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 12
حدیث نمبر: 17319 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، سَعِيدٍ ، قَتَادَةَ ، جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُرِيدَ عَلَى ابْنَةِ حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، فَقَالَ:" إنَّهَا ابْنَةُ أَخِي مِنَ الرَّضَاعَةِ، وَإِنَّهُ يَحْرُمُ مِنَ الرَّضَاعَةِ مَا يَحْرُمُ مِنَ النَّسَبِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور 5 سے فرمائش کی گئی کہ آپ حضرت حمزہ بنت عبد المطلب رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی سے نکاح کرلیں۔ آپ نے فرمایا کہ وہ میری رضاعی بہن ہیں اور جو رشتے نسب سے حرام ہوتے ہیں رضاعت سے بھی حرام ہوجاتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17915]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17915، ترقيم محمد عوامة 17319)
حدیث نمبر: 17320 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشِ ، سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ ، أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا لَكَ تَتَوَّقُ فِي قُرَيْشٍ وَتَدَعنا؟ قَالَ:" عندَكُمْ شَيْءٌ؟" قُلْتُ: نَعَمْ , بِنْتُ حَمْزَةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إنَّهَا لَا تَحِلُّ لِي , إنَّهَا بِنْتُ أَخِي مِنَ الرَّضَاعَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا یارسول اللہ! کیا وجہ ہے کہ آپ قریش میں شادی کی رغبت رکھتے ہیں اور ہمیں چھوڑ دیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کیا تمہارے پاس کوئی ایسی خاتون ہیں؟ میں نے کہا جی ہاں، حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ وہ میرے لئے حلال نہیں، کیونکہ وہ میری رضاعی بہن ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17916]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17916، ترقيم محمد عوامة 17320)
حدیث نمبر: 17321 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُيَيْنَةَ ، الزُّهْرِيِّ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: أَتَانِي عَمِّي مِنَ الرَّضَاعَةِ أَفْلَحُ أَخُو أَبِي الْقُعَيْسِ يَسْتَأْذِنُ عَلَيَّ بَعْدَمَا ضُرِبَ الْحِجَابُ، فَأَبَيْتُ أَنْ آذَنَ لَهُ حَتَّى دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" إنَّهُ عَمُّكِ فَأْذَنِي لَهُ"، قَالَتْ: إنَّمَا أَرْضَعْتنِي الْمَرْأَةُ وَلَمْ يُرْضِعني الرَّجُلُ، قَالَ:" تَرِبَتْ يَدَاكِ أَوْ يَمِينُكِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ میرے پاس میرے رضاعی چچا افلح بن ابی القعیس آئے۔ اس وقت پردے کے احکام نازل ہوچکے تھے انہوں نے اندر آنے کی اجازت مانگی تو میں نے انہیں منع کردیا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لائے اور فرمایا کہ وہ تمہارے چچا ہیں، تم انہیں ملاقات کی اجازت دے دو۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا کہ مجھے عورت نے دودھ پلایا ہے، مرد نے دودھ نہیں پلایا۔ حضور 5 نے فرمایا تم نے عجیب بات کہی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17917]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17917، ترقيم محمد عوامة 17321)
حدیث نمبر: 17322 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ نُمَيْرٍ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، أُمِّ حَبِيبَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ ، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , هَلْ لَكَ فِي أُخْتِي ابْنَةِ أَبِي سُفْيَانَ؟ قَالَ:" إنَّهَا لَا تَحِلُّ لِي"، قَالَتْ: فَإِنَّهُ قَدْ بَلَغَنِي أَنَّكَ تَخْطُبُ دُرَّةَ بِنْتَ أَبِي سَلَمَةَ، قَالَ:" بِنْتُ أُمِّ سَلَمَةَ؟" قَالَتْ: نَعَمْ , قَالَ:" وَاللَّهِ إنْ لَمْ تَكُنْ رَبِيبَتِي فِي حِجْرِي مَا حَلَّتْ لِي , إنَّهَا ابْنَةُ أَخِي مِنَ الرَّضَاعَةِ , أَرْضَعَتْنِي وَأَبَاهَا ثُوَيْبَةُ، فَلَا تَعْرِضُنَّ عَلَيَّ بَنَاتِكُنَّ وَلَا أَخَوَاتَكُنَّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے حضور 5 سے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول! کیا آپ میری بہن یعنی ابو سفیان کی بیٹی سے نکاح کرنا پسند کریں گے؟ حضور 5 نے فرمایا کہ وہ میرے لئے حلال نہیں۔ حضرت ام حبیبہ نے عرض کیا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ آپ نے درہ بنت ابی سلمہ کے لئے نکاح کا پیغام دیا ہے۔ حضور 5 نے استفسار فرمایا کہ ابو سلمہ کی بیٹی؟ انہوں نے کہا جی ہاں۔ حضور 5 نے فرمایا کہ خدا کی قسم! اگر وہ میری پرورش میں نہ بھی ہوتی تو میرے لئے حلال نہیں تھی، کیونکہ وہ میری رضاعی بھتیجی ہے۔ مجھے اور اس کے والد کو ثویبہ نے دودھ پلایا ہے۔ مجھے اپنی بہنوں اور بیٹیوں سے نکاح کی دعوت نہ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17918]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17918، ترقيم محمد عوامة 17322)
حدیث نمبر: 17323 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" كَانَتْ عَائِشَةُ تُحَرِّمُ مِنَ الرَّضَاعَةِ مَا تُحَرِّمُ مِنَ الْوِلَادَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا مذہب یہ تھا کہ جو رشتے نسب سے حرام ہوتے ہیں رضاعت سے بھی حرام ہوجاتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17919]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17919، ترقيم محمد عوامة 17323)
حدیث نمبر: 17324 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٌّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَكٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَيُّوبَ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَمِّي إيَاسُ بْنُ عَامِرٍ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ : " لَا تَنْكِحُ مَنْ أَرْضَعَتْهُ امْرَأَةُ أَخِيكَ وَلَا امْرَأَةُ أَبِيكَ وَلَا امْرَأَةُ ابْنِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اس عورت سے شادی نہ کرو جسے تمہارے بھائی کی بیوی نے دودھ پلایا ہو، نہ اپنے باپ کی بیوی سے نکاح کرو اور نہ اپنے بیٹے کی بیوی سے نکاح کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17920]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17920، ترقيم محمد عوامة 17324)
حدیث نمبر: 17325 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ حَسَنٍ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " يَحْرُمَ مِنَ الرَّضَاعَةِ مَا يَحْرُمُ مِنَ النَّسَبِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جو رشتے نسب سے حرام ہوتے ہیں رضاعت سے بھی حرام ہوجاتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17921]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17921، ترقيم محمد عوامة 17325)
حدیث نمبر: 17326 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ دَاوُدَ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " يَحْرُمُ مِنَ الرَّضَاعَةِ مَا يَحْرُمُ مِنَ النَّسَبِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جو رشتے نسب سے حرام ہوتے ہیں رضاعت سے بھی حرام ہوجاتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17922]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17922، ترقيم محمد عوامة 17326)
حدیث نمبر: 17327 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عُتْبَةَ، قَالَ: أُرَاهُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: " يَحْرُمُ مِنَ الرَّضَاعَةِ مَا يَحْرُمُ مِنَ النَّسَبِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جو رشتے نسب سے حرام ہوتے ہیں رضاعت سے بھی حرام ہوجاتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17923]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17923، ترقيم محمد عوامة 17327)
حدیث نمبر: 17328 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ نُمَيْرٍ ، حَجَّاجٍ ، الحكم ، عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الحكم ، عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَحْرُمُ مِنَ الرَّضَاعَةِ مَا يَحْرُمُ مِنَ النَّسَبِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ حضور 5 نے فرمایا کہ جو رشتے نسب سے حرام ہوتے ہیں رضاعت سے بھی حرام ہوجاتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17924]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17924، ترقيم محمد عوامة 17328)
حدیث نمبر: 17329 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَى، قَالَ: سَمِعْتُ سُوَيْدَ بْنَ غَفَلَةَ، يَقُولُ: " يَحْرُمُ مِنَ الرَّضَاعَةِ مَا يَحْرُمُ مِنَ النَّسَبِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سوید بن غفلہ فرماتے ہیں کہ جو رشتے نسب سے حرام ہوتے ہیں رضاعت سے بھی حرام ہوجاتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17925]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17925، ترقيم محمد عوامة 17329)
حدیث نمبر: 17330 مصنف ابن ابی شیبہ
عُبَيْدُ اللَّهِ ، إسْرَائِيلَ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، الْبَرَاءِ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، عَنْ إسْرَائِيلَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَاءِ ، أَنَّهُ قِيلَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: هَلْ لَكَ فِي بِنْتِ حَمْزَةَ؟ فَقَالَ:" إنَّهَا لَا تَحِلُّ لِي , إنَّهَا ابْنَةُ أَخِي مِنَ الرَّضَاعَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت براء فرماتے ہیں کہ حضور 5 سے عرض کیا گیا کہ آپ حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی سے نکاح کرلیں۔ آپ نے فرمایا کہ وہ میرے لئے حلال نہیں۔ وہ میری رضاعی بہن ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17926]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17926، ترقيم محمد عوامة 17330)