ابْنُ عُيَيْنَةَ ، الزُّهْرِيِّ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: أَتَانِي عَمِّي مِنَ الرَّضَاعَةِ أَفْلَحُ أَخُو أَبِي الْقُعَيْسِ يَسْتَأْذِنُ عَلَيَّ بَعْدَمَا ضُرِبَ الْحِجَابُ، فَأَبَيْتُ أَنْ آذَنَ لَهُ حَتَّى دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" إنَّهُ عَمُّكِ فَأْذَنِي لَهُ"، قَالَتْ: إنَّمَا أَرْضَعْتنِي الْمَرْأَةُ وَلَمْ يُرْضِعني الرَّجُلُ، قَالَ:" تَرِبَتْ يَدَاكِ أَوْ يَمِينُكِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ میرے پاس میرے رضاعی چچا افلح بن ابی القعیس آئے۔ اس وقت پردے کے احکام نازل ہوچکے تھے انہوں نے اندر آنے کی اجازت مانگی تو میں نے انہیں منع کردیا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لائے اور فرمایا کہ وہ تمہارے چچا ہیں، تم انہیں ملاقات کی اجازت دے دو۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا کہ مجھے عورت نے دودھ پلایا ہے، مرد نے دودھ نہیں پلایا۔ حضور 5 نے فرمایا تم نے عجیب بات کہی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17917]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17917، ترقيم محمد عوامة 17321)