☽ 14 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في قوله تعالى: ﴿لا (يحل) لك النساء من بعد﴾
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب النكاح← في قوله تعالى: ﴿لا (يحل) لك النساء من بعد﴾
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 10
Hadith No.: 17182 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، عَنْ جَرِيرٍ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي رَزِينٍ، فِي قَوْلِهِ: لا يَحِلُّ لَكَ النِّسَاءُ مِنْ بَعْدُ سورة الأحزاب آية 52 قَالَ:" لَا تَحِلُّ لَكَ مِنَ الْمُشْرِكَاتِ إلَّا مَا سَبَيْتَ أَوْ مَا مَلَكَتْ يَمِينُكَ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو رزین قرآن مجید کی آیت { لَا یَحِلُّ لَکَ النِّسَائُ مِنْ بَعْدُ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ تمہارے لئے صرف وہ مشرکہ عورتیں حلال ہیں جو قیدی بنائی گئی ہوں یا تم ان کے مالک بن جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17765]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17765، ترقيم محمد عوامة 17182)
Hadith No.: 17183 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ:" مِنْ مُسْلِمَةٍ وَلَا نَصْرَانِيَّةٍ وَلَا كَافِرَةٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد قرآن مجید کی آیت { لَا یَحِلُّ لَکَ النِّسَائُ مِنْ بَعْدُ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مسلمان عورتیں مراد ہیں نہ کہ عیسائی اور کافر عورتیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17766]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17766، ترقيم محمد عوامة 17183)
Hadith No.: 17184 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ: لا يَحِلُّ لَكَ النِّسَاءُ مِنْ بَعْدُ سورة الأحزاب آية 52 قَالَ:" نِسَاءُ الْأُمَمِ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد قرآن مجید کی آیت { لَا یَحِلُّ لَکَ النِّسَائُ مِنْ بَعْدُ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد اہل کتاب کی عورتیں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17767]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17767، ترقيم محمد عوامة 17184)
Hadith No.: 17185 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ بَذِيَمَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ مُجَاهِدًا، يَقُولُ: لا يَحِلُّ لَكَ النِّسَاءُ مِنْ بَعْدُ سورة الأحزاب آية 52 قَالَ:" مِنْ بَعْدِ هَذَا السَّبَبِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد قرآن مجید کی آیت { لَا یَحِلُّ لَکَ النِّسَائُ مِنْ بَعْدُ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سبب کے بعد کی عورتیں مراد ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17768]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17768، ترقيم محمد عوامة 17185)
Hadith No.: 17186 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ إدْرِيسَ ، دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مُوسَى ، زِيَادٍ ، لِأُبَيٍّ
حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مُوسَى ، عَنْ زِيَادٍ ، قَالَ: قِيلَ لِأُبَيٍّ : " وَلَوْ هَلَكَ أَزْوَاجُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحَلَّ لَهُ أَنْ يَتَزَوَّجَ النَّبِيُّ، صَلَى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،؟ قَالَ: وَمَنْ يَمْنَعُهُ؟ أَحَلَّ اللَّهُ لَهُ ضَرْبًا مِنَ النِّسَاءِ، فَكَانَ يَتَزَوَّجُ مِنْهُنَّ مَنْ شَاءَ , ثُمَّ تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ: يَأَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَحْلَلْنَا لَكَ أَزْوَاجَكَ اللَّاتِي سورة الأحزاب آية 50 حَتَّى خَتَمَ الْآيَةَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زیاد کہتے ہیں کہ حضرت ابی سے سوال کیا گیا کہ اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سب ازواج انتقال کرجاتیں تو کیا آپ کے لئے نکاح حلال ہوتا؟ حضرت ابی نے جواب دیا کہ کس چیز نے منع کیا ہے؟ اللہ تعالیٰ نے حضور 5 کے لئے عورتوں کی ہر قسم کو حلال کیا ہے۔ وہ جس سے چاہتے شادی کرسکتے تھے پھر انہوں نے اس آیت مبارکہ کی تلاوت فرمائی { یَا أَیُّہَا النَّبِیُّ إنَّا أَحْلَلْنَا لَکَ أَزْوَاجَک اللاَّتِی } [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17769]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17769، ترقيم محمد عوامة 17186)
Hadith No.: 17187 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَمْرٍو ، عَطَاءٍ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" مَا مَاتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى أَحَلَّ اللَّهُ لَهُ النِّسَاءَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ وصال تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لئے سب عورتیں حلال تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17770]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17770، ترقيم محمد عوامة 17187)
Hadith No.: 17188 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ: وَلا أَنْ تَبَدَّلَ بِهِنَّ مِنْ أَزْوَاجٍ وَلَوْ أَعْجَبَكَ حُسْنُهُنَّ سورة الأحزاب آية 52، قَالَ:" لَا تَبَدَّلُ بِهِنَّ يَهُودِيَّاتٍ وَلَا نَصْرَانِيَّاتٍ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ قرآن مجید کی آیت { وَلاَ أَنْ تَبَدَّلَ بِہِنَّ مِنْ أَزْوَاجٍ وَلَوْ أَعْجَبَک حُسْنُہُنَّ } میں جن عورتوں کو اپنے نکاح میں نہ لانے کا حکم دیا جارہا ہے ان سے یہودی اور عیسائی عورتیں مراد ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17771]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17771، ترقيم محمد عوامة 17188)
Hadith No.: 17189 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي غَنِيَّةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الْحَكَمِ، قَالَ:" مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ أَوْ أَعْرَابِيَّةٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حکم قرآن مجید کی آیت { لَا یَحِلُّ لَکَ النِّسَائُ مِنْ بَعْدُ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد اہل کتاب یا دیہاتی عورتیں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17772]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17772، ترقيم محمد عوامة 17189)
Hadith No.: 17190 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُبَيْدُ اللَّهِ ، إسْرَائِيلَ ، السُّدِّيِّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، عَنْ إسْرَائِيلَ ، عَنِ السُّدِّيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ ، فِي قَوْلِهِ: وَلا أَنْ تَبَدَّلَ بِهِنَّ مِنْ أَزْوَاجٍ سورة الأحزاب آية 52، قَالَ:" ذَلِكَ لَوْ طَلَّقَهُنَّ لَمْ يَحِلَّ لَهُ أَنْ يَسْتَبْدِلَ" ,
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن شداد قرآن مجید کی آیت { وَلاَ أَنْ تَبَدَّلَ بِہِنَّ مِنْ أَزْوَاجٍ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد ہے کہ اگر نبی اپنی ازواج کو طلاق دے دیں تو ان عورتوں کو تبدیل کرنا حلال نہیں۔ جہاں تک نکاح کی بات ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس آیت کے نازل ہونے کے بعد بھی نکاح کیا۔ جب یہ آیت نازل ہوئی تو آپ کے نکاح میں نو عورتیں تھیں پھر آپ نے حضرت ام حبیبہ اور حضرت جویریہ رضی اللہ عنہ ما سے نکاح فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17773]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17773، ترقيم محمد عوامة 17190)
Hadith No.: 17191 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَفَّانُ ، حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، الْحَسَنِ
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ : وَلا أَنْ تَبَدَّلَ بِهِنَّ مِنْ أَزْوَاجٍ سورة الأحزاب آية 52 قَالَ:" قَصَرَهُ اللَّهُ عَلَى نِسَائِهِ التِّسْعِ اللَّاتِي مَاتَ عنهُنَّ" ,
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ قرآن مجید کی آیت { وَلاَ أَنْ تَبَدَّلَ بِہِنَّ مِنْ أَزْوَاجٍ } میں اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو ان نو عورتوں پر محددد فرما دیا جن کی موجودگی میں آپ کا وصال ہوا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ بن زید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ بن حسین کو یہ بات بتائی تو انہوں نے فرمایا کہ حضور 5 کو اس کے بعد بھی نکاح کرنے کی اجازت تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17775]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17775، ترقيم محمد عوامة 17191)