☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
قرآن مجید کی آیت {وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَائِ} کی تفسیر
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← قرآن مجید کی آیت {وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَائِ} کی تفسیر
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 23
صفحہ 2 از 2
حدیث نمبر: 17179 مصنف ابن ابی شیبہ
مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ ، شَرِيكٍ ، سَالِمٍ ، سَعِيدٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ ، عَنْ شَرِيكٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ سَعِيدٍ ، فِي قَوْلِهِ: وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ إِلا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ سورة النساء آية 24 قَالَ: نزلت فِي نِسَاءِ أَهْلِ حُنَيْنٍ , لَمَّا افْتَتَحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حُنَيْنًا أَصَابَ الْمُسْلِمُونَ السَّبَايَا فَكَانَ الرَّجُلُ إذَا أَرَادَ أَنْ يَأْتِيَ الْمَرْأَةَ مِنْهُنَّ قَالَتْ: إنَّ لِي زَوْجًا فَأَتَوُا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرُوا ذَلِكَ لَهُ فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى: وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ إِلا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ سورة النساء آية 24 قَالَ:" السَّبَايَا مِنْ ذَوَاتِ الْأَزْوَاجِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر قرآن مجید کی آیت { وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَآئِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ یہ آیت حنین والوں کی عورتوں کے بارے میں نازل ہوئی۔ جب رسول اللہ e نے حنین کو فتح فرمایا تو مسلمانوں کے ہاتھ بہت سے قیدی لگے۔ جب کوئی مسلمان کسی قیدی عورت کے پاس جاتا تو وہ کہتی کہ میرا تو خاوند ہے۔ چناچہ حضور e سے اس بات کا تذکرہ کیا گیا تو اللہ تعالیٰ نے اس آیت کو نازل فرمایا: { وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَائِ إلاَّ مَا مَلَکَتْ أَیْمَانُکُمْ } اس سے مراد وہ قیدی عورتیں ہیں جن کے خاوند ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17762]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17762، ترقيم محمد عوامة 17179)
حدیث نمبر: 17180 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا شَبَابَةُ، عَنْ وَرْقَاءَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ: وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ سورة النساء آية 24 ," نهى عَنِ الزِّنَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد قرآن مجید کی آیت { وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَائِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں ہیں کہ اس میں زنا سے منع کیا گیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17763]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17763، ترقيم محمد عوامة 17180)
حدیث نمبر: 17181 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ طَارِقٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: " لَا تَغُرَّنَّكُمْ هَذِهِ الْآيَةُ: إِلا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ سورة النساء آية 24 إنَّمَا عَنَى بِهِ الْإِمَاءَ، وَلَمْ يَعْنِ بِهِ الْعَبِيدَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب قرآن مجید کی آیت { وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَائِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس آیت سے دھوکہ کا شکار نہ ہوجانا۔ اس سے مراد باندیاں ہیں غلام نہیں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17764]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17764، ترقيم محمد عوامة 17181)