☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک آقا کی اجازت کے بغیر شادی کرنے والا غلام زانی ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← جن حضرات کے نزدیک آقا کی اجازت کے بغیر شادی کرنے والا غلام زانی ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 17132 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " أَيُّمَا عَبْدٍ تَزَوَّجَ بِغَيْرِ إذْنِ مَوْلَاهُ فَهُوَ عَاهِرٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ”جس غلام نے اپنے آقا کی اجازت کے بغیر شادی کی وہ زانی ہے“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17706]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17706، ترقيم محمد عوامة 17132)
حدیث نمبر: 17133 مصنف ابن ابی شیبہ
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، هَمَّامٌ ، الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الْوَاحِدِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا هَمَّامٌ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الْوَاحِدِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " أَيُّمَا عَبْدٍ تَزَوَّجَ بِغَيْرِ إذْنِ أَهْلِهِ فَهُوَ عَاهِرٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ”جس غلام نے اپنے آقا کی اجازت کے بغیر شادی کی وہ زانی ہے“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17707]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17707، ترقيم محمد عوامة 17133)
حدیث نمبر: 17134 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " نِكَاحُ الْعَبْدِ بِغَيْرِ إذْنِ سَيِّدِهِ زِنًا , وَيُعَاقَبُ الَّذِي زَوَّجَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ غلام کا آقا کی اجازت کے بغیر شادی کرنا زنا ہے اور اس کی شادی کروانے والا سزا کا مستحق ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17708]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17708، ترقيم محمد عوامة 17134)
حدیث نمبر: 17135 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ " إذَا تَزَوَّجَ عَبْدُهُ بِغَيْرِ إذْنٍ ضَرَبَهُ الْحَدَّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر غلام نے آقا کی اجازت کے بغیر شادی کی تو اس پر حد جاری ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17709]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17709، ترقيم محمد عوامة 17135)
حدیث نمبر: 17136 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ، قَالَ: سَأَلْتُ غُنَيْمَ بْنَ قَيْسٍ , قُلْتُ: " الْعَبْدُ يَتَزَوَّجُ بِغَيْرِ إذْنِ سَيِّدِهِ , أَزَانٍ هُوَ؟ قَالَ: قَدْ عَصَى , قُلْتُ: أَزَانٍ هُوَ؟ قَالَ: قَدْ عَصَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جریری کہتے ہیں کہ میں نے غنیم بن قیس سے سوال کیا کہ اگر غلام نے آقا کی اجازت کے بغیر شادی کی تو کیا وہ زانی ہوگا؟ انہوں نے فرمایا وہ گناہ گار ہوگا۔ میں نے پھر سوال کیا، کیا وہ زانی ہوگا؟ انہوں نے پھر فرمایا کہ وہ گناہ گار ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17710]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17710، ترقيم محمد عوامة 17136)
حدیث نمبر: 17137 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، فِي" الْعَبْدِ يَتَزَوَّجُ بِغَيْرِ إذْنِ مَوْلَاهُ , قَالَ: قَدْ كَانَ فِيَّ شَيْءٌ فَاسْأَلُوا عنهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ اگر کسی غلام نے آقا کی اجازت کے بغیر شادی کی تو اس نے گناہ کیا ہے، اس کے بارے میں سوال کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17711]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17711، ترقيم محمد عوامة 17137)
حدیث نمبر: 17138 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ عُثْمَانَ بْنَ غِيَاثٍ، قَالَ: " لَا يَتَزَوَّجُ الْعَبْدُ إلَّا بِإِذْنِ مَوْلَاهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ غلام آقا کی اجازت کے بغیر شادی نہیں کرسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17712]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17712، ترقيم محمد عوامة 17138)