☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کوئی غلام آقا کی اجازت کے بغیر شادی کرے اور مہر دے اور پھرآقاکو علم ہو تو کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← اگر کوئی غلام آقا کی اجازت کے بغیر شادی کرے اور مہر دے اور پھرآقاکو علم ہو تو کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 17123 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ دَاوُدَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَيْسٍ، أَنّ" غُلَامًا لِأَبِي مُوسَى وَكَانَ صَاحِبَ إبِلِهِ، تَزَوَّجَ أَمَةً لِبَنِي جَعْدَةَ وَسَاقَ إلَيْهَا خَمْسَ ذَوْدٍ، فَحُدِّثَ أَبُو مُوسَى فَأَرْسَلَ إلَيْهِمْ: أَرْسِلُوا إلَيَّ غُلَامًا وَمَالِي , فَقَالُوا: أَمَّا الْغُلَامُ فَغُلَامُكَ وَأَمَّا الْمَالُ فَقَدِ اسْتَحَلَّ بِهِ فَرْجَ صَاحِبَتِنَا، فَاخْتَصَمُوا إلَى عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ فَقَضَى لَهُمْ عُثْمَانُ بِخُمُسَيْ مَا اسْتَحَلَّ بِهِ فَرْجَ صَاحِبَتِهِمْ، وَرَدَّ عَلَى أَبِي مُوسَى ثَلَاثَةَ أَخْمَاسِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن قیس فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کا ایک غلام تھا، جو ان کے اونٹوں کا نگران بھی تھا۔ اس نے بنو جعدہ کی ایک باندی سے شادی کی اور اسے مہر میں پانچ اونٹ دیئے۔ جب حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کو اس بات کا پتہ چلا تو انہوں نے بنو جعدہ کو پیغام بھجوایا کہ میرا غلام اور میرا مال مجھے واپس کرو۔ انہوں نے کہا کہ غلام تو آپ کا ہی ہے البتہ وہ مال اب عورت کا مہر بن گیا۔ یہ مقدمہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس پیش کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ پورے مال کے دو خمس تو عورت کا مہر ہوں گے اور تین خمس ابو موسیٰ اشعری کو دے دیئے جائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17697]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17697، ترقيم محمد عوامة 17123)
حدیث نمبر: 17124 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: " تَزَوَّجَ عَبْدٌ لِأَبِي مُوسَى فِي إمْرَةِ عُمَرَ عَلَى خَمْسِ قَلَائِصَ، فَرُفِعَ ذَلِكَ إلَى عُمَرَ فَجَعَلَ لِلْمَرْأَةِ قَلُوصَيْنِ وَلِأَبِي مُوسَى ثَلَاثَ قَلَائِصَ، أَوْ أَعْطَاهَا ثَلَاثَ قَلَائِصَ وَرَدَّ عَلَى أَبِي مُوسَى قَلُوصَيْنِ قَالَ: أُرَاهُ تَزَوَّجَ بِغَيْرِ إذْنِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانۂ خلافت میں حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے ایک غلام نے پانچ اونٹنیوں کے عوض شادی کی۔ پھر یہ مقدمہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس پیش ہوا تو انہوں نے تین اونٹنیاں حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کو دینے کا حکم دیا یا عورت کا مہر تین اونٹنیوں کو بنایا اور دو اونٹنیاں حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کو واپس کیں۔ راوی کہتے ہیں کہ میرے خیال میں اس غلام نے حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کی اجازت کے بغیر نکاح کیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17698]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17698، ترقيم محمد عوامة 17124)
حدیث نمبر: 17125 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ تَمَّامٍ، عَنْ رَجُلٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " لَا صَدَاقَ لَهَا , هِيَ أَبَاحَتْ فَرْجَهَا".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایسی عورت کو بالکل مہر نہیں ملے گا، اس نے خود اپنے فرج کو حلال کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17699]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17699، ترقيم محمد عوامة 17125)
حدیث نمبر: 17126 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ فِرَاسٍ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ:" يُؤْخَذُ مِنْهَا مَا اسْتَهْلَكَتْ وَمَا لَمْ تَسْتَهْلِكْ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ ایسی عورت سے وہ تمام مہر واپس لیا جائے گا جو اس نے خرچ کردیا اور جو اس نے خرچ نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17700]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17700، ترقيم محمد عوامة 17126)
حدیث نمبر: 17127 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ:" يُؤْخَذُ مِنْهَا مَا لَمْ تَسْتَهْلِكْ , فَأَمَّا مَا اسْتَهْلَكَتْ فَلَا شَيْءَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ایسی عورت سے وہ مال واپس لیا جائے گا جو اس نے خرچ نہ کیا ہو اور جو خرچ کردیا اس کی واپسی کا مطالبہ نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17701]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17701، ترقيم محمد عوامة 17127)
حدیث نمبر: 17128 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَكَمَ، وَحَمَّادًا، عَنِ " الْعَبْدِ يَتَزَوَّجُ الْمَرْأَةَ بِغَيْرِ إذْنِ مَوَالِيهِ , قَالَ: يُفَرَّقُ بَيْنَهُمَا وَلَا صَدَاقَ لَهَا , يُؤْخَذُ مِنْهَا مَا أَخَذَتْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے سوال کیا کہ اگر کسی غلام نے کسی عورت سے اپنے آقا کی اجازت کے بغیر شادی کرلی تو اس کا کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ دونوں کے درمیان جدائی کرائی جائے گی، عورت کو مہر نہیں ملے گا اور جو کچھ دیا گیا ہے واپس لیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17702]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17702، ترقيم محمد عوامة 17128)
حدیث نمبر: 17129 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ، فِي " مَمْلُوكٍ إذَا تَزَوَّجَ بِغَيْرِ إذْنِ سَيِّدِهِ فَدَخَلَ بِهَا قَالَ" لَهَا مَا أَخَذَتْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر کسی غلام نے آقا کی اجازت کے بغیر شادی کرلی اور عورت سے دخول بھی کرلیا تو جو مہر عورت کو دے چکا ہے وہ عورت کا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17703]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17703، ترقيم محمد عوامة 17129)
حدیث نمبر: 17130 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهَرِيِّ فِي الْعَبْدِ يَتَزَوَّجُ بِغَيْرِ إِذْنِ سَيِّدِهِ فَلَيْسَ بِنِكَاحٍ وَلَيْسَ لَهَا شَيْءٌ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ اگر غلام نے آقا کی اجازت کے بغیر شادی کی تو شادی نہیں ہوئی اور عورت کو مہر بھی نہیں ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17704]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17704، ترقيم محمد عوامة 17130)
حدیث نمبر: 17131 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنِ الْحَسَنِ، فِي عَبْدٍ تَزَوَّجَ بِغَيْرِ إذْنِ مَوْلَاهُ وَسَاقَ صَدَاقًا , قَالَ:" إنْ كَانَ دَخَلَ بِهَا فَلَهَا الصَّدَاقُ، وَإِنْ لَمْ يَدْخُلْ بِهَا أَخَذَ الْمَوْلَى الصَّدَاقَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر کسی غلام نے آقا کی اجازت کے بغیر شادی کی اور عورت کو مہر بھی دے دیا تو اگر دخول کرچکا ہے تو عورت کو پورا مہر ملے گا اور اگر دخول نہ کیا ہو تو مہر کی رقم آقا کو حاصل ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17705]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17705، ترقيم محمد عوامة 17131)