☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
قرآن مجید کی آیت {وَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیمَا عَرَّضْتُمْ بِہِ مِنْ خِطْبَۃِ النِّسَائِ} (ترجمہ)’’اور تم پرکوئی حرج نہیںکہ تم عورتوں کو نکاح کا پیغام دو‘‘ کی تفسیر
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← قرآن مجید کی آیت {وَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیمَا عَرَّضْتُمْ بِہِ مِنْ خِطْبَۃِ النِّسَائِ} (ترجمہ)’’اور تم پرکوئی حرج نہیںکہ تم عورتوں کو نکاح کا پیغام دو‘‘ کی تفسیر
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 19
حدیث نمبر: 17104 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: يَقُولُ: " إنِّي فِيكِ رَاغِبٌ وَإِنِّي أُرِيدُ امْرَأَةً أَمْرُهَا كَذَا وَكَذَا وَيُعَرِّضُ لَهَا بِالْقَوْلِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نکاح کا پیغام دینے کے لئے آدمی عورت کو کہہ سکتا ہے کہ میں تجھ میں رغبت رکھتا ہوں اور میں ایک ایسی عورت چاہتا ہوں جس میں ایسی ایسی خوبیاں ہوں، وہ قول کے ذریعے اس سے اظہار کرسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17678]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17678، ترقيم محمد عوامة 17104)
حدیث نمبر: 17105 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، فِي قَوْلِهِ: وَلا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيمَا عَرَّضْتُمْ بِهِ مِنْ خِطْبَةِ النِّسَاءِ سورة البقرة آية 235 قَالَ: يَقُولُ:" إنَّكِ لَجَمِيلَةٌ وَإِنَّكِ لَنَافِعَةٌ وَإنَّكِ إلَى خَيْرٍ" , وَيُكْرَهُ أَنْ يَقُولَ:" لَا تَفُوتِينِي بِنَفْسِكِ وَإِنِّي عَلَيْكِ لَحَرِيصٌ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد قرآن مجید کی آیت { وَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیمَا عَرَّضْتُمْ بِہِ مِنْ خِطْبَۃِ النِّسَائِ }: ”اور تم پر کوئی حرج نہیں کہ تم عورتوں کو نکاح کا پیغام دو“ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ وہ کہ سکتا ہے کہ تو خوبصورت ہے، تو خرچ کرنے والی ہے، تو خیر کے راستے پر ہے۔ اور یہ کہنا مکروہ ہے کہ مجھے اپنے سے محروم نہ کرنا میں تیرے بغیر نہیں رہ سکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17679]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17679، ترقيم محمد عوامة 17105)
حدیث نمبر: 17106 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ كَانَ" لَا يَرَى بَأْسًا بِذَلِكَ كُلِّهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم پیام نکاح کے لئے کسی بھی قسم کے الفاظ کے استعمال کو مکروہ نہیں سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17680]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17680، ترقيم محمد عوامة 17106)
حدیث نمبر: 17107 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ عَمْرٍو، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: كَانَ يُكْرَهُ أَنْ يَقُولَ:" إذَا انْقَضَتْ عِدَّتُهَا تَزَوَّجُكِ وَيَقُولُ مَا شَاءَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اس بات کو مکروہ سمجھتے تھے کہ عورت کی عدت گزرنے کے بعد آدمی کہے کہ میں نے تجھ سے شادی کی۔ اس کے علاوہ جو مرضی کہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17681]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17681، ترقيم محمد عوامة 17107)
حدیث نمبر: 17108 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: يَقُولُ: " إنِّي بِكِ لَمُعْجَبٌ، وَإِنِّي فِيكِ لَرَاغِبٌ فَلَا تَفُوتِينِي بِنَفْسِكِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ وہ کہہ سکتا ہے کہ مجھے تو پسند ہے، مجھے تجھ میں رغبت ہے اور مجھے خود سے محروم نہ کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17682]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17682، ترقيم محمد عوامة 17108)
حدیث نمبر: 17109 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: يَقُولُ: " إنَّكِ لَجَمِيلَةٌ وَإِنَّكِ لَنَافِعَةٌ وَإِنَّكِ لَإِلَى خَيْرٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ وہ کہ سکتا ہے کہ تو خوبصورت ہے، تو خرچ کرنے والی ہے، تو خیر کے راستے پر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17683]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17683، ترقيم محمد عوامة 17109)
حدیث نمبر: 17110 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، فِي الْمَرْأَةِ يُتَوَفَّى عنهَا زَوْجُهَا، فَيُرِيدُ الرَّجُلُ خِطْبَتَهَا وَكَلَامَهَا، قَالَ: يَقُولُ:" إنِّي بِكِ لَمُعْجَبٌ وَإِنِّي فِيكِ لَرَاغِبٌ وَإِنِّي عَلَيْكِ لَحَرِيصٌ وَأَشْبَاهَ ذَلِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ اگر ایک عورت کے خاوند کا انتقال ہوجائے اور کوئی آدمی اسے نکاح کا پیام بھیجنا چاہے تو یہ کہہ سکتا ہے کہ مجھے تو پسند ہے، مجھے تجھ میں رغبت ہے، میں تجھے چاہتا ہوں۔ اور ان جیسے اور الفاظ بھی کہہ سکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17684]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17684، ترقيم محمد عوامة 17110)
حدیث نمبر: 17111 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ عُبَيْدَةَ، فِي قَوْلِهِ: وَلا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيمَا عَرَّضْتُمْ بِهِ مِنْ خِطْبَةِ النِّسَاءِ سورة البقرة آية 235 قَالَ:" يَذْكُرُهَا إلَى وَلِيِّهَا وَلَا يُشْعِرَنَّهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبیدہ قرآن مجید کی آیت { وَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیمَا عَرَّضْتُمْ بِہِ مِنْ خِطْبَۃِ النِّسَائِ }: ”اور تم پر کوئی حرج نہیں کہ تم عورتوں کو نکاح کا پیغام دو“ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ عورت کے ولی سے اس کا تذکرہ کرے گا عورت سے بات نہیں کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17685]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17685، ترقيم محمد عوامة 17111)
حدیث نمبر: 17112 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ إدْرِيسَ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، أَبِي سَلَمَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِفَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ: " انْتَقِلِي إلَى أُمِّ شَرِيكٍ وَلَا تَفُوتِينَا بِنَفْسِكِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سلمہ فرماتے ہیں کہ حضور 5 نے فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا سے فرمایا تھا کہ آپ ام شریک کے یہاں منتقل ہوجائیں اور ہمیں اپنی ذات سے محروم نہ رکھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17686]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17686، ترقيم محمد عوامة 17112)
حدیث نمبر: 17113 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ، عَنْ سَلَمَةَ، عَنْ مُسْلِمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ: إِلا أَنْ تَقُولُوا قَوْلا مَعْرُوفًا سورة البقرة آية 235 قَالَ: يَقُولُ:" إنِّي فِيكِ لَرَاغِبٌ وَإِنِّي لَأَرْجُو أَنْ يَجْمَعَ اللَّهُ بَيْنَكِ وَبَيْنِي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر قرآن مجید کی آیت {إلاَّ أَنْ تَقُولُوا قَوْلاً مَعْرُوفًا } کے بارے میں فرماتے ہیں کہ وہ یہ کہے کہ مجھے تجھ میں رغبت ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ تجھے اور مجھے جمع فرمادیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17687]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17687، ترقيم محمد عوامة 17113)
حدیث نمبر: 17114 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: يَقُولُ: " إنَّكِ لَجَمِيلَةٌ وَإِنَّكِ لَنَافِعَةٌ وَإِنْ قَضَى اللَّهُ أَمْرًا كَانَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ وہ یہ کہہ سکتا ہے کہ آپ خوبصورت ہیں، آپ خرچ کرنے والی ہیں۔ اگر اللہ کا فیصلہ ہوا تو بندھن ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17688]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17688، ترقيم محمد عوامة 17114)
حدیث نمبر: 17115 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، قَالَ: " لَا بَأْسَ بِالْهَدِيَّةِ فِي تَعْرِيضِ النِّكَاحِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ پیام نکاح بھیجتے ہوئے کوئی ہدیہ دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17689]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17689، ترقيم محمد عوامة 17115)
حدیث نمبر: 17116 مصنف ابن ابی شیبہ
مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، أَبِي سَلَمَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَفَاطِمَةَ: " لَا تَفُوتِينَا بِنَفْسِكِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سلمہ فرماتے ہیں کہ حضور 5 نے فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا سے فرمایا تھا کہ ہمیں اپنی ذات سے محروم نہ رکھنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17690]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17690، ترقيم محمد عوامة 17116)
حدیث نمبر: 17117 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : وَلا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيمَا عَرَّضْتُمْ بِهِ مِنْ خِطْبَةِ النِّسَاءِ سورة البقرة آية 235 , قَالَ: يُعَرِّضُ الرَّجُلُ فَيَقُولُ:" إنِّي أُرِيدُ أَنْ أَتَزَوَّجَ" , وَلَا يَنْصِبُ لَهَا فِي الْخِطْبَةِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما قرآن مجید کی آیت { وَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیمَا عَرَّضْتُمْ بِہِ مِنْ خِطْبَۃِ النِّسَائِ }: ”اور تم پر کوئی حرج نہیں کہ تم عورتوں کو نکاح کا پیغام دو“ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ آدمی نکاح کا پیغام دیتے ہوئے یوں کہے گا کہ میں شادی کرنا چاہتا ہوں اور پیام نکاح میں اسی عورت کو مقرر نہیں کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17691]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17691، ترقيم محمد عوامة 17117)
حدیث نمبر: 17118 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ رُزَيْقٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فِي قَوْلِهِ: وَلا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيمَا عَرَّضْتُمْ بِهِ مِنْ خِطْبَةِ النِّسَاءِ سورة البقرة آية 235 , قَالَ: يَقُولُ:" إنِّي فِيكِ لَرَاغِبٌ وَلَوَدِدْتُ أَنِّي تَزَوَّجْتُكِ، حَتَّى يُعْلِمَهَا أَنَّهُ يُرِيدُ تَزْوِيجَهَا مِنْ غَيْرِ أَنْ يُوجِبَ عُقْدَةً أَوْ يُعَاهِدَهَا عَلَى عَهْدٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما قرآن مجید کی آیت { وَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیمَا عَرَّضْتُمْ بِہِ مِنْ خِطْبَۃِ النِّسَائِ }: ”اور تم پر کوئی حرج نہیں کہ تم عورتوں کو نکاح کا پیغام دو“ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ وہ کہے گا کہ مجھے تم میں رغبت ہے اور میں چاہتا ہوں کہ تم سے شادی کروں۔ پس کوئی معاہدہ یا وعدہ کئے بغیر اسے بتادے کہ وہ اس سے شادی کرنا چاہتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17692]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17692، ترقيم محمد عوامة 17118)
حدیث نمبر: 17119 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ: وَلا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيمَا عَرَّضْتُمْ بِهِ مِنْ خِطْبَةِ النِّسَاءِ سورة البقرة آية 235 قَالَ:" يَقُولُ فِي الْعِدَّةِ: إنِّي عَلَيْكِ لَحَرِيصٌ وَإِنِّي فِيكِ لَرَاغِبٌ وَنَحْوَ هَذَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم قرآن مجید کی آیت { وَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیمَا عَرَّضْتُمْ بِہِ مِنْ خِطْبَۃِ النِّسَائِ }: ”اور تم پر کوئی حرج نہیں کہ تم عورتوں کو نکاح کا پیغام دو“ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ عدت میں عورت سے کہے گا کہ میں تجھے پسند کرتا ہوں اور تجھ میں رغبت رکھتاہوں اور اس جیسے الفاظ کہہ سکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17693]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17693، ترقيم محمد عوامة 17119)
حدیث نمبر: 17120 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ: وَلا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيمَا عَرَّضْتُمْ بِهِ مِنْ خِطْبَةِ النِّسَاءِ سورة البقرة آية 235 قَالَ: يَقُولُ:" إنَّكِ لَجَمِيلَةٌ وَإِنَّكِ لَنَافِقةٌ وَإِنْ قَضَى اللَّهُ شَيْئًا كَانَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر قرآن مجید کی آیت { وَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیمَا عَرَّضْتُمْ بِہِ مِنْ خِطْبَۃِ النِّسَائِ }: ”اور تم پر کوئی حرج نہیں کہ تم عورتوں کو نکاح کا پیغام دو“ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ وہ کہے گا تو خوبصورت ہے، خرچ کرنے والی ہے اور اگر اللہ کا فیصلہ ہوا تو یہ بندھن ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17694]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17694، ترقيم محمد عوامة 17120)
حدیث نمبر: 17121 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا شَبَابَةُ، عَنْ وَرْقَاءَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ: فِيمَا عَرَّضْتُمْ بِهِ مِنْ خِطْبَةِ النِّسَاءِ سورة البقرة آية 235، قَالَ:" قَوْلُ الرَّجُلِ لِلْمَرْأَةِ: إنَّكِ لَجَمِيلَةٌ وَإِنَّكِ لَنَافِقَةٌ وَإِنَّكِ لَإِلَى خَيْرٍ , وَلْيَكُنْ ذِكْرُ خِطْبَتِهَا فِي نَفْسِهِ , لَا يُبْدِيهِ لَهَا , هَذَا كُلُّهُ حِلٌّ مَعْرُوفٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد قرآن مجید کی آیت { وَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیمَا عَرَّضْتُمْ بِہِ مِنْ خِطْبَۃِ النِّسَائِ }: ”اور تم پر کوئی حرج نہیں کہ تم عورتوں کو نکاح کا پیغام دو“ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ آدمی عورت سے کہے گا کہ تو خوبصورت ہے، تو خرچ کرنے والی ہے اور خیر کے راستے پر ہے۔ البتہ بہتر ہے کہ پیام نکاح کا تذکرہ اس کے دل میں ہو۔ اسے عورت کے سامنے ظاہر نہ کرے اور یہ سب حلال اور نیکی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17695]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17695، ترقيم محمد عوامة 17121)
حدیث نمبر: 17122 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي الضُّحَى، فِي قَوْلِهِ: إِلا أَنْ تَقُولُوا قَوْلا مَعْرُوفًا سورة البقرة آية 235 قَالَ:" يَقُولُ: إنِّي لَأَشْتَهِيكِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ضحی قرآن مجید کی آیت {إلاَّ أَنْ تَقُولُوا قَوْلاً مَعْرُوفًا } کے بارے میں فرماتے ہیں کہ وہ عورت سے کہے گا کہ میں تیری چاہت رکھتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17696]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17696، ترقيم محمد عوامة 17122)