☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
آدمی حیض کی حالت میں بیوی کے ساتھ کیا کر سکتا ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← آدمی حیض کی حالت میں بیوی کے ساتھ کیا کر سکتا ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 23
صفحہ 2 از 2
حدیث نمبر: 17101 مصنف ابن ابی شیبہ
شَبَابَةُ ، لَيْثِ بْنِ سَعْدٍ ، ابْنِ شِهَابٍ ، حَبِيبٍ ، نَدْبَةَ ، مَيْمُونَةَ
حَدَّثَنَا شَبَابَةُ ، عَنْ لَيْثِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ حَبِيبٍ مَوْلَى عُرْوَةَ، عَنْ نَدْبَةَ مَوْلَاةِ مَيْمُونَةَ، عَنْ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ يُبَاشِرُ الْمَرْأَةَ مِنْ نِسَائِهِ وَهِيَ حَائِضٌ، إذَا كَانَ عَلَيْهَا إزَارٌ يَبْلُغُ أَنْصَافَ الْفَخِذَيْنِ أَوِ الرُّكْبَتَيْنِ مُحْتَجِزَةً بِهِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ام المومنین حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حالت حیض میں اپنی ازواج سے تعلق فرماتے تھے جس کی صورت یہ ہوتی تھی کہ زوجہ پر آدھی رانوں یا گھٹنوں تک ازار ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17675]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17675، ترقيم محمد عوامة 17101)
حدیث نمبر: 17102 مصنف ابن ابی شیبہ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ حالت حیض میں عورت کے پیٹ یارانوں کے درمیان دل لگی کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17676]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17676، ترقيم محمد عوامة 17102)
حدیث نمبر: 17103 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو الْأَحْوَصِ ، طَارِقٍ ، عَاصِمِ بْنِ عَمْرٍو الْبَجَلِيِّ ، عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ طَارِقٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عَمْرٍو الْبَجَلِيِّ ، قَالَ: خَرَجَ نَاسٌ مِنْ أَهْلِ الْعِرَاقِ، فَلَمَّا قَدِمُوا عَلَى عُمَرَ ، قَالَ لَهُمْ: مَمَّنْ أَنْتُمْ؟ قَالُوا: مِنْ أَهْلِ الْعِرَاقِ , قَالَ: فَبِإِذْنٍ جِئْتُمْ؟ قَالُوا: نَعَمْ , فَسَأَلُوا عَمَّا يَحِلُّ لِلرَّجُلِ مِنَ امْرَأَتِهِ وَهِيَ حَائِضٌ , فَقَالَ: سَأَلْتُمُونِي عَنْ خِصَالٍ مَا سَأَلَنِي أَحَدٌ بَعْدَ أَنْ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" أَمَّا مَا لِلرَّجُلِ مِنَ امْرَأَتِهِ وَهِيَ حَائِضٌ فَلَهُ مَا فَوْقَ الْإِزَارِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عاصم بن عمرو بجلی فرماتے ہیں کہ کچھ اہل عراق حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے ملاقات کے لئے حاضر ہوئے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا تم کون ہو؟ انہوں نے عرض کیا کہ ہم عراقی ہیں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ کیا تم اجازت سے آئے ہو؟ انہوں نے فرمایا جی ہاں۔ پھر ان لوگوں نے سوال کیا کہ حیض کی حالت میں عورت سے کچھ کیا جاسکتا ہے؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ تم نے مجھ سے وہ سوال کیا ہے جو مجھ سے اس وقت کے بعد سے کسی نے نہیں کیا جب سے میں نے یہ بات حضور 5 سے معلوم کی ہے۔ پھر حضرت عمر نے فرمایا کہ حیض کی حالت میں آدمی عورت کے ازار کے اوپر سے فائدہ حاصل کرسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17677]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17677، ترقيم محمد عوامة 17103)