☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ایک آدمی کسی عورت سے زنا کرنے کے بعد اس سے شادی کرسکتا ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← ایک آدمی کسی عورت سے زنا کرنے کے بعد اس سے شادی کرسکتا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 19
حدیث نمبر: 17045 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنّ " سِبَاعَ بْنَ ثَابِتٍ، تَزَوَّجَ ابْنَةَ رَبَاحِ بْنِ وَهْبٍ، وَلَهُ ابْنٌ مِنْ غَيْرِهَا، وَلَهَا ابْنَةٌ مِنْ غَيْرِهِ، فَفَجَرَ الْغُلَامُ بِالْجَارِيَةِ فَظَهَرَ بِالْجَارِيَةِ حَمْلٌ، فَرُفِعَا إلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَاعْتَرَفَا فَجَلَدَهُمَا وَحَرَّضَ أَنْ يُجْمَعَ بَيْنَهُمَا فَأَبَى الْغُلَامُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو یزید کہتے ہیں کہ سباع بن ثابت نے رباح بن وہب کی بیٹی سے شادی کی۔ سباع کا کسی اور عورت سے ایک بیٹا تھا اور بنت رباح کی کسی اور خاوند سے ایک بیٹی تھی۔ اس لڑکے نے لڑکی سے زنا کیا اور لڑکی کو حمل ٹھہر گیا۔ یہ معاملہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس لایا گیا تو ان دونوں نے گناہ کا اعتراف کیا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں کوڑے لگوائے اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ ان دونوں کا نکاح کردیا جائے لیکن اس لڑکے نے انکار کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17619]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17619، ترقيم محمد عوامة 17045)
حدیث نمبر: 17046 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ، عَنْ أَبِي هَاشِمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فِي " رَجُلٍ وَامْرَأَةٍ أَصَابَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا مِنَ الْآخَرِ حَدًّا ثُمَّ أَرَادَ أَنْ يَتَزَوَّجَهَا , قَالَ: لَا بَأْسَ , أَوَّلُهُ سِفَاحٌ وَآخِرُهُ نِكَاحٌ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی مرد وعورت باہم مبتلائے برائی ہوں اور ان پر حد بھی جاری ہو اور وہ شخص اس عورت سے نکاح کرنا چاہے تو کیسا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں، اس معاملے کی ابتداء برائی سے ہوئی اور انتہاء نکاح پر ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17620]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17620، ترقيم محمد عوامة 17046)
حدیث نمبر: 17047 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْمَاعِيلَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ:" أَوَّلُهُ سِفَاحٌ وَآخِرُهُ نِكَاحٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اس معاملے کی ابتداء برائی سے ہوئی اور انتہاء نکاح پر ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17621]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17621، ترقيم محمد عوامة 17047)
حدیث نمبر: 17048 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِي جَنَابٍ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الْأَخْنَسِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَرَأْتُ مِنَ اللَّيْلِ: حم عسق فَمَرَرْتُ بِهَذِهِ الْآيَةِ: وَهُوَ الَّذِي يَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهِ وَيَعْفُو عَنِ السَّيِّئَاتِ وَيَعْلَمُ مَا تَفْعَلُونَ سورة الشورى آية 25 فَغَدَوْتُ إلَى عَبْدِ اللَّهِ أَسْأَلُهُ عنهَا، فَأَتَاهُ رَجُلٌ، فَسَأَلَهُ عَنْ" الرَّجُلِ يَفْجُرُ بِالْمَرْأَةِ ثُمَّ يَتَزَوَّجُهَا، فَقَرَأَ عَبْدُ اللَّهِ: وَهُوَ الَّذِي يَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهِ وَيَعْفُو عَنِ السَّيِّئَاتِ سورة الشورى آية 25"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اخنس فرماتے ہیں کہ ایک رات میں { حم عسق } سورت پڑھ رہا تھا، جب میں اس آیت پر پہنچا: وہ اللہ اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور ان کی لغزشات کو معاف کرتا ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو وہ جانتا ہے۔ اس آیت نے میرے دل پر بہت اثر کیا، میں صبح اس بارے میں سوال کرنے کے لئے حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر ہوا۔ اتنے میں ان کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے کہا کہ اگر کوئی شخص کسی عورت سے زنا کرے پھر اس سے شادی کرلے تو یہ کیسا ہے؟ اس پر حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے یہ آیت پڑھی:: ”وہ اللہ اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور ان کی لغزشات کو معاف کرتا ہے“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17622]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17622، ترقيم محمد عوامة 17048)
حدیث نمبر: 17049 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ عُرْوَةَ، بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قُشَيْرٍ، عَنْ أَبِي الْأَشْعَثِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " أَوَّلُهُ سِفَاحٌ وَآخِرُهُ نِكَاحٌ وَأَوَّلُهُ حَرَامٌ وَآخِرُهُ حَلَالٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اس معاملے کی ابتداء برائی اور انتہاء نکاح ہے یا یہ فرمایا کہ اس کی ابتداء حرام اور انتہاء حلال ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17623]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17623، ترقيم محمد عوامة 17049)
حدیث نمبر: 17050 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، أَنّ " رَجُلًا فَجَرَ بِامْرَأَةٍ وَهُمَا بِكْرَانِ، فَجَلَدَهُمَا أَبُو بَكْرٍ وَنَفَاهُمَا، ثُمَّ زَوَّجَهَا إيَّاهُ بَعْدَ الْحَوْلِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ دو غیر شادی شدہ مرد وعورت نے زنا کیا تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے انہیں کوڑے لگوائے اور ایک سال کے لئے جلا وطن کردیا پھر ایک سال بعد ان دونوں کا نکاح کرادیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17624]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17624، ترقيم محمد عوامة 17050)
حدیث نمبر: 17051 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ:" لَا بَأْسَ أَنْ يَتَزَوَّجَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب اس نکاح میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17625]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17625، ترقيم محمد عوامة 17051)
حدیث نمبر: 17052 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، قَالَ: سَأَلَهُ رَجُلٌ عَنْ " رَجُلٍ فَجَرَ بِامْرَأَةٍ , أَيَتَزَوَّجُهَا؟ قَالَ: نَعَمْ , وَتَلَا هَذِهِ الْآيَةَ: وَهُوَ الَّذِي يَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهِ سورة الشورى آية 25
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت علقمہ سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص کسی عورت سے زنا کرے اور پھر اس سے شادی کرلے تو ایسا کرنا جائز ہے؟ انہوں نے فرمایا ہاں، پھر قرآن مجید کی یہ آیت پڑھی:: ”وہ اللہ اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور ان کی لغزشات کو معاف کرتا ہے“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17626]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17626، ترقيم محمد عوامة 17052)
حدیث نمبر: 17053 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ شَيْبَةَ، أَبِي نَعَامَةَ، قَالَ: سُئِلَ سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ، وَأَنَا أَسْمَعُ، عَنْ " رَجُلٍ فَجَرَ بِامْرَأَةٍ , أَيَتَزَوَّجُهَا؟ قَالَ: هُوَ أَحَقُّ بِهَا , أَوَّلُهُ سِفَاحٌ وَآخِرُهُ نِكَاحٌ، أَحَلَّهَا لَهُ مَالُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شیبہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت سعید بن جبیر سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص کسی عورت سے زنا کرے اور پھر اس سے شادی کرلے تو ایسا کرنا جائز ہے؟ انہوں نے فرمایا اس معاملے کی ابتداء برائی اور انتہاء نکاح ہے اور مال نے اس عورت کو مرد کے لئے حلال کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17627]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17627، ترقيم محمد عوامة 17053)
حدیث نمبر: 17054 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ: سُئِلَ عَنِ " الرَّجُلِ يَفْجُرُ بِالْمَرْأَةِ ثُمَّ يَتَزَوَّجُهَا , قَالَ: هُوَ أَحَقُّ بِهَا , هُوَ أَفْسَدَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت جابر بن زید سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص کسی عورت سے زنا کرے اور پھر اس سے شادی کرلے تو ایسا کرنا جائز ہے؟ انہوں نے فرمایا وہ اس عورت کا زیادہ حق دار ہے کیونکہ اسی نے اسے خراب کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17628]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17628، ترقيم محمد عوامة 17054)
حدیث نمبر: 17055 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْوَلِيدِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: " لَا بَأْسَ , هُوَ بِمَنْزِلَةِ رَجُلٍ سَرَقَ نَخْلَةً ثُمَّ اشْتَرَاهَا".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ اس نکاح کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔ اس شخص کی مثال ایسے ہے جیسے کوئی شخص کھجور چوری کرے پھر اسے خرید لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17629]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17629، ترقيم محمد عوامة 17055)
حدیث نمبر: 17056 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ حَسَّانَ، قَالَ: سَمِعْتُ حَنْظَلَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ سَالِمًا عنهُ، فَقَالَ:" لَا بَأْسَ بِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سالم فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17630]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17630، ترقيم محمد عوامة 17056)
حدیث نمبر: 17057 مصنف ابن ابی شیبہ
جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: " إذَا تَابَا وَأَصْلَحَا فَلَا بَأْسَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب دونوں توبہ کرلیں اور اپنی اصلاح کرلیں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17631]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17631، ترقيم محمد عوامة 17057)
حدیث نمبر: 17058 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَوَّامٍ، عَنْ دَاوُدَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي مَنْصُورٍ، أَوِ ابْنِ مَنْصُورٍ، عَنْ صِلَةَ بْنِ أَشْيَمَ، قَالَ: " لَا بَأْسَ إنْ كَانَا تَائِبَيْنِ، فَاللَّهُ أَوْلَى بِتَوْبَتِهِمَا , وَإِنْ كَانَا زَانِيَيْنِ فَالْخَبِيثُ عَلَى الْخَبِيثِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت صلہ بن اشیم فرماتے ہیں کہ ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں، اگر وہ دونوں توبہ کرلیں تو اللہ ان کی توبہ کو قبول کرنے والا ہے، اگر وہ بدکار ہیں تو بدکار ہی بدکار کے لائق ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17632]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17632، ترقيم محمد عوامة 17058)
حدیث نمبر: 17059 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا الثَّقَفِيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، قَالَ: بَلَغَنِي أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ سُئِلَ عَنْ: " امْرَأَةٍ أَصَابَتْ خَطِيئَةً ثُمَّ رُئِيَ مِنْهَا خَيْرًا , أَيَنْكِحُهَا الرَّجُلُ؟ فَقَالَ لَهُ عُمَرُ:، كَمَا بَلَغَنِي،:" أَتَظُنُّ أَنِّي أَنْهَاكَ؟"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عمر بن عبد العزیز سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک عورت کسی مرد سے مبتلاء گناہ ہو، پھر بعد میں اس عورت کے اعمال و افعال سے خیرکا صدور ہونے لگے تو کیا وہ اس مرد سے شادی کرسکتی ہے؟ حضرت عمر بن عبد العزیز نے فرمایا کہ کیا تم یہ گمان کرتے ہو کہ میں اس سے منع کروں گا؟! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17633]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17633، ترقيم محمد عوامة 17059)
حدیث نمبر: 17060 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ، قَالَ: سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ ، عَنْ " رَجُلٍ زَنَا بِامْرَأَةٍ فَأَرَادَ أَنْ يَتَزَوَّجَهَا؟ قَالَ: الْآنَ أَصَابَ الْحَلَالَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبید اللہ بن ابی یزید فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص کسی عورت سے زنا کرے اور پھر اس سے شادی کرلے تو ایسا کرنا جائز ہے؟ انہوں نے فرمایا اب تو اسے حلال کا راستہ ملا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17634]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17634، ترقيم محمد عوامة 17060)
حدیث نمبر: 17061 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، وَعَطَاءٍ , قَالَا: " إذَا فَجَرَ الرَّجُلُ بِالْمَرْأَةِ فَإِنَّهَا تَحِلُّ لَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص کسی عورت سے زنا کرے تو اس عورت سے نکاح کرنا حلال ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17635]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17635، ترقيم محمد عوامة 17061)
حدیث نمبر: 17062 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشِيرٍ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، وَجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جُبَيْرٍ، في " الرَّجُلِ يَفْجُرُ بِالْمَرْأَةِ ثُمَّ يَتَزَوَّجُهَا قَالُوا: لَا بَأْسَ بِذَلِكَ إذَا تَابَا وَأَصْلَحَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب، حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ اور حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص کسی عورت سے زناکرے اور پھر اس سے شادی کرلے تو اس اگر وہ دونوں توبہ کرکے زندگی بدل لیں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17636]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17636، ترقيم محمد عوامة 17062)
حدیث نمبر: 17063 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشِيرٍ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فِي " الرَّجُلِ يَفْجُرُ بِالْمَرْأَةِ ثُمَّ يَتَزَوَّجُهَا , قَالَ: أَوَّلُهُ سِفَاحٌ وَآخِرُهُ نِكَاحٌ , أَوَّلُهُ حَرَامٌ وَآخِرُهُ حَلَالٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص کسی عورت سے زنا کرے اور پھر اس سے شادی کرلے تو ایسا کرنا جائز ہے؟ انہوں نے فرمایا اس کی ابتدا برائی اور انجام نکاح سے ہوا، اس کا اول حرام اور انتہا حلال ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17637]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17637، ترقيم محمد عوامة 17063)