☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر ایک آدمی کسی عورت کوطلاق دے تو کیا اس کی عدت میں اس کی بہن سے شادی کرسکتا ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← اگر ایک آدمی کسی عورت کوطلاق دے تو کیا اس کی عدت میں اس کی بہن سے شادی کرسکتا ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 17018 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ عَلِيٍّ ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ " رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ فَلَمْ تَنْقَضِ عِدَّتُهَا حَتَّى تَزَوَّجَ أُخْتَهَا , فَفَرَّقَ عَلِيٌّ بَيْنَهُمَا، وَجَعَلَ لَهَا الصَّدَاقَ بِمَا اسْتَحَلَّ مِنْ فَرْجِهَا وَقَالَ: تُكَمِّلُ الْأُخَرَى عِدَّتَهَا، وَهُوَخَاطِبٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا کہ ایک آدمی نے کسی عورت کو طلاق دی اور اس کی عدت میں اس کی بہن سے شادی کرلی، اس کا کیا حکم ہے؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے دونوں کے درمیان جدائی کرادی اور مہر مرد کے ذمہ لازم رکھا۔ اور فرمایا کہ جب پہلی بیوی عدت پوری کرلے تو یہ نکاح کا پیغام بھیجے اگر اس نے دخول کیا ہے تو پورا مہر واجب ہوگا اور عورت پر پوری عدت ہوگی اور وہ دونوں عدت گزاریں گی اور ہر ایک کی عدت تین حیض ہوگی اگر انہیں حیض نہ آتا ہو تو تین مہینے تک عدت گزاریں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17590]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17590، ترقيم محمد عوامة 17018)
حدیث نمبر: 17019 مصنف ابن ابی شیبہ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن شعیب فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دی پھر اس کی بہن سے شادی کی۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے مروان سے فرمایا کہ ان دونوں کے درمیان جدائی کرادو یہاں تک کہ طلاق یافتہ عورت کی عدت گزر جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17591]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17591، ترقيم محمد عوامة 17019)
حدیث نمبر: 17020 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إذَا نَكَحَ الرَّجُلُ الْمَرْأَةَ ثُمَّ طَلَّقَهَا ثُمَّ تَزَوَّجَ أُخْتَهَا فِي عِدَّتِهَا , قَالَ: نِكَاحُهَا حَرَامٌ وَيُفَرَّقُ بَيْنَهُمَا وَلَا صَدَاقَ لَهَا وَلَا عِدَّةَ عَلَيْهَا، وَإِنْ كَانَ دَخَلَ بِهَا ؛فَلَهَا الصَّدَاقُ كَامِلًا، وَعَلَيْهَا الْعِدَّةُ، وَيَعْتَدَانِ مِنْهُ جَمِيعًا ؛كُلُّ وَاحِدٍ ثَلاثَةُ قُرُوءٍ فَإِنْ كَانَتَا لَا تَحِيضَانِ ؛ فَثَلاثَةُ أَشْهُرٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب کوئی آدمی کسی عورت سے شادی کرے پھر اسے طلاق دے دے۔ پھر اس کی عدت میں اس کی بہن سے شادی کرلے تو اس کا نکاح حرام ہے۔ ان دونوں کے درمیان جدائی کرائی جائے گی۔ عورت کے لئے نہ مہر واجب ہوگا اور نہ ہی عدت واجب ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17592]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17592، ترقيم محمد عوامة 17020)
حدیث نمبر: 17021 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ زَكَرِيَّا، قَالَ: سُئِلَ عَامِرٌ، عَنْ " رَجُلٍ نَكَحَ امْرَأَتَهُ ثُمَّ طَلَّقَهَا ثُمَّ تَزَوَّجَ أُخْتَهَا فِي عِدَّتِهَا , قَالَ: يُفَرَّقُ بَيْنَهُمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زکریا فرماتے ہیں کہ حضرت عامر سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص کسی عورت سے نکاح کرے پھر اس کو طلاق دے دے پھر اس عورت کی عدت میں اس کی بہن سے شادی کرلے تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ دونوں کے درمیان جدائی کرائی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17593]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17593، ترقيم محمد عوامة 17021)
حدیث نمبر: 17022 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: كَانَ " يَكْرَهُ إذَا كَانَ لَهُ امْرَأَةٌ فَطَلَّقَهَا ثَلَاثًا، كَرِهَ أَنْ يَتَزَوَّجَ أُخْتَهَا حَتَّى تَنْقَضِيَ عِدَّةُ الَّتِي طَلَّقَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ ایک آدمی کسی عورت کو تین طلاق دے دے اور اس کی عدت میں اسی کی بہن سے شادی کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17594]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17594، ترقيم محمد عوامة 17022)
حدیث نمبر: 17023 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " لَا يَتَزَوَّجُ الْمَرْأَةَ فِي عِدَّةِ أُخْتِهَا مِنْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ کسی عورت کو طلاق دے کر اس کی عدت میں اس کی بہن سے شادی نہیں کی کرسکتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17595]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17595، ترقيم محمد عوامة 17023)