☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات فرماتے ہیں کہ شوہرکے گم ہوجانے کی صورت میںوہ عدت گزارکر نکاح کرسکتی ہے انتظار نہیںکرے گی
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← جو حضرات فرماتے ہیں کہ شوہرکے گم ہوجانے کی صورت میںوہ عدت گزارکر نکاح کرسکتی ہے انتظار نہیںکرے گی
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 16982 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، وَعُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، وَعُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ ، قَالَا فِي امْرَأَةِ الْمَفْقُودِ:" تَرَبَّصُ أَرْبَعَ سِنِينَ، وَتَعْتَدُّ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن خطاب اور حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ ما فرماتے ہیں کہ عورت شوہر کے گم ہوجانے کی صورت میں چار سال انتظار کرے گی اور چار مہینے دس دن عدت گزارے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17550]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17550، ترقيم محمد عوامة 16982)
حدیث نمبر: 16983 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُجَاهِدٌ، فِي غَرْقَةِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، أَنَّهُ قَالَ فِي امْرَأَةِ الْمَفْقُودِ:" تَرَبَّصُ أَرْبَعَ سِنِينَ، ثُمَّ يُدْعَى وَلِيُّهُ فَيُطَلِّقُهَا، فَتَعْتَدُّ بَعْدَ ذَلِكَ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ عورت کا شوہر گم ہوجانے کی صورت میں فرماتے ہیں کہ عورت چار سال انتظار کرے گی پھر آدمی کے ولی کو بلایا جائے گا اور وہ عورت کو طلاق دے گا پھر وہ چار مہینے دس دن عدت گزارے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17551]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17551، ترقيم محمد عوامة 16983)
حدیث نمبر: 16984 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنْ دَاوُدَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، فِي " الْفَقِيدِ بَيْنَ الصَّفَّيْنِ، قَالَ: تَعْتَدُّ امْرَأَتُهُ سَنَةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب گم ہوجانے والے کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اس کی بیوی ایک سال عدت گزارے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17552]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17552، ترقيم محمد عوامة 16984)
حدیث نمبر: 16985 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ يَحْيَى بْنِ جَعْدَةَ، أَنَّ رَجُلًا انْتَسَفَتْهُ الْجِنُّ عَلَى عَهْدِ عُمَرَ، فَأَتَتِ امْرَأَتُهُ عُمَرَ، فَأَمَرَهَا" أَنْ تَرَبَّصَ أَرْبَعَ سِنِينَ ثُمَّ أَمَرَ وَلِيَّهُ بَعْدَ أَرْبَعِ سِنِينَ أَنْ يُطَلِّقَهَا، ثُمَّ أَمَرَهَا أَنْ تَعْتَدَّ، فَإِذَا انْقَضَتْ عِدَّتُهَا تَزَوَّجَتْ، فَإِنْ جَاءَ زَوْجُهَا خُيِّرَ بَيْنَ امْرَأَتِهِ وَالصَّدَاقِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن جعدہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں ایک شخص کو جن اٹھا کرلے گئے۔ اس کی بیوی حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئی اور ساری صورت حال بتائی تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اسے حکم دیا کہ چار سال انتظار کرے۔ چار سال بعد خاوند کے ولی کو حکم دیا کہ وہ عورت کو طلاق دے دے۔ پھر عورت کو عدت گزارنے کا حکم دیا۔ جب عدت پوری ہوجائے تو وہ شادی کرسکتی ہے اور اگر اس کا خاوندواپس آجائے تو مرد کو بیوی اور مہر میں سے ایک چیز کا اختیار دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17553]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17553، ترقيم محمد عوامة 16985)
حدیث نمبر: 16986 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ دَاوُدَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، فِي " الْفَقِيدِ بَيْنَ الصَّفَّيْنِ: تَرَبَّصُ امْرَأَتُهُ سَنَةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب گم ہوجانے والے کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اس کی بیوی ایک سال عدت گذارے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17554]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17554، ترقيم محمد عوامة 16986)