☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
قرآن مجید کی آیت: {نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ}’’تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں‘‘ کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← قرآن مجید کی آیت: {نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ}’’تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں‘‘ کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 16
حدیث نمبر: 16927 مصنف ابن ابی شیبہ
جَابِرًا
حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ، سَمِعَ جَابِرًا ، يَقُولُ:" كَانَتِ الْيَهُودُ تَقُولُ: إذَا أَتَى الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ فِي قُبُلِهَا مِنْ دُبُرِهَا كَانَ الْوَلَدُ أَحْوَلَ، فنزلت: نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ سورة البقرة آية 223"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ یہود کہا کرتے تھے کہ جب آدمی عورت کے پیچھے کھڑا ہوکر آگے جماع کرے تو بچہ بھینگا ہوتا ہے۔ اس پر قرآن مجید کی آیت: { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ } ”تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں“ نازل ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17495]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17495، ترقيم محمد عوامة 16927)
حدیث نمبر: 16928 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ زَائِدَةَ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فِي قَوْلِهِ: نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ سورة البقرة آية 223 , قَالَ:" مَنْ شَاءَ أَنْ يَعْزِلَ فَلْيَعْزِلْ وَمَنْ شَاءَ أَنْ لَا يَعْزِلَ فَلَا يَعْزِلْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما قرآن مجید کی آیت: { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ }”تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں“ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ جو عزل کرنا چاہے کرلے اور جو نہ کرنا چاہے نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17496]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17496، ترقيم محمد عوامة 16928)
حدیث نمبر: 16929 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا الثَّقَفِيُّ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: " يَأْتِيهَا كَيْفَ شَاءَ قَائِمٌ وَقَاعِدٌ وَعَلَى كُلِّ حَالٍ يَأْتِيهَا، مَا لَمْ يَكُنْ فِي دُبُرِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ آدمی جس طرح چاہے کھڑے ہوکر یابیٹھ کر اپنی بیوی سے جماع کرسکتا ہے البتہ لواطت نہیں کرسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17497]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17497، ترقيم محمد عوامة 16929)
حدیث نمبر: 16930 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ إسْمَاعِيلَ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ: نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ سورة البقرة آية 223 قَالَ:" إنْ شِئْتَ فَأْتِهَا مُسْتَلْقِيَةً , وَإِنْ شِئْتَ فَمُتَحَرِّكَةً , وَإِنْ شِئْتَ فَبَارِكَةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو صالح قرآن مجید کی آیت: { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوا حَرْثَکُمْ أَنَّی شِئْتُمْ } ”تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں، تم اپنی کھیتیوں میں جس طرح چاہو آؤ‘ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اگر تو چاہے تولیٹ کر اگر چاہے توپہلو کے بل اور اگر چاہے تو گھٹنوں کے بل اس سے جماع کرسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17498]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17498، ترقيم محمد عوامة 16930)
حدیث نمبر: 16931 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنِ الزِّبْرِقَانِ، عَنْ أَبِي رَزِينٍ، قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ: فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ سورة البقرة آية 223 قَالَ:" مِنْ قِبَلِ الطُّهْرِ وَلَا تَأْتُوهُنَّ مِنْ قِبَلِ الْحَيْضِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو رزین قرآن مجید کی آیت: { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوا حَرْثَکُمْ أَنَّی شِئْتُمْ } ”تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں، تم اپنی کھیتیوں میں جس طرح چاہو آؤ“ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ طہر کی طرف سے آؤ اور حیض کی طرف سے نہ آؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17499]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17499، ترقيم محمد عوامة 16931)
حدیث نمبر: 16932 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ نُبَيْطٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ، فِي قَوْلِهِ: نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ سورة البقرة آية 223 قَالَ:" طُهْرًا غَيْرَ حُيَّضٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک قرآن مجید کی آیت: { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوا حَرْثَکُمْ أَنَّی شِئْتُمْ } ”تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں، تم اپنی کھیتیوں میں جس طرح چاہو آؤ“ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ طہر کی طرف سے آؤ اور حیض کی طرف سے نہ آؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17500]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17500، ترقيم محمد عوامة 16932)
حدیث نمبر: 16933 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِيُّ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، فِي قَوْلِهِ: نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ سورة البقرة آية 223 قَالَ:" ظَهْرًا بِبَطْنٍ كَيْفَ شِئْتَ، إلَّا فِي دُبُرٍ أَوْ مَحِيضٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد قرآن مجید کی آیت: { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوا حَرْثَکُمْ أَنَّی شِئْتُمْ } ”تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں، تم اپنی کھیتیوں میں جس طرح چاہو آؤ“ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ دبر اور حیض کے علاوہ جس طرح چاہو آؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17501]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17501، ترقيم محمد عوامة 16933)
حدیث نمبر: 16934 مصنف ابن ابی شیبہ
قَبِيصَةُ ، سُفْيَانُ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ ، ابْنِ سَابِطٍ ، حَفْصَةَ ، أُمِّ سَلَمَةَ
حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ ، عَنِ ابْنِ سَابِطٍ ، عَنْ حَفْصَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: لَمَّا قَدِمَ الْمُهَاجِرُونَ الْمَدِينَةَ تَزَوَّجُوا فِي الْأَنْصَارِ فَكَانُوا يُجِبُّونَهُنَّ وَكَانَتِ الْأَنْصَارُ لَا تَفْعَلُ ذَلِكَ، فَقَالَتِ امْرَأَةٌ مِنْهُنَّ لِزَوْجِهَا: حَتَّى أَسْأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاسْتَحْيَتْ أَنْ تَسْأَلَهُ، فَسَأَلْتُهُ، فَدَعَاهَا فَقَرَأَ عَلَيْهَا:" نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ سورة البقرة آية 223 صِمَامًا وَاحِدًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب مہاجرین مدینہ آئے تو انہوں نے انصاری عورتوں سے شادیاں کیں۔ مہاجر لوگ عورتوں کو گھٹنوں کے بل بٹھاکر ان کے سر زمین پر رکھ کر جماع کرتے تھے۔ جبکہ انصار ایسا نہیں کرتے تھے۔ ایک انصار عورت نے اپنے خاوند سے کہا کہ اس بارے میں حضور 5 سے سوال کیا جائے۔ وہ عورت تو سوال کرنے سے شرمائی میں نے سوال کیا تو آپ نے قرآن مجید کی یہ آیت پڑھی: { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوا حَرْثَکُمْ أَنَّی شِئْتُمْ } ”تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں، تم اپنی کھیتیوں میں جس طرح چاہو آؤ“ پھر فرمایا کہ آمد کا سوراخ ایک ہی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17502]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17502، ترقيم محمد عوامة 16934)
حدیث نمبر: 16935 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنِ الْحُصَيْنِ، عَنْ مُرَّةَ الْهَمْدَانِيِّ، أَنَّ بَعْضَ الْيَهُودِ أَتَى بَعْضَ الْمُسْلِمِينَ , قَالَ: تَأْتُونَ النِّسَاءَ وَرَاءَهُنَّ؟ قَالَ: كَأَنَّهُ كَرِهَ الْإِبْرَاكَ قَالَ: فَذَكَرُوا ذَلِكَ، فنزلت هَذِهِ الْآيَةُ: نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ سورة البقرة آية 223" فَرَخَّصَ اللَّهُ لِلْمُسْلِمِينَ أَنْ يَأْتُوا النِّسَاءَ فِي الْفُرُوجِ كَيْفَ شَاءُوا مِنْ بَيْنِ أَيْدِيهِنَّ , وَإِنْ شَاءُوا مِنْ خَلْفِهِنَّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مرہ ہمدانی فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک یہودی ایک مسلمان سے ملا اور اس سے کہا کہ تم اپنی بیویوں کے پیچھے سے ان سے جماع کرتے ہو؟ گویا اس نے اس انداز کو ناپسند کیا کہ آدمی پیچھے کھڑا ہوکر بیوی کی شرمگاہ میں دخول کرے۔ اس موقع پر قرآن مجید کی یہ آیت نازل ہوئی: { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوا حَرْثَکُمْ أَنَّی شِئْتُمْ } ”تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں، تم اپنی کھیتیوں میں جس طرح چاہو آؤ“ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو رخصت دی کہ اپنی بیویوں کی شرم گاہ میں جیسے چاہیں جماع کرسکتے ہیں خواہ آگے سے خواہ پیچھے سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17503]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17503، ترقيم محمد عوامة 16935)
حدیث نمبر: 16936 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ مُرَّةَ: فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ سورة البقرة آية 223 قَالَ: كَانَتِ الْيَهُودُ يَسْخَرُونَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ فِي إتْيَانِهِمُ النِّسَاءَ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ سورة البقرة آية 223 فِي الْفُرُوجِ أَنَّى شِئْتُمْ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مرہ قرآن مجید کی آیت { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوا حَرْثَکُمْ أَنَّی شِئْتُمْ }”تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں، تم اپنی کھیتیوں میں جس طرح چاہو آؤ“ کے بارے میں فرماتے ہیں یہود مسلمانوں سے یہ مذاق کیا کرتے تھے کہ وہ پیچھے کھڑے ہوکر عورتوں سے جماع کرتے ہیں اس موقع پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوا حَرْثَکُمْ أَنَّی شِئْتُمْ } ”تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں، تم اپنی کھیتیوں میں جس طرح چاہو آؤ“ یعنی شرمگاہوں میں جس طرح چاہو جماع کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17504]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17504، ترقيم محمد عوامة 16936)
حدیث نمبر: 16937 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ، قال: نَا شَرِيكٌ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ سورة البقرة آية 223 , قَالَ:" يَأْتِيهَا مِنْ بَيْنِ يَدَيْهَا وَمِنْ خَلْفِهَا مَا لَمْ يَكُنْ فِي الدُّبُرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر قرآن مجید کی آیت { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوا حَرْثَکُمْ أَنَّی شِئْتُمْ } ”تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں، تم اپنی کھیتیوں میں جس طرح چاہو آؤ“ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ لواطت نہ کرے اس کے علاوہ جیسے چاہے بیوی سے مل سکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17505]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17505، ترقيم محمد عوامة 16937)
حدیث نمبر: 16938 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عِيسَى بْنِ سِنَانَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، فِي قَوْلِهِ: نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ سورة البقرة آية 223 , قَالَ:" إنْ شِئْتَ فَاعْزِلْ , وَإِنْ شِئْتَ فَلَا تَعْزِلْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب قرآن مجید کی آیت { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوا حَرْثَکُمْ أَنَّی شِئْتُمْ } ”تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں، تم اپنی کھیتیوں میں جس طرح چاہو آؤ“ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اگر چاہو تو عزل کرو اور اگر چاہو تو نہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17506]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17506، ترقيم محمد عوامة 16938)
حدیث نمبر: 16939 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَلِيٍّ، قَالَ: سَمِعْتُ الْحَسَنَ، يَقُولُ: كَانَ الْمُشْرِكُونَ لَا يَأْلُونَ مَا شَدَّدُوا عَنِ الْمُسْلِمِينَ وَيَقُولُونَ:" لَا يَحِلُّ لَكُمْ أَنْ تَأْتُوا النِّسَاءَ إلَّا مِنْ وَجْهٍ وَاحِدٍ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى: فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ سورة البقرة آية 223.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ مشرکین مسلمانوں کا مذاق اڑاتے تھے کہ تمہارے لئے بہت سختیاں ہیں کہ تم اپنی بیوی سے صرف ایک رخ سے جماع کرسکتے ہو، اس موقع پر قرآن مجید کی یہ آیت نازل ہوئی: { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوا حَرْثَکُمْ أَنَّی شِئْتُمْ } ”تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں، تم اپنی کھیتیوں میں جس طرح چاہو آؤ“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17507]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17507، ترقيم محمد عوامة 16939)
حدیث نمبر: 16940 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ خَالِدِ بْنِ رَبَاحٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ:" مِنْ قِبَلِ الْفَرْجِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ قرآن مجید کی آیت { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوا حَرْثَکُمْ أَنَّی شِئْتُمْ } ”تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں، تم اپنی کھیتیوں میں جس طرح چاہو آؤ“ کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ یعنی شرمگاہ کی طرف سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17508]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17508، ترقيم محمد عوامة 16940)
حدیث نمبر: 16941 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِي حَنِيفَةَ، عَنْ كَثِيرٍ الرَّمَّاحِ، عَنْ أَبِي ذِرَاعٍ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنْ قَوْلِهِ: فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ سورة البقرة آية 223 , قَالَ:" إنْ شِئْتَ عَزْلٌ , وَإِنْ شِئْتَ غَيْرُ عَزْلٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ذراع کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے قرآن مجید کی آیت { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوا حَرْثَکُمْ أَنَّی شِئْتُمْ } ”تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں، تم اپنی کھیتیوں میں جس طرح چاہو آؤ“ کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس سے مراد یہ ہے کہ اگر تم چاہو تو عزل کرو اور اگر چاہو تو نہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17509]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17509، ترقيم محمد عوامة 16941)
حدیث نمبر: 16942 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا شَبَابَةُ، عَنْ وَرْقَاءَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ سورة البقرة آية 223 قَالَ:" آتُوا النِّسَاءَ فِي أَقْبَالِهِنَّ عَلَى كُلِّ نَحْوٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد قرآن مجید کی آیت { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوا حَرْثَکُمْ أَنَّی شِئْتُمْ } ”تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں، تم اپنی کھیتیوں میں جس طرح چاہو آؤ“ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اپنی بیویوں کی شرمگاہ میں جس طرح چاہو جماع کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17510]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17510، ترقيم محمد عوامة 16942)