☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
آقا کو چاہئے کہ باندی کو بیچنے سے پہلے اس کے رحم کے خالی ہونے کا یقین کرلے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← آقا کو چاہئے کہ باندی کو بیچنے سے پہلے اس کے رحم کے خالی ہونے کا یقین کرلے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 16922 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ أَسْلَمَ الْمُنْقِرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، قَالَ: بَاعَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ جَارِيَةً لَهُ كَانَ يَقَعُ عَلَيْهَا قَبْلَ أَنْ يَسْتَبْرِئَهَا، فَظَهَرَ بِهَا الْحَمْلُ عندَ الَّذِي اشْتَرَاهَا، فَخَاصَمَهُ إلَى عُمَرَ، فَقَالَ عُمَرُ : كُنْتَ تَقَعُ عَلَيْهَا؟ قَالَ: نَعَمْ , قَالَ: فَبِعْتهَا قَبْلَ أَنْ تَسْتَبْرِئَهَا؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ:" مَا كُنْتُ لِذَلِكَ بِخَلِيقٍ! فَدَعَا الْقَافَةَ فَنَظَرُوا إلَيْهِ فَأَلْحَقُوهُ بِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبید اللہ بن عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ عبد الرحمن بن عوف نے ایک ایسی باندی کو بیچا جس سے وہ جماع کیا کرتے تھے۔ اور اس کے رحم کے خالی ہونے کا یقین نہ کیا۔ جس شخص نے اسے خریدا اس کے پاس حمل ظاہر ہوگیا۔ تو وہ مقدمہ لے کر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ حضرت عمر نے حضرت عبد الرحمن سے پوچھا کہ کیا تم اس سے جماع کیا کرتے تھے؟ انہوں نے عرض کیا جی ہاں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ تم نے اس کے رحم کے خالی ہونے کا یقین کئے بغیر اسے بیچ دیا؟ انہوں نے عرض کیا جی ہاں۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ ایسا کرنا آپ کے شایانِ شان نہیں تھا۔ پھر انہوں نے قیافہ شناسوں کو بلایا اور انہوں نے بچے کو دیکھ کر بچہ ان کے حوالے کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17490]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17490، ترقيم محمد عوامة 16922)
حدیث نمبر: 16923 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " يَسْتَبْرِئُ الرَّجُلُ أَمَتَهُ إذَا بَاعَهَا بِحَيْضَةٍ , وَإِذَا اشْتَرَاهَا بِحَيْضَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرمایا کرتے تھے کہ جب باندی کو خریدے اور جب باندی کو بیچے استبراء کے لئے ایک مہینہ انتظار کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17491]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17491، ترقيم محمد عوامة 16923)
حدیث نمبر: 16924 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ نُبَاتَةَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: " إذَا اشْتَرَى الرَّجُلُ الْوَصِيفَةَ فَلَمْ تَبْلُغِ الْحَيْضَ اسْتَبْرَأَهَا بِثَلَاثَةِ أَشْهُرٍ، فَإِذَا غَشِيَهَا فَأَرَادَ بَيْعَهَا فَلِيَسْتَبْرِئهَا أَيْضًا بِثَلَاثَةِ أَشْهُرٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے ایسی عورت خریدی جسے حیض نہیں آتا تو اس کا استبراء تین ماہ تک ہوگا پھر اس کے جماع کے بعد اگر اسے بیچنا چاہے تو پھر تین ماہ تک استبراء کا انتظار کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17492]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17492، ترقيم محمد عوامة 16924)
حدیث نمبر: 16925 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إذَا أَرَادَ أَنْ يَبِيعَهَا فَلِيَسْتَبْرِئهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جو باندی کو بیچنا چاہے وہ استبراء کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17493]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17493، ترقيم محمد عوامة 16925)
حدیث نمبر: 16926 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، فِي " الْأَمَةِ الَّتِي تُوطَأُ إذَا بِيعَتْ أَوْ وُهِبَتْ أَوْ أُعْتِقَتْ فَلْتُسْتَبْرَأْ بِحَيْضَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جس باندی سے وطی کی گئی پھر اسے بیچ دیا گیا، یا تحفہ میں دے دیا گیا یا آزاد کردیا گیا تو ایک حیض تک حمل کے نہ ہونے کا یقین کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17494]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17494، ترقيم محمد عوامة 16926)